شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شخص قتل، 2 ماہ میں تعداد 13 ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ رواں برس ڈاکوؤں کے ہاتھوں جان سے جانے والے شہریوں کی تعداد 13 ہو گئی۔
بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج اسپتال میں چل بسا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا ہے۔ اتحاد ٹاؤن میں ابوہریرہ مسجد کے قریب بلدیہ ہوم اسٹریٹ میں واردات کے دوران ڈاکو کے گولی مارنے سے شہری زخمی ہوا۔
زخمی کو طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 28 سالہ محمد عمر ولد محمد قاسم کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی اور وقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے نوجوان محمد عمر کے کزن یار خلیل نے بتایا کہ محمد عمر گzشتہ شب بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں واقع اپنی رہائش گاہ کے باہر اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔اس دوران موٹرسائیکل سوار مسلح 2 ملزمان آئے اور لوٹ مار شروع کردی۔عمر نے ملزمان کو موبائل فون یا پرس نہیں دیا، جس پر انہوں نے فائرنگ کردی۔
انہوں نے بتایا کہ مقتول عمر ایک ماہ قبل دبئی سے پاکستان آیا تھا۔مقتول عمر دبئی میں والد کے ساتھ کپڑے کا کاروبار کرتا تھا۔ ان کا آبائی تعلق درہ آدم خیل سے تھا۔ جب کہ مقتول 5 بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا اور غیر شادی شدہ تھا۔
انہوں نے حکومت سے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: ڈکیتی کے مجرم کو 15سال قید کی سزا
— فائل فوٹوکراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت نے ڈکیتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 15سال قید کی سزا سنادی۔
ملزم کو ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس میں سزا سنائی گئی۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دسمبر 2024ء میں رکشا ڈرائیور سے 3500 روپے چھینے تھے، اس حوالے سے ملیر سٹی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔