2025-02-21@21:01:39 GMT
تلاش کی گنتی: 96
«ڈکیتی میں»:
کراچی: عوامی کالونی میں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان تین روز قبل کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں پیٹرول پمپ سے 52 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم پیٹرول پمپ پر نو سال سے ملازمت کر رہا تھا اور اس نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے 21 لاکھ روپے نقدی، تین پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لیے تلاش جاری ہے۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول عمر دوستوں کے ہمراہ گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر لوٹ مار شروع کر دی۔ 28 سال کے عمر نے ملزمان کو موبائل فون دیا جبکہ پرس نہ دینے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ مقتول کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول محمد عمر چند روز قبل دبئی سے پاکستان آیا تھا، عمر دبئی میں والد کے ساتھ کپڑے کا کاروبار کرتا تھا۔ لواحقین نے بتایا ہے کہ...
کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ رواں برس ڈاکوؤں کے ہاتھوں جان سے جانے والے شہریوں کی تعداد 13 ہو گئی۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج اسپتال میں چل بسا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا ہے۔ اتحاد ٹاؤن میں ابوہریرہ مسجد کے قریب بلدیہ ہوم اسٹریٹ میں واردات کے دوران ڈاکو کے گولی مارنے سے شہری زخمی ہوا۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 28 سالہ محمد عمر ولد محمد قاسم کے...
میانوالی کے علاقے اسکندر آباد کالونی میں شاپنگ سینٹر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ اور ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق اس واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ سیکیورٹی گارڈ نے ایک ڈاکو کو پکڑا تو اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق جاں بحق 10سال کا لڑکا محمد لقمان کراچی کا رہائشی تھا۔
جنوبی کوریا میں ایک چور کی بینک ڈکیتی کی کوشش نے پہلے سب کو ڈرا دیا اور پھر ہنسنے پر بھی مجبور کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں ایک شخص نے پانی والی گن سے بینک لوٹنے کی کوشش کی جس میں کامیاب ہوتے ہوتے رہ گیا اور پکڑا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر بوسن میں 30 سالہ چور بینک میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوا جس کے بعد اس نے کیش کاؤنٹر کے نزدیک جا کر عملے اور اور لوگوں سے کہا کہ سب زمین پر لیٹ جائیں اور میرے بیگ میں نقدی بھر دی جائے۔ اس شخص نے چہرے پر نقاب لگا رکھا تھا اور اس کے پاس...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر کوآپریٹو ہاوس سوسائٹی میں تاجر کے گھر میں ڈکیتی کی دووار دات ، مسلح ملزمان ڈھائی کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 25 لاکھ نقدی لے اڑے۔ پولیس کے مطابق ٹیپو سلطان کے علاقے ایڈمنسٹریٹر کوآپریٹو ہاوس سوسائٹی مسلح ڈکیت گھر میں کام کرنے والی ملازمہ سے دروازہ کھلواکر داخل ہوئے ۔ مسلح ڈکیتوں نے شناختچھپانے کے لیے ماسک پہن رکھے تھے ، مسلح ڈکیتوں کی تعداد 5 سے زائد تھی، مسلح ڈکیتوں نے گھر میں موجود افراد کو ایک کمرے میں بند کرکے لوٹ مار کی ۔ واردات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ طلب ۔
فائل فوٹو سندھ کے شہر ہالہ میں شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں خیبرائی کالونی میں چار مسلح افراد کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ شہریوں کے شور مچانے پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔علاقہ مکینوں نے شکایت کی کہ اطلاع دینے کے باوجود پولیس موقع پر نہیں پہنچی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملی مگر جب تک ڈاکو فرار ہوگئے تھے، شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس پکٹ قائم کردی گئی ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی پولیس نے شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی کے مطابق یکم فروری کو سرجانی کے علاقے گلشن نور میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری ارشد حسین کو زخمی کیا گیا تھا جس کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا.پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 126/2025 بجرم دفعہ 394/397 کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فائرنگ سے شدید زخمی ارشد حسین 6 فرروی کو دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔
ٹورنٹو(انٹرنیشنل ڈیسک)کینیڈا کی تاریخ میں سونے کی سب سے بڑی ڈکیتی میں مطلوب شخص کا بھارت میں سُراغ مل گیا۔ انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابا کینیڈا میں 2 کروڑ ڈالر مالیت سے زیادہ کے سونے کی سب سے بڑی ڈکیتی میں ملوث ایئر کینیڈا کا سابق مینیجر 32 سالہ سمرن پریت پنیسر چندی گڑھ کے مضافات میں اپنی اہلیہ پریتی پنیسر اور خاندان کے ساتھ خاموشی سے رہائش پذیر ہے۔ رپورٹ کے مطابق 17 اپریل 2023 کو ایک پرواز سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ سے پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، جس میں خالص سونے کی 6600 اینٹیں تھیں، جن کا وزن 400 کلوگرام تھا، اور 25 لاکھ کینیڈین ڈالر مالیت کی غیرملکی کرنسی بھی تھی۔لینڈنگ کے کچھ دیر بعد کارگو...
کراچی: سرجانی پولیس نے شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی کے مطابق یکم فروری کو سرجانی کے علاقے گلشن نور میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری ارشد حسین کو زخمی کیا گیا تھا جس کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 126/2025 بجرم دفعہ 394/397 کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فائرنگ سے شدید زخمی ارشد حسین 6 فرروی کو دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر تیسر ٹاؤن میں کارروائی کرکے ملزم محمد ساجد عرف ساجی کو...
نواب شاہ (نمائندہ جسارت)چند روز قبل تھانہ سکرنڈ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس میں نواز خاندان کے نوجوان کو زبردستی پولیس موبائل میں بٹھایا گیا تھا جس کی تفتیش تاحال جاری تھی کہ نوجوان محمد نواز زرداری پولیس حراست میں دم توڑ گیا جبکہ اس کے بھائی امیر نواز زرداری عرف پپو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کی موت پولیس کی غفلت کے باعث ہوئی ہے جبکہ ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد نے انکوائری آفیسر ایس ایس پی ضلع سانگھڑ کو مقرر کرکے متعلقہ ایس ایچ او کا تبادلہ کر دیا ہے جبکہ امیر نواز زرداری عرف پپو زرداری نے اپنے بھائی محمد نواز کے انتقال کی تصدیق کر...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سچل کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر بزرگ شہری زخمی ہو گیا، پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود D-7 اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے 64 سالہ شہری آیوت محمد ولد کلام دین کو زخمی کیا اور فرار ہونے لگے۔اس دوران گشت پر مامور پولیس موقع پر پہنچی اور ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول بمعہ ایمونیشن، چھینا ہوا موبائل فون اور...

لاڑکانہ : جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ہندو تاجر نینومل کے پوتے سے ڈکیتی کی واردات میں زخمی ہونے والوں کی عیادت اور ورثا سے بات چیت کر رہے ہیں۔
لاڑکانہ : جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ہندو تاجر نینومل کے پوتے سے ڈکیتی کی واردات میں زخمی ہونے والوں کی عیادت اور ورثا سے بات چیت کر رہے ہیں۔
کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایس آئی یو نے دوران ڈکیتی قتل کرنے والے ملزمان کے گروہ کے کارندے سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کے مطابق 13 دسمبر 2024 کو گلستان جوہر بلاک 14 منور چورنگی کے قریب کباڑ کی دکان میں بائیکیا موٹر سائیکل رائیڈر کو دوران ڈکیتی ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا اور اس کا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق واردات میں ملوث دو ملزمان حسین شاہ اور مدثر شاہ کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا تھا جبکہ انکے تیسرے ساتھی ملزم عمیر علی کو بھی گلستان جوہر بلاک 7 سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوسری کارروائی میں پولیس نے قلندریہ چوک پل کے نیچے سے اسٹریٹ...
کراچی: کھارادر پولیس نے دکان میں ڈکیتی کی واردات کرنے آئے 2 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایس ایس پی سٹی کے مطابق کھارادر پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیٹرولنگ کے دوران دو ملزمان محمد رفیق اور محمد منیر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، گرفتار ملزمان سے 2 پستول مع گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں اور بڑی دکانوں کو نشانہ بناتے تھے، واردات کے دوران ایک ملزم بینک کے اندر جا کر ریکی کرتا تھا اور جیسے ہی کوئی شخص بڑی رقم لیکر بینک سے نکلتا تھا تو ملزمان اس شخص کا تعاقب کر کے کسی...
کہوٹہ(صباح نیوز)سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں چوری ہوئی اور2024ء میں ڈکیتی ہوئی۔کہوٹہ میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج پارلیمان میں موجود دو تہائی ارکان اسمبلی پیسے دے کر ایوان میں پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ 24کروڑ عوام کا ملک ہے، اس طرح کام نہیں چلے گا، مجھے ان 3 بڑی سیاسی جماعتوں سے بہتری کی کوئی امید نظر نہیں، سیاست اصولوں
کہوٹہ(صباح نیوز)سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں چوری ہوئی اور2024ء میں ڈکیتی ہوئی۔کہوٹہ میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج پارلیمان میں موجود دو تہائی ارکان اسمبلی پیسے دے کر ایوان میں پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ 24کروڑ عوام کا ملک ہے، اس طرح کام نہیں چلے گا، مجھے ان 3 بڑی سیاسی جماعتوں سےبہتری کی کوئی امید نظر نہیں، سیاست اصولوں اور آئین کے مطابق کرنا ہوگی، ورنہ ملک آگے نہیں بڑھے گا۔سربراہ عوام پاکستان کا کہنا تھا کہ آج جس قسم کی ملک میں کرپشن ہے،ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی جب تک سیاسی،ملک اس طرح...
کراچی: ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے لانڈھی میں منگل کی دوپہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی نوجوان دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی گیا، جس کے بعد رواں سال میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے 3 نمبر ایریا 37 اے گلی نمبر 4 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 18 سالہ عبداللہ ولد عبدالقادر شدید زخمی ہوا تھا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ بدھ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ عبداللہ کو زخمی کرنے کے واقعہ کا مقدمہ نمبر 96 سال 2025 بجرم دفعات 394 اور 397 چونتیس کے تحت لانڈھی...
کہوٹہ میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج پارلیمان میں موجود دو تہائی ارکان اسمبلی پیسے دے کر ایوان میں پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 24 کروڑ عوام کا ملک ہے، اس طرح کام نہیں چلے گا۔ مجھے ان 3 بڑی سیاسی جماعتوں سے بہتری کی کوئی امید نظر نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں چوری ہوئی اورء میں ڈکیتی ہوئی۔ کہوٹہ میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج پارلیمان میں موجود دو تہائی ارکان اسمبلی پیسے دے کر ایوان میں...
علامتی فوٹو کراچی کے علاقے لانڈھی میں دوران ڈکیتی ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق دو ڈاکوؤں نے شہری سے موبائل فون چھینا تھا۔ فرار ہوتے ہوئے ڈاکوؤں پر نوجوان عبد اللّٰہ نے پتھر مارے۔ پولیس کے مطابق پتھر لگنے سے ڈاکو زخمی ہوا اور نوجوان کو گولی مار دی تھی۔
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کی ضیاء کالونی میں شہری کو قتل کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ ماہ ضیاء کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کیا تھا۔ کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل، ویڈیو سامنے آ گئیکراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق 12 رکنی برمی ڈکیت گینگ سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکوئوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے سعد ملک کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی امامت میں ادا کی گئی ، جس میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ منعم ظفر خان نے ڈکیتی کے دوران قتل کی واردات کی شدید مذمتکی اور سعد ملک کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ سندھ حکومت شہر میں مسلح ڈاکوئوں اور جرائم پیشہ عناصر کے سامنے بے بس نظر آتی ہے، ایسا معلوم ہوتا...
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری سعد اللہ نے ڈاکو کو چلتی موٹرسائیکل سے دبوچا اور اسے قابو کرنے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بے خوف ڈاکوؤں کے ہاتھوں وارداتوں کے دوران شہریوں کو جان سے مارنے کا سلسلہ تھم نہیں رہا، تازہ واقعے میں ایک ڈاکو نے کورنگی میں محنت کش کو سرعام قتل کر دیا۔ کورنگی نمبر ڈھائی میں ڈکیتی کی واردات کے بعد ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش میں قتل کیے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو نے کس طرح سے گولی چلا کر محنت کش کو جان سے مار دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری سعد اللہ نے ڈاکو...
کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ویڈیو میں شہری کو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے ایک ڈاکو کو پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اور ڈاکو کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوتی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 3 ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوئے تو شہری نے 1 ڈاکو کو پکڑ لیا تھا۔ ڈاکو نے فائرنگ کی تو ایک گولی شہری کے پیٹ میں لگی، علاقہ مکینوں نے ایک ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کا آبائی تعلق گوجرنوالہ سے تھا، جائے وقوع سے...
لاہور: ایک ہفتہ قبل آراے بازار کے علاقے میں خواتین کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں مدعیہ مقدمہ، اس کی سہیلی اور 2 ساتھی ہی ملوث نکلے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے چاروں ملزمان میں صائقہ، سمیرا، عمیر اور منیب شامل ہیں، جن سے 8 لاکھ 53 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ملزمہ صائقہ کو اس کی سہیلی نے زیورات فروخت کے لیے دیے، جس کی رقم ہڑپ کرنے کے لیے ملزمہ نے واردات کا ڈراما رچایا۔ ملزمہ نے اپنی سہیلی سمیرا اور ساتھیوں عمیر اور منیب کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی اور جھوٹا مقدمہ درج کروایا۔ پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس...
لاہور میں ڈکیتی کی واردات میں مقدمے کا مدعی ہی ڈاکو نکلا۔ ترجمان پولیس کے مطابق نجی کمپنی کے کیشیئر کی ساتھیوں کے ساتھ مل کر مالک کے 11 لاکھ روپے ہڑپ کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ ایس ایچ او تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ نے پولیس ٹیم کے ساتھ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں میں ڈکیتی کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 11 لاکھ روپے، پستول اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ زبیر اور دیگر ملزمان کو مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن کے سپرد کردیا گیا۔ ایس پی صدر نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین...
کرکٹر اورپنجاب کے سابق وزیر کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔ لاہور میں ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ( او سی یو) عمران کشور نے ایس پی عمران کرامت بخاری ،ایس پی آفتاب احمد پھلروان اور ڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف کےہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کرکٹراور سابق صوبائی وزیر وہاب ریاض کے بہنوئی اور معروف بزنس مین خواجہ شاہ زیب کے گھر ڈکیتی کرنے والے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ ملزمان سے نقد رقم، 2 کروڑ 20 لاکھ 48 ہزار روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، ڈائمنڈ جیولری...
لاہور(نیوزڈیسک)کرکٹر اورپنجاب کے سابق وزیر کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔لاہور میں ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ( او سی یو) عمران کشور نے ایس پی عمران کرامت بخاری ،ایس پی آفتاب احمد پھلروان اور ڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف کےہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کرکٹراور سابق صوبائی وزیر وہاب ریاض کے بہنوئی اور معروف بزنس مین خواجہ شاہ زیب کے گھر ڈکیتی کرنے والے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ ملزمان سے نقد رقم، 2 کروڑ 20 لاکھ 48 ہزار روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، ڈائمنڈ جیولری اور ناجائز...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)ایک ہی گھر میں ڈکیتی کی دوسری واردات۔ اے بی این نے واردات کی ویڈیو حاصل کر لی ۔مثالی پولیس ناکام! شہر اقتدار میں دن دہاڑے لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ بین الاضلاعی ڈکیت شہر اقتدار میں سرگرم ہیں جن کو پکڑنے میں پولیس بری طرح ناکام ہو گئی۔ تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر کشمیر ٹاؤن میں نورالدین نامی شہری کے گھر گھس کر لوٹ مار کی۔ لاکھوں روپے مالیت کا سونا نقدی موبائل فون اور جائیداد کے کاغذات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شہریوں نے بروقت 15 پر بھی ڈکیتی کی اطلاع دی لیکن پولیس ڈاکوؤں کو پکڑنے میں ناکام رہی۔ ذرائع کے مطابق اسی گھر میں پہلے...
کراچی میں لیاقت آباد فلائی اوور پر رکشتہ گینگ ڈکیتی واردات کے دوران شہریوں کی گرفت میں آگیا۔عینی شاہدین کے مطابق لیاقت آباد کے فلائی اوور پر رکشہ گینگ نے کار سوار سے لوٹ مار شروع کی تو انہیں راہ گیروں نے گھیر لیا۔رکشتہ گینگ میں لڑکی سمیت 3 افراد شامل تھے، ڈاکوؤں پر تشدد کے دوران ساتھی لڑکی رش کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئی۔عینی شاہدین کے مطابق دو ڈاکو عوام کے تشدد سے شدید زخمی ہوگئے، اس دوران ایک ملزم پل سے پیدل واپس بھاگ نکلا، جسے پھر پکڑ لیا گیا۔ملزمان نے گرفت میں آنے سے قبل کریم آباد بس اسٹاپ پر ایک شہری وقار سے موبائل فون چھین لیا تھا۔شہریوں کے تشدد سے زخمی ہونے والے ڈاکوؤں...
کراچی (نیوزڈیسک) معروف گلوکار، ٹی وی میزبان اور اداکار فخر عالم کے گھر ہفتہ قبلہونیوالی ڈکیتی واردات میں گھر کے چوکیدار اور کنٹریکٹ ملازم کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ۔پولیس کے مطابق، واردات میں چوکیدار محمد لطیف، ملازم و الیکٹریشن محمد ضیاء اور دیگر 4چار افراد ملوث ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد درخشاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے چوکیدار اور الیکٹریشن کو گرفتار کر لیا ۔مدعی مقدمہ کے مطابق، ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں، ملکی و غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان لوٹا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور عینی شاہدین کے بیانات کی مدد سے کیس پر کام...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سولجر بازار تھانے کی حدود باغ جماعت خانہ اشو اپارٹمنٹ کے قریب 2 مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ڈکیتی کی غرض سے شہریوں کو روکا تو شہریوں نے مزاحمت کردی جس پر ایک ڈاکو نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اس کا ایک ساتھی ڈاکو مارا گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری طاہر بزنجو جاں بحق جبکہ زخمی ہوگیا۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت عبداللہ ولد علی حسن کے نام سے ہوئی۔
اوکاڑہ میں سوشل میڈیا پر ڈکیتی کی جھوٹی پوسٹ وائرل کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے واٹس ایپ گروپ میں ڈکیتی کی جھوٹی پوسٹ وائرل کی تھی۔ سب انسپکٹر کی مدعیت میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مظفر گڑھ میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کیا تھا۔ اتوار کو سوشل میڈیا پر توہینِ مذہب کی جھوٹی پوسٹ لگا کر ایک شخص کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے ملزم کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے گرفتار کر کے پیکا ایکٹ کے تحت...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 1 شہری جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا، جبکہ 1 ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے واقعہ سولجر بازار میں جماعت خانے کے قریب پیش آیا جب ڈاکوؤں نے شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کی۔ کراچی: پولیس اہلکار کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنیوالے 2 ڈاکو ہلاکہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹرسائیکل ملی ہے۔ شہریوں کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس سے 1 شہری جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔1 ڈاکو عبداللّٰہ بھی اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہوا ہے، عبداللّٰہ کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں۔ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی ہونے...
فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چوری،ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 180سے زائد مقا مات پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے،درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چورلے اُڑے۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ چناب گارڈن میں ڈاکوئوں کا 6رکنی گروہ ایس پی بٹالین فوررانا ارشد زاہد کے گھر داخل ہو ا گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 17تولے طلائی زیورات‘لاکھوں کی نقدی‘قیمتی گھڑی وغیرہ چھین لی‘بعد ازاں ان کے ہمسائے رانا محمد افضل کے گھر داخل ہوکرلاکھوں کے زیورات نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے‘ ایس پی رانا ارشد زاہد کے بیٹے احتشام کی مدعیت میں...
گرفتار ملزم سی ٹی ڈی سول لائن میں تعینات تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علی رضا کو ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں ارسلان نامی شہری کے اغوا اور ڈیجیٹل کرنسی ڈکیتی کیس میں مفرور مرکزی ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم سی ٹی ڈی سول لائن میں تعینات تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علی رضا کو ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیس میں اب تک 9 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید مفرور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ...
—فائل فوٹو ڈیرہ غازی خان میں گدائی چونگی میں ڈکیتی میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا، واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ڈیرہ غازی خان پولیس کے مطابق 2 روزقبل شہری نے 2 افراد کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ملزم گرفتار، رقم بینک میں جمع کروانے والا ہی ماسٹر مائنڈ نکلا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی، اس نے 3 ساتھیوں سے مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ مقدمے کے متن کے مطابق پولیس وردی میں 2 موٹر سائیکل سواروں نے 20 لاکھ روپے لوٹے ہیں۔پولیس کی تفتیش کے بعد معلوم ہوا ڈکیتی میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت...
کراچی: شہر میں جاری ڈاکو راج کسی بھی صورت پولیس کے قابو میں آنے کا نام ہی نہیں لے رہا، کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن میں سفاک ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر اور شہری کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا میں ڈکیتوں نے 55 سالہ دکاندار کو مزاحمت پر سینے پر گولی ماری، جس کے بعد سال 2025 کے دوران مزاحمت پر مارے جانے والے شہریوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی جہاں مقتول کی شناخت 55 سالہ امیر خان کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے...
لاہور: نشتر کالونی پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی 15 کال کرنے والے ملزم زوہیب کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نجی کوریئر کمپنی میں ملازم تھا اور کوریئر کیش جمع ہونے پر پیسوں کی لالچ میں جھوٹی واردات کا ڈرامہ رچایا۔ ملزم نے پولیس کو چکمہ دینے کی کوشش کی، تاہم تفتیش کے دوران زیادہ دیر سچ نہ چھپا سکا۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزم کی نشاندہی پر لیل گاؤں کے قریب درخت کے پاس چھپائی گئی 70 ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او نشتر کالونی کے مطابق ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلشن جمال میں ایک شہری سے گھر کے باہر ڈاکوؤں نے 50 لاکھ روپے ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیاگیا ، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ شارع فیصل تھانے کی حدود گلشن جمال میں50 لاکھ روپے ڈکیتی کا مقدمہ 397\25زیر دفعہ 397\34 مدعی محمد فراز حبیب کی مدعیت میں درج کر لیاگیا۔جب ایک شہری بینک سے پیسے لے کر اپنے گھر واپس جا رہا تھا اور اسے اس کے گھر کی دہلیز پر ڈاکوؤں نے نشانہ بنایا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان شہری کا تعاقب کرتے ہوئے گلشن جمال میں اس کے گھر تک پہنچے۔ شہری نے ملزمان کو...
وائس چیئرمین ڈی پی ورلڈ پاک، پائلٹ، پرفارمنگ آرٹسٹ، ایوارڈ یافتہ اداکار، ٹی وی ہوسٹ اور اینکر پرسن فخرِ عالم کے گھر ڈکیتی کی وارداد ہوئی جس پر اداکار و ٹی وی ہوسٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ مجرموں کو پکڑ لیا جائے گا۔ My home in Karachi has been robbed. Police are on the scene and an investigation is underway. It is unsettling and deeply upsetting. I am hoping that culprits are apprehended. Things don’t matter to me but peace of mind is priceless. That is the real loss here. For everyone else… — Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) January 29, 2025 جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں فخر عالم...

جماعت اسلامی گھوٹکی کے تحت بالائی سندھ میں اغوا ،ڈکیتی،قبائلی جھگڑوں اور ڈاکوراج کیخلاف احتجاج کیا جارہاہے
جماعت اسلامی گھوٹکی کے تحت بالائی سندھ میں اغوا ،ڈکیتی،قبائلی جھگڑوں اور ڈاکوراج کیخلاف احتجاج کیا جارہاہے
کراچی: محمود آباد کے بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے شہری کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈالمیا روڈ گلشن جمال کے قریب 30 لاکھ روپے سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شارع فصل تھانے کے علاقے ڈالمیا روڈ نزد گلشن جمال سوسائٹی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے کار سوار شہری کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا جس کے باعث شہری خوفزہ ہو کر روک گیا اس دوران ڈاکوؤں نے شہری سے رقم چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او فیصل گل نے بتایا کہ متاثرہ شہری فراز محمود آباد نمبر 4 میں قائم نجی بینک...
قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت) تین روز قبل قنبر شہر میں مسلح ڈکیتی کے دوران مسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں لوٹ مار کے دوران اندھا دھند فائرنگ میں قتل ہونے والے ذیشان بروہی کے وحشیانہ قتل کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی (ش ب) ضلع قنبر کی طرف سے ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کرکے مرکزی چوک پر ٹائروں کو نذر آتش کرکے دھرنا دیا گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام دو گھنٹے تک معطل ہوگیا ۔اس موقع پر برکت علی میرجت، لالہ صالح چانڈیو، محمد جان بروہی، اعجاز بلیدی اور اللہ ڈنو گوپانگ ،سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع قنبر میں مسلح ڈکیتی، رہزنی، چوری اور قتل وغارتگری میں بے تہاشا...
لاہور(صباح نیوز) لاہور میں ایک گھر ڈکیتی کے بعد ڈاکوانتظامیہ کے ایک اعلی سابق افسر کو بھی ساتھ لے گئے ہیں ۔ لاہورپولیس نے سابق ایڈیشنل کمشنر ملک خادم جیلانی اعوان کو گھر سے اغوا کر نے کا مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں 24 جنوری کی علی الصبح نامعلوم ملزمان نے سابق ایڈیشنل کمشنر ملک خادم جیلانی اعوان کو ان کے گھر سے اغوا کرلیا اور اغوا کار نقدی اور گاڑی سمیت قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں موجود اہلخانہ کو یرغمال بنا کر نقدی، قیمتی موبائل فونز اور دیگر سامان سمیٹا اور جب ملک خادم جیلانی نے مزاحمت کی تو ملزمان نے...
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی ویڈیو سامنے آگئی۔ بلاک 15 میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل شخص 3 بچوں کا باپ تھا، دہلیز پر معیز کی موت سے گھر میں کہرام مچ گیا۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس حکام نے حاصل کرلی، مقتول کی معیز کی 11 سال کی بیٹی، 8 اور 6 سال کے 2 بیٹے ہیں۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح ہے کہ 40 برس کا معیز آفس جانے کےلیے کمر پر بیگ لٹکائے گھر کے باہر موبائل فون استعمال کر رہا ہے۔اسی دورن موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکو آتے ہوئے دکھائی دیے، جنہوں نے پینٹ، شرٹ اور جیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی۔ موٹر...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں ایک اور شہری کو گھر کی دہلیز پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کر دیا گیا،ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے سارا منظر ریکارڈ کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق شہری کو گھر کی دہلیز پر ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا ،جوہرآباد تھانے کی حدود ایف بی ایریا بلاک 15 رائل سویٹس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40سالہ معیز ولد عبدالحفیظ جاںبحق ہوگیا۔ جوہر آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں گھر کی دہلیز پر شہری کو مزاحمت پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ 40 سالہ معیز آفس جانے کے لیے کمر پر بیگ لٹکائے گھر کے باہر...
کراچی: کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 جوہر آباد میں شہری کو گھر کی دہلیز پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ کراچی ضلع وسطی کے علاقے جوہر آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں گھر کی دہلیز پر شہری کو مزاحمت پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 40 سالہ معیز آفس جانے کے لیے کمر پر بیگ لٹکائے گھر کے باہر موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔ اسی دورن ان کے عقب سے موٹر سائیکل پر سوار2 ڈاکو آتے ہوئے دکھائی دیئے، جنہوں نے پینٹ، شرٹ اورجیکٹ بھی...
اسلام آبادمیں چارکروڑ کی ڈکیتی کرنیوالاافغانی ڈکیت گینگ چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آبادپولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا افغانی گینگ نے ایک گھر میں گھس کر واردات کی، گینگ ڈیڑھ ماہ قبل افغانستان کے علاقے جلال آبادسے پاکستان آیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ گینگ نے گھروالوں کو زدوکوب کیا اور ساڑھے 3 چار کروڑ کی جیولری اور پیسے لے کر گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی پولیس نے اگلے روز شام سات بجے تک دوڈاکوؤں کو گرفتارکرکے ان سے مال مسروقہ برآمد کرلیا،یہ ڈاکوڈیڑھ ماہ قبل جلال آباد سے آئے تھے جن کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے...
اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز آبپارہ میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں سلام خان (عرف رضوان) اور فیصل خان شامل ہیں جبکہ ایک ملزم مفرور ہے جس کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان افغان باشندے ہیں اور اسلام آباد کے نواحی علاقے سوہان میں رہائش پذیر تھے۔ ملزمان سے 1117 گرام سونا، آرٹیفیشل جیولری اور 3 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی گھڑیاں بھی برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:شادی سے بچنے کے لیے نوجوان نے خود کو گولی ماری، ڈکیتی واردات کے دوران فائرنگ کے واقعہ...
لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 2 خواتین سمیت 4 ڈاکوؤں نے ایک تاجر کے گھر کاصفایا کر دیا۔واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات 22 جنوری کو تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر پر ہوئی۔تاجر نے واردات سے 1 روز قبل ان دونوں خواتین کو گھر پر ملازم رکھا تھا۔ کراچی: اورنگی میں تاجر کے گھر ڈکیتی، زیرِ تربیت ڈی ایس پی گرفتارڈی آئی جی عاصم قائمخانی کی رپورٹ میں یہ اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ 13 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں پولیس چھاپے کو ڈکیتی قرار دیدیا گیا۔ ملازم خواتین نے اپنے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہلِ خانہ کو یرغمال بنایا جس کے بعد وہ 2 کروڑ 20 لاکھ روپے...
محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی واردات میں دو شہری موٹر سائیکل سے محروم، مزاحمت پر نوجوان زخمی ، پولیس مقابلہ ڈاکو ہاف فرائی،فنکار سے ڈکیتی کے ملزم گرفتار،نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود میں کلہوڑا اسٹیشن کے پاس ڈکیتی واردات دوران مزاحمت پر رہزنوں نے گندم کے تاجر کرنل قذافی کلہوڑو کو زخمی کر دیا اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے زخمی کو نوشہرو فیروز اسپتال میں ابتدائی طبی امداد بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا، نیو جتوئی پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں کاملائی کھوسو کے رہائشی محنت کش عجب گل کھوسو سے رہزنوں نے موٹر سائیکل، نقدی ،موبائل فون چھین لیا، بھریا روڈپولیس نے ڈاکو اسد چانڈیو ولد عنائیت چانڈیو کو زخمی حالت میں بغیر لائسنس پستول...
لاہور: ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں گھریلو ملازمین کے روپ میں آنے والی خواتین نے تاجر کے گھر پر ڈکیتی کی واردات کی، جس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ لاہور کی ماڈل ٹاؤن پولیس کی جانب سے درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق واردات ماڈل ٹاؤن کے رہائشی تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر میں ہوئی جنہوں نے واردات سے ایک روز قبل 2 خواتین کو گھریلو ملازم رکھا تھا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ اگلے ہی روز خواتین نے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور ملزمان گن پوائنٹ پر دو کروڑ 20 لاکھ 48 ہزار مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو...
قنبرعلی خان ، ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کے قتل کیخلاف ورثا لاش کے ساتھ احتجاج کررہے ہیں
قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت) قنبر شہر میںدن دہاڑے بروہی محلہ کے رہائشی 21 سالہ نوجوان ذیشان ولد عبدالرشید بروہی جو اپنے گھر سے نکل کر اپنی آرا مشین شاپ پر جارہے تھا کہ تین مسلح ڈاکوؤں نے ان کو قنبر شہر میں گرڈ اسٹیشن کے نزدیک روک کر اسکوٹر، موبائل فونز اور نقد رقم چھین لی اور نوجوان ذیشان بروہی کی طرف سے مزاحمت کرنے پراندھا دھند فائر کرکے موت کی نیند سلادیا اور فرار ہوگئے، واقعے کے بعد قنبر سٹی پولیس نے پہنچ کر ذیشان بروہی کی لاش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال قنبر منتقل کی جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا تو ورثا نے پی ٹی آئی ضلع قنبر شہدادکوٹ...
لاہور میں ڈکیتی کی واردات کے دوران نوجوان کو مبینہ طور پر گولی لگنے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ نوجوان نے شادی سے بچنے کے لیے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا، اور خود کو گولی مار کر 15 پر کال کردی۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کا منفرد اعزاز، آئی جی پنجاب بھی ملاقات پر مجبور ترجمان کے مطابق گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ڈکیتی کی واردات کے دوران گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا ہے، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر 24 گھنٹے میں تحقیقات کا حکم دیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں اسپیشل...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے شادی سے فرار ہونے کے لیے ڈکیتی کی جھوٹی کہانی بناکر خود کو گولی مارلی۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے بتایا واقعہ لاہور کے علاقے سبزازار میں پیش آیا، پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع ملی جس میں علی حیدر نامی ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کیس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم کو 24 گھنٹے میں حقیقت سے پردہ اٹھانے کی ہدایت کی جس کے بعد پولیس نے انکوائری شروع کی اور فوری طور پر واقعہ کے پیچھے چھپی اصل کہانی کا پتا لگا لیا۔ تحقیقات میں...
فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آبادشہر او رگردونواح میں چوری،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، 140سے زا ئد مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ نے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا،متعدد شہریوںکو موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق علی ہائوسنگ کالونی کے قریب شاہ زیب سی25ہزار و فون،افغان آباد کے ایوب شاہد سی3لاکھ،اکبر آباد کے سیل مین احسان اللہ سے ڈیڑھ لاکھ وفون اور سگریٹ چھین کر لے گئے،مدینہ آباد کے محسن رضا کے گھر سے اڑھائی لاکھ کے زیورات و نقدی چوری ملت ٹائون کے محمد علی کے گھر سی4تولے زیورات و نقدی،جمیل ٹائون کے علی ارشد سے ایک لاکھ10ہزار،سیالوی کالونی کے ابرارسی60ہزار و فون،پنوں چوک میں ذیشان کے...
محراب پور(جسارت نیوز) نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود عباسی ٹاؤن میں ایس ایچ او نیو جتوئی پولیس تھانہ رفیق بوھیو اور آفیسر محکمہ صحت حاکم جوکیو کے گھروں میں6مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کی لوٹ مار کی ہے ذرائع کے مطابق پولیس آفیسر کے گھر سے15لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، بندوق، پستول جبکہ محکمہ صحت کے آفیسر کے گھر سے لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دوسرا قیمتی سامان لوٹ کے ڈاکو باآسانی فرار ہوگئے، پولیس آفیسر کے گھر ڈکیتی کی واردات سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے پولیس کے مطابق وہ ڈکیتی واردات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
خیرپور: ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر 4 افراد کو زخمی کردیا اور 4 بھینسیں لے کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ خیرپور کے علاقے ببرلوکے قریب گوٹھ جنڈان میں پیش آیا جہاں ملزمان نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ مسلح ملزمان فرار ہوتے ہوئے زخمی افراد سے 4 بھینسیں بھی چھین کر لے گئے۔ واقعے کے خلاف شہریوں نے قومی شاہراہ پردھرنا دے دیا جس سے کراچی اور پنجاب جانےوالا ٹریفک بلاک ہوگیا۔
لاہور میں ڈکیٹی کی واردات میں نوجوان کو گولی لگنے کے ڈرامہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ نوجوان نے شادی سے بچنے کے لیے ڈکیٹی کا ڈرامہ رچایا، نوجوان علی حیدرنے خود کو گولی مار کر دکیٹی کی جھوٹی 15 کال کی، گزشتہ روز ڈکیٹی کی واردات میں نوجوان کے زخمی ہونے کی خبر نشر ہوئی۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیا، تحقیقات کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا، ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں سپیشل ٹیم نے تحقیقات شروع کیں،24 گھنٹے کے اندر ہی پولیس حقائق تک پہنچ گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ زخمی نوجوان علی حیدر نے...
محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی واردات اور ٹریکٹر ٹرالی چوری کرنے والے ڈکیت گرفتار، اکری پولیس ذرائع کے مطابق کرونڈی کے قریب سے ڈکیتی واردات میں ٹریکٹر ٹرالی چھیننے والے گاؤں شاہ محمد رہائشی اوشاق بالادی اور گاؤں جعفر خان جلالانی کے رہائشی غلام شبیر شاہبانی کو ٹریسنگ ذریعے گرفتار کرلیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق راجب بالادی اور دیگر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ملزمان علاقے میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔
پڈعیدن( نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈائون 9 ملزمان گرفتار، ڈکیتی کے دوران چھینی گئی 58000 نقدی،2500 گرام چرس، 7 لیٹر شراب،گیمبلنگ آرٹیکلز اور چھینی گئی موٹرسائکل برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ٹھاروشاہ تھانہ کی پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سے ڈکیتی دوران چھینی گئی نقدی برآمد کرلی،دوران انٹروگیشن گرفتار ملزم عاشق اجن کی نشاندہی پر چھینی گئی رقم 58000 برآمد کی گئی۔ٹھاروشاہ،ہالانی اور مورو تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں 3 منشیات فروشان کو گرفتار کرلیا،گرفتار منشیات فروش ملزمان،ملوک کلھوڑو سے 2000 گرام چرس،شبیر سولنگی سے 500 گرام چرس،مہران ماچھی سے 7 لیٹر شراب،برآمد کرکے، متعلقہ تھانوں پر سرکار کی مدعیت میں مقدمات درج کرلیے گئے ۔ مورو پولیس نے جوئے...
پتوکی : پتوکی تھانہ صدر پتوکی کے علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں شہری قیمتی سامان سے محروم پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔ زرائع کے مطابق چند ماہ سے تھانہ صدر پتوکی کے علاقوںمیں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ـ الرحمن سٹی میں نامعلوم چور مسجد کے باہر سے شہری آصف افتخار کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئےـ دریں اثناء حبیب آباد میں سرکاری ویٹرنری ہسپتال سے نامعلوم چور واٹر پمپ، ہیٹر اور پائپ چوری کرکے لے گئے ـ ادھر جھیڈو چک نمبر36کے قریب واقع شمس ٹاون پراپرٹی دفتر سے نامعلوم چور موٹر پمپ، سیمنٹ ، بیٹری سمیت دیگر سامان لے اڑے تھانہ صدر پتوکی پولیس نے متاثرہ شہریوں کی الگ الگ تحریری درخواستوں پر...
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک کا سابق وزیراعظم خیالی تنخواہ پر نہیں منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کل پاکستان کی تاریخ کا ایک انوکھا دن تھا۔ پاکستان کا سابق وزیر اعظم کسی خیالی تنخواہ پر نہیں باقاعدہ اپنے منصب پر رہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا۔ اس کیس کی 100 سے زیادہ سماعت ہوئیں اور ملزمان کو 15 مواقع دئیے گئے۔ نیب کی تفتیش کے لیے 35 سماعتیں ہوئیں۔ علیمہ خان کہتی تھیں کہ ہم چاہتے تھے کیس کا فیصلہ آجائے اور کل رورہی تھیں۔ تحریک فساد والے کل سے بوکھلائے پھر رہے ہیں۔ عظمی بخاری نے...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے گھر میں چوری کی واردات کی کوشش کی گئی ہے جس میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوئے جن پر 6 مرتبہ چاقو سے وار کئے گئے۔ یہ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرا میں ان کے گھر پر پیش آیا جہاں چور گھر میں گھسنے میں تو کامیاب ہوگیا تاہم اس کا سامنا سیف علی خان سے ہوا۔ A post common by Viral Bhayani (@viralbhayani) رپورٹس کے مطابق ایک نامعلوم شخص چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا، چور گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، لیکن سیف علی خان نے مزاحمت کی، جس کے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ)بالی وڈ کے نواب سیف علی خان کے گھر پر حملہ ہوا ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوکر فائر ایگزٹ کا استعمال کرکے سیف اور کرینہ کے اپارٹمنٹ تک رسائی حاصل کی ۔واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی تقریباًرات3 بجے پیش آیا۔حملہ آور نے سیف علی خان پرچاقوسے وارکیے جس سے انہیں 6 زخم آئے‘ دو زخمی گہرے اور ایک ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا۔ خوش قسمتی سے انکی بیوی کرینہ کپور اور بچے محفوظ رہے۔پولیس نے انکشاف کیا کہ حملہ آور کو گھر کے اندر سے مدد فراہم کی گئی۔سیف کو فوری طور پر لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انکی ریڑھ کی ہڈی کے قریب...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )یکم جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں36 شہریوں کی جانیں گئیں،مختلف ٹریفک حادثات میں 528 شہری زخمی ہوئے،چھیپا فاونڈیشن نے اعداد و شمار کے مطابق 15 روز کے دوران ٹریفک حادثات میں 36 شہری جان سے گئے،مختلف ٹریفک حادثات میں 528 شہری زخمی ہوئے،زخمیوں میں بچے بوڑھے اور جوان شامل ہیں،ڈکیتی مزاحمت پر 15 روز کے دوران 3 افراد جاں بحق ہوئے،رواں سال اب تک ڈکیتی مزاحمت پر 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے، زمان ٹاون میں 12 روز کے دوران 2 شہری جان سے گئے، ڈکیتی مزاحمت پرزمان ٹاون میں پہلا قتل ساحل مسیح کا ہوا تھا، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دوسرا قتل گھگرپھاٹک میں آصف کا ہوا،ڈاکووں...
چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق زخمیوں میں خواتین، بچے، بوڑھے اور جوان بھی شامل ہیں، جبکہ شہر میں رواں سال کے 15 روز میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 3 افراد کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا، جبکہ اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مزاحمت پر 15 سے زائد افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں ماہ جنوری کے 15 دنوں میں ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 36 افراد جاں بحق ہوئے۔ شہر میں رواں ماہ جنوری کے 15 روز میں ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق چھیپا فاؤنڈیشن نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق رواں ماہ کے 15 روز میں ٹریفک...
کراچی: شہر قائد میں رواں ماہ جنوری کے 15 دنوں میں ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 36 افراد جاں بحق ہوئے۔ شہر میں رواں ماہ جنوری کے 15 روز میں ڈکیتی مزاحمت ، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق چھیپا فاؤنڈیشن نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق رواں ماہ کے 15 روز میں ٹریفک حادثات میں خواتین ، کمسن بچوں و بچیوں ، نو عمر لڑکوں اور بزرگ سمیت مجموعی طور پر 36 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹریفک حادثات میں 528 شہری زخمی بھی ہوئے۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق زخمیوں میں خواتین ، بچے ، بوڑھے اور جوان بھی شامل ہیں جبکہ شہر میں رواں سال...
ممبئی :بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سیف علی خان کو ممبئی میں ان کے گھر میں ایک نامعلوم شخص نے گھس کرچھ بار چاقو سےوار کر کے زخمی کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح تقریباً 2:30 بجے پیش آیا۔ سیف علی خان کو فوری طور پرممبئی کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی ہے۔ اسپتال کے عملے نے تصدیق کی ہے کہ اداکار اب خطرے سے باہر ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال کے سی او او کے مطابق سیف علی خان کی نیورو سرجری مکمل ہو چکی ہے، جبکہ پلاسٹک سرجری ابھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے میں مزید رپورٹ فراہم کی جائے...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوگئے جنہیں لیلاوتی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ رات 2 بج کر 30 منٹ پر ممبئی میں باندرا میں اداکار کے گھر پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے چوری کی نیت سے سیف علی خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی جس پر سیف علی خان نے مزاحمت کی تو ملزم فرار ہوگیا۔رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اداکار پر چھری سے حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اداکار کی لیلاوتی اسپتال میں سرجری کی جارہی ہے، واقعہ کی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میںعائشہ منزل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کا مقدمہ,عدالت نے ملزم عمران سومرو کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔مدعی مقدمہ کی جانب سے ملزم کی بریت کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی جہاں درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ ملزم نے 2016ء میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران شہری عبید غنی کو قتل کیا تھا، ملزم عزیز آباد تھانے میں پولیس مقابلے کے مقدمے میں گرفتار ہوا تھا، ملزم کو عینی شاہد نے شناخت بھی کیا تھا، ٹرائل کورٹ نے اہم شواہد نظر انداز کرتے ہوئے ملزم کو بری کیا۔
—فائل فوٹو کراچی میں یکم جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔پولیس کے مطابق کورنگی جنجال پورہ گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مظفر اقبال جاں بحق ہو گیا۔ایس ایس پی کورنگی کامران خان نے بتایا ہے کہ فجر کے وقت 4 ڈاکو ایک گھر میں واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے، 17 سال کا نوجوان مظفر اقبال نماز فجر پڑھ کر گھر جا رہا تھا۔ کراچی: نئے سال کے چوتھے روز 1 اور شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتلکراچی میں ایک اور شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوان کے شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں...
فائل فوٹو شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ جیل کے حکیم عبدالرؤف کے گھر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو 50 لاکھ روپے مالیت کا جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔واقعے کے خلاف تھانا سٹی میں درخواست جمع کرادی گئی ہے ، درکواست کے متن کے مطابق 3 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، اہلخانہ کو کمرے میں بند کردیا۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکو گھر سے 50 لاکھ روپے مالیت کا جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔مدعی کا کہنا ہے کہ ڈاکو زیورات، رقم، کپڑے اور دیگر اشیاء اپنی گاڑیوں میں لاد کر لے گئے۔درخواست گزار نے کہا کہ ملزمان کو ٹریس کرکے سخت کارروائی کی جائے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) 9 کروڑ سے زاید کی کرپٹو کرنسی ڈکیتی کے مرکزی ملزم علی رضا کو ابتدا میں ہی چھوڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق 9 کروڑ سے زاید کی کرپٹو کرنسی ڈکیتی کے مقدمے میں بعض پولیس اہلکاروں پر ہیرا پھیری میں ملوث مرکزی ملزم علی رضا کو ابتدا میں ہی شناخت کے بعد اے وی سی سی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا ،ملزم کی نشاندہی پر ہی ایک ایک کر کے دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملزم علی رضا کو بارگینگ کے بعد پر اسرار طور پر چھوڑ دیا گیا ملزم حراست سے نکلنے کے بعد سے روپوش ہے ۔ ایس ایس پی اینٹی...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)کراچی میں کرپٹو کرنسی ڈیلر کو اغوا کرکے اس کے اکانٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز ٹرانسفر کرانے والے ملزمان سے تحقیقاتی ٹیم نے ایک کروڑ سے زائد رقم اور ایک پرتعیش کار برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق کرپٹو کرنسی ڈیلر کے اغوا سے متعلق کیس کی سماعت کراچی میں کلفٹن کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔دوران سماعت تحقیقاتی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں گرفتار ملزمان بشمول 2 سی ٹی ڈی اہلکاروں، نے چوری شدہ رقم کو ایک بینک منتقل کیا اور بعد میں اس سے ایک پرتعیش گاڑی سیڈان (مرسڈیز بینز)خریدی جسے برآمد کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی کانسٹیبلز علی سجاد اور محمد عمر کے ہمراہ...
شاہدرہ کے علاقے میں پیٹرول پمپ پر ڈاکوؤں نے جدید اسلحے کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے 42لاکھ روپے لوٹ لیے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ڈاکو پٹرول پمپ پر مینیجر اور ملازمین پر اسلحہ کے زور پر تشدد بھی کرتے رہے اور انہیں زمین پر بٹھا دیا۔ واردات کے دوران پٹرولنگ پولیس غائب رہی۔ واردات کے دوران ایک ڈاکو نے ہتھوڑے سے سیف توڑی جبکہ دو ڈاکوؤں نے ملازمین پر اسلحہ تان کر رکھا، شلوار قمیض میں ملبوس ڈاکو واردات کے بعد ہاتھوں میں بندوقیں تھامے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ ڈاکو 42 لاکھ نقدی اور 4 موبائل فونز لوٹ کر لے گئے،...
لاہور: شاہدرہ کے علاقے میں پیٹرول پمپ پر ڈاکوؤں نے جدید اسلحے کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے 42لاکھ روپے لوٹ لیے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ڈاکو پٹرول پمپ پر مینیجر اور ملازمین پر اسلحہ کے زور پر تشدد بھی کرتے رہے اور انہیں زمین پر بٹھا دیا۔ واردات کے دوران پٹرولنگ پولیس غائب رہی۔ واردات کے دوران ایک ڈاکو نے ہتھوڑے سے سیف توڑی جبکہ دو ڈاکوؤں نے ملازمین پر اسلحہ تان کر رکھا، شلوار قمیض میں ملبوس ڈاکو واردات کے بعد ہاتھوں میں بندوقیں تھامے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ ڈاکو 42 لاکھ نقدی اور 4 موبائل فونز لوٹ کر...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہے۔ جو پیسے لوٹے گئے وہ واپس کرنا ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ برطانوی ایجنسی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی انکوائری کی جو پیسے خزانے میں آئے تھے وہ کاروباری شخصیت کی جیب میں ڈال دیئے گئے۔ 190 ملین پاؤنڈ کے بدلے زمین حاصل کی گئی چوری کو چھپانے کیلئے القادر ٹرسٹ بنایا گیا۔
فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں ڈکیتی‘راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، مسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت پر ایک محنت کش کو گولی مار کر لہولہان کر دیا 24گھنٹوں کے دوران 180 سے زائد وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی،قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے‘ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اُڑے، پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام،بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں خوف وہراس تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ پر عظیم پٹرولیم کے قریب ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر فروٹ فروش اشرف نامی شہری کو گولی مار کر لہولہان کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا،...
لاہور :لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ایک نجی کمپنی کے مینیجر کو ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کر دیا گیا، جبکہ 9 لاکھ روپے کی رقم بھی ڈاکووں نے چھین لی۔ ایف آئی آر کے مطابق، مقتول مینیجر ندیم 9 لاکھ روپے کی رقم لے کر جا رہا تھا، کہ تین موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے اس سے رقم چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے ندیم پر گولی چلائی۔ اس دوران ڈاکووں میں سے ایک زخمی ہو گیا اور وہ اپنے ساتھی کو اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد، دونوں ڈاکو اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مقتول ندیم بہاولنگر کا رہائشی تھا اور لاہور...
لاہور: لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ڈکیتی مزاحمت پر نجی کمپنی کا مینیجر قتل،9 لاکھ بھی چھین لئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق رائیونڈ میں ڈکیتی مزاحمت پر نجی کمپنی کا مینیجر قتل،9 لاکھ بھی چھین لئے گئے جب کہ قتل کے بعد ڈاکو بھی مارا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مقتول ندیم 9 لاکھ روپے سیل کی رقم لے کر جارہا تھا، موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو وں نے مینیجر ندیم سے 9 لاکھ چھین لیے اور مزاحمت پر گولی مار دی۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ڈاکووں کی اپنی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی انتظار بھی زخمی ہوا، ڈاکووں نے زخمی ساتھی کو اٹھانے کی کوشش کی مگر وہ دم توڑ گیا۔ ایف آئی...
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں اسٹیل ٹاؤن ، کورنگی اور سچل میں ڈیڑھ گھنٹے کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسٹیل ٹاؤن میں نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا جس کے بعد رواں سال کے پہلے ماہ کے 9 دنوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی جبکہ دیگر دو واقعات کو پولیس ذاتی اور نامعلوم وجہ قرار دے رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گھگھر پھاٹک نیشنل ہائی وے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کار انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجا رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے زندگی کی...
فوٹو: فائل لاہور میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے سندر میں واقع ذاتی گھر کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات سندر کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گھر ایک میں ہوئی، متاثرہ گھر آئی جی پنجاب کے ذاتی گھر کے سامنے واقع ہے، واردات صبح ساڑھے 5 بجے ہوئی، ملزمان کی سی سی ٹی وی جیونیوز نے حاصل کرلی۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈاکو عقبی سائیڈ سےگھر میں داخل ہوتے ہیں، ڈاکوؤں نے گھر کے چوکیدار اور دو خانساماؤں کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کیا، ملزمان نے چوکیدار سے بندوق اور خانساماؤں سے موبائل فون چھین لیے۔ڈاکو ایک خانساماں کو دوسرے...
لاہور میں واقع نجی ہاؤس سوسائٹی میں واقع آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے گھر کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ذاتی گھر کے قریب ڈکیتی ہوئی اور مسلح افراد ملازمین سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ پولیس نے ایمرجنسی کال پر فوری ایکشن بھی لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ گھر آئی جی پنجاب کے ذاتی گھر کے سامنے واقع ہے، جہاں واردات صبح ساڑھے 5 بجے ہوئی۔ ڈاکو عقبی راستے سے گھر میں داخل ہوئے اور چوکیدار و 2 خانساموں کو یرغمال بناکر ایک کمرے میں بند کر کے موبائل و نقدی چھین لیے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو ایک خانساماں کو دوسرے کمرے میں لے کر...