افطاری دینے کے بہانے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی کوشش، میاں بیوی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
کراچی:
ڈاکوؤں نے افطاری دینے کے بہانے گھر میں گھس کر واردات کی کوشش کی، تاہم مزاحمت کرنے والے میاں بیوی زخمی ہو گئے۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں خاتون سمیت 3 ڈاکوؤں نے افطاری دینے کے بہانے گھر میں گھس کر لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میاں اور بیوی زخمی ہوگئے۔
ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن آغا اسلم نے بتایا کہ سیکٹر سیون ڈی نسیم آباد قبا مسجد کے قریب خاتون سمیت 3 ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی کوشش کی تھی۔ اس دوران گھر کے مکینوں نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے ماربل کے فرش پر گولی چلائی، جس کے ٹکڑے لگنے سے 51 سالہ واحد علی اور اس کی اہلیہ 48 سالہ حنا زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر افطاری سے قبل گھروں میں گھس کر واردات میں خواتین کو استعمال کر رہے ہیں، جس میں ملزمہ ایک پلیٹ میں افطاری دینے کے بہانے افطار سے کچھ دیر قبل دروازہ کھٹکھٹاتی ہے۔ گھر والے سمجھتے ہیں کہ محلے سے کوئی افطاری دینے آیا ہے، جس پر وہ جیسے ہی گیٹ کھولتے ہیں تو خاتون کے ہمراہ دیگر ساتھی اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوجاتے ہیں۔
پولیس کے مطابق حالیہ واقعے میں میاں بیوی کے زخمی ہونے میں بھی کچھ اسی طرح سے واردات کی کوشش کی گئی تھی، تاہم ڈاکو لوٹ مار میں ناکام رہے اور وہ موقع سے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کوششیں کررہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افطاری دینے کے بہانے نے گھر میں گھس کر کی کوشش
پڑھیں:
کراچی میں افطاری کے لیے سب سے مزیدار بوفے کہاں لگا ہوا ہے؟
کراچی میں رمضان مبارک کے دوران مختلف ریسٹورینٹس صارفین کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے طرح طرح کی افطار اور سحری بوفے آفرز دے رہے ہیں۔ اس تحریر میں ہم بتانے کی کوشش کریں گے کہ کراچی کے کون سی چند مشہور رمضان بوفے آفرز ہیں۔
افطار کے وقت شہریوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کھلی فضا میں افطار کریں۔ ویسے بھی کراچی کا ہوا دار موسم ان دنوں کھلی فضا سے محظوظ ہونے کا پورا موقع بھی فراہم کرتا ہے، ایسے میں اہل کراچی کے ذہن میں سب سے پہلا خیال ہائی وے کا آتا ہے، جہاں کھلے اور کشادہ ریسٹورینٹس کی بھر مار ہے۔ انہی میں سے ایک مندی ہاؤس ہے جس نے رمضان آفرز میں قیمتوں میں خصوصی رعایت دے رکھی ہے۔ ہائی وے پر ہی موجود کراچی کا مشہور شاہین شنواری ریسٹورینٹ بھی ہے جس نے 50 ڈشوں پر مشتمل بوفے کی آفر لگائی ہے جس کو حاصل کرنے کے لیے بڑوں کے لیے فی کس 1700 روپے جبکہ فی بچہ 1450 روپے ادا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیےکراچی میں فلسطین کے لذیذ پکوان کی دھوم، فلسطینی خاندان نے دل جیت لیے
اگر بات کریں شارع فیصل پر موجود مشہور ’لال قلعہ‘ کی تو یہاں بھی 50 سے زائد دیسی ولائتی، چائینز اور سی فوڈز پر مشتمل رمضان بوفے لگایا ہے جس کی قیمت ایک فرد کے لیے 3590 روپے جبکہ ایک بچے کے لیے 1890 روپے ہے۔
’کوکونٹ گروو‘ نے بھی افطار کے لیے رمضان بوفے لگایا ہوا ہے جس میں ان گنت کھانے موجود ہیں۔ یہاں بچہ ہو یا بڑا ، ہر کوئی 2799 روپے ادا کرکے ان کھانوں سے مزہ لے سکتا ہے۔ ساتھ ہی کوکونٹ گروو نے سحری کے لیے بھی آفر لگائی ہے جو 1999 روپے میں ہے تاہم سحری میں کھانوں کی تعداد صرف 20 ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیےکراچی کی کھجور مارکیٹ میں کون سی اقسام دستیاب ہیں، ٹرینڈز اور چیلنجز کیا ہیں؟
’مزاج‘ کی بات کی جائے تو انہوں نے بھی 50 سے زائد کھانوں کا افطار بوفے لگایا ہوا ہے جس میں خاص بات یہ ہے کہ 4 سال سے کم بچہ سے کوئی قیمت وصول نہیں کی جائے گی جبکہ 4 سال سے بڑے بچے 1950 روپے جبکہ بڑے فی کس 2950 روپے میں ان کھانوں کا مزہ لے سکتے ہیں۔
اگر بات کی جائے ’سالٹ اینڈ پیپر‘ کی تو وہاں بھی بے شمار کھانوں پر مشتمل رمضان بوفے آفر لگا ہوتا ہے جہاں بڑے 1599 روپے جبکہ چھوٹے 999 روپے میں ان کھانوں کا مزہ لے سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں