راولپنڈی:

تھانہ صدر بیرونی  کے علاقے میں پیڑول پمپ عملے سے ڈکیتی کی واردات میں پمپ ملازم ہی ملوث نکلا، جسے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق 3 روز قبل صدر بیرونی کے علاقے میں پیٹرول پمپ اسٹاف 19 لاکھ 22 ہزار روپے سے زائد نقدی بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح ملزمان نے نقدی چھین لی اور فرار ہو جانے میں کامیاب رہے۔

سنگین واردات کا سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیا جس پر واردات کا مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے تفتیش شروع کی تو واردات میں پیڑول پمپ کے اپنے فیضان نامی ملازم کے ساتھی انظر گل عرف بورہ (افغان شہری) کے ساتھ مل کر واردات کرنے کا انکشاف ہوا جس پر دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تمام رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے ڈاکوؤں سے برآمد کی گئی رقم مدعی کے حوالے کر دی۔

ڈکیتی کے ملزمان کی قلیل وقت میں گرفتاری اور 100 فیصد برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ  سکتے، ملزمان کو تمام شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

دوسری جانب، ملزمان کی گرفتاری اور سو فیصد رقم کی برآمدگی پر مقدمہ کے مدعی کی جانب سے راولپنڈی پولیس کے لیے اظہار تشکر بھی کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، ڈکیٹی مزاحمت پر ایک اور شہری جان سے گیا

کراچی:

 شہر قائد کے علاقے فقیرا گوٹھ پریشان چوک سائٹ سپر ہائی وے پر فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈکیتی کی مزاحمت کے دوران پیش آیا، ابتدائی معلومات کے مطابق تین مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: کراچی ڈکیتی مزاحمت پر زخمی جماعت اسلامی کا کارکن دم توڑ گیا

پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے ایک شخص راحت گل، دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ دوسرے زخمی شخص کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے اور وہ علاج کے لیے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بہاولنگر: تھانے سے ڈکیتی میں ملوث 7 ملزمان فرار
  • پولیس گردی کی سنگین واردات: اہلکار نے ساتھیوں کیساتھ ملکر بزنس مین کو اغوا کرکے لوٹ لیا 
  • کراچی، ڈکیٹی مزاحمت پر ایک اور شہری جان سے گیا
  • جیولری شاپ پر چوری کی واردات میں ملازم ہی ملوث نکلا، 28لاکھ مالیت کا سونا برآمد
  • ٹیم سے ڈراپ کرنے کا بدلا، روہت شرما محمد سراج کے ہاتھوں ’کلین بولڈ‘
  • شائقین کرکٹ پاکستانی کھلاڑیوں کے کیچ چھوڑنے کی عادت سے تنگ
  • لاہور: گھر میں اسلحہ کے زور پر  3 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار
  • اے این ایف کی بین الصوبائی منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
  • وائس آف امریکا سے عملے کی جبری برطرفی، جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو روک دیا