— فائل فوٹو

بہاول نگر میں سی آئی اے تھانے سے فرار ہونے والے ساتوں ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سی آئی اے تھانے سے فرار ہونے والے مزید 4 ملزمان کو بھی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 2 دن قبل سی آئی اے تھانے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان سلاخیں توڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

بہاولنگر: تھانے سے ڈکیتی میں ملوث 7 ملزمان فرار

بہاول نگر میں سی آئی اے تھانے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان فرار ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ فرار ہونے والے 7 ملزمان میں سے 3 ڈاکوؤں کو گزشتہ روز دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ 4 مفرور ملزمان کی تلاش جاری تھی، جنہیں اب گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اس ضمن میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کو معطل کر کے چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ معطل اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گرفتار کرلیا گیا فرار ہونے والے دوبارہ گرفتار اے تھانے سے میں ملوث گیا ہے

پڑھیں:

اسلام آباد میں عید کے روز بھی ڈاکو سرگرم، ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی

اسلام آباد میں عید کے روز بھی ڈاکو سرگرم، ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز ) وفاقی دارالحکومت میں عید کے روز بھی ڈاکو سرگرم ہیں، آئی نائن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی، فیض آباد میں موٹرسائیکل کا پیٹرول ختم ہوگیا تو دوسری موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے شہری ڈاکووں کے رحم کرم پر ہیں، عید کے روز بھی شہر اقتدار میں شہریوں سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس عید کے روز شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ گن پوائنٹ پر شہریوں کو دن دیہاڑے لوٹنے والا گینگ سرگرم ہے، واقعے میں ملزمان نے پہلے آئی نائن میں شہری سے موبائل چھینا، شہری کے مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے گولی ماری، ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے انجیل نامی شہری کو پمز منتقل کر دیا گیا۔موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہونے پر ملزمان نے فیض آباد سے موٹر سائیکل چھوڑی جس کے بعد ملزمان بھاگ کر دوسری روڈ سے آنے والی موٹر سائیکل کو گن پوائنٹ پر چھین کر با آسانی فرار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی سی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے، انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • فیملی پر ہوٹنگ کرنے سے منع کیوں کیا؟ نوجوان پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
  • کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار
  • ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے معلومات لیکر ڈکیتی اور اغوا میں ملوث 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار
  • کراچی؛ گاڑیاں چھیننے میں حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا ایک اور واقعہ
  • کراچی میں گاڑیاں چھیننے والے ملزمان کا سہولت کار پولیس اہلکار گرفتار
  • ابوظہبی: اسرائیلی مذہبی رہنما کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو سزائے موت، چوتھے کو عمر قید
  • اسلام آباد میں عید کے روز بھی ڈاکو سرگرم، ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی
  • لاہور: 11 سالہ بچے سے4 لڑکوں کی اجتماعی جنسی زیادتی، 3 ملزم گرفتار
  • بہاولنگر: تھانے سے ڈکیتی میں ملوث 7 ملزمان فرار