رمضان المبارک میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے، ڈکیتی مزاحمت پر 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
رمضان المبارک میں کراچی میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے، گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران 3 افراد کی جان لے لی۔کراچی میں پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔اس کے علاوہ قائد آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ مشتعل افراد کے تشدد سے ڈاکو بھی مارا گیا۔واقعہ کےخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔دوسری جانب سہراب گوٹھ میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چینی کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی کلو اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)کراچی میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، رمضان آتے ہی چینی 15 سے 20 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے۔(جاری ہے)
رمضان المبارک آتے ہی کراچی میں چینی کی ریٹیل قیمت میں 15 سے 20 روپے اضافہ کردیا گیا، ریٹیل مارکیٹ میں چینی 165 سے 170 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔رمضان سے پہلے چینی کی قیمت 130 سے 140 روپے فی کلو تھی، چینی کے 50 کلو کے تھیلے کے نرخ 7870 روپے پر جاپہنچے۔دکانداروں نے بتایا کہ رمضان المبارک سے قبل چینی کا 50 کلو کا تھیلا 6100 روپے کا تھا، جس میں 1770 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔