کوئٹہ کے علاقے کلی ملازئی کچلاک میں ڈکیتی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
کوئٹہ کے علاقے کلی ملازئی کچلاک میں ڈکیتی میں ملوث 4 افراد کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس سیریئس کرائمز کوئٹہ ذوہیب محسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 15 فروری کو کوئٹہ کے علاقے کلی ملازئی کچلاک میں امان اللہ نامی شخص کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ دن دھاڑے چوری کی واردات ہونا سیکورٹی اداروں پر سوالیہ نشان تھا، واقعے میں ملوث افراد کی تصدیق سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی گئی جس کے بعد واردات میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 1 گاڑی اور جیولری بھی برآمد کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ میں چوری و ڈکیتی میں اضافہ، پولیس نے افغان باشندوں کو ذمے دار قرار دے دیا
ڈکیتی کی واردات کے دوران چوری کی جانے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔
ایس ایس پی کے مطابق واقعے میں ملوث 2 افراد کا تعلق بلوچستان سے نہیں، واقعے میں ملوث ملزمان اسلام آباد فرار ہوگئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ مغوی مصور خان کیس میں چند افراد کو شامل تفتیش کیا گیا تھا، واردات میں خاندان کے افراد بھی ملوث تھے۔
ایس ایس پی ذوہیب محسن نے کہا کہ واقعے میں ملوث دیگر 2 ملزمان کی بھی جلد گرفتاری عمل میں آجائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: کیا کوئٹہ اسٹریٹ کرائم فری شہر ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں جو کرائم فری ہو، ماضی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں افغان شہری ملوث رہے، 2025 میں 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
quetta police کوئٹہ پولیس؎.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کوئٹہ پولیس واقعے میں ملوث میں ڈکیتی کی واردات
پڑھیں:
دکی، مسلح افراد نے ناکہ لگا کر میونسپل کمیٹی کے ممبر اور قبائلی رہنما کو اغوا کرلیا
بلوچستان کے علاقے دکی میں مسلح افراد نے ناکہ لگا کر میونسپل کمیٹی کے ممبر اور قبائلی رہنما کو اغوا کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دکی کے مقام غڑواس کراس پر مسلح افراد نے ناکہ لگا کر تلاشی کے دوران میونسپل کمیٹی دکی کے ممبر اور ایک قبائلی رہنما کو اغواء کرلیا۔
پولیس نے قبائلی رہنما اور بلدیاتی ممبر اور قبائلی رہنما کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد مغویوں کو جھالار کے پہاڑی علاقے کی طرف لے کر گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں کی بازیابی کیلیے فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے۔