بھارت میں قرض نہ ملنے پر 2 بھائیوں نے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر بینک کا لاکر توڑ کر کروڑوں روپے کا سونا لوٹ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ضلع مدورئی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ سے کروڑوں روپے کے سونے کے زیورات لوٹنے والے بھائیوں نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر بینک کی کھڑکی توڑی اور پھر اوزاروں کی مدد سے لاکرز کو توڑا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کے ثبوت مٹانے کے لیے مرچوں کا پاؤڈر چھڑکا اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔ ملزمان نے لوٹا گیا 17 کلو سونا ایک کھیت کے اندر کنوئیں میں چھپایا تھا۔ بینک ڈکیتی میں ملوث 2 بھائیوں سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واردات کا مرکزی ملزم 20 سال سے بیکری چلا رہا تھا اور اس نے گزشتہ سال قرض کے لیے درخواست دی تھی۔ بینک نے درخواست مسترد کردی جس کے بعد ملزم نے ڈکیتی کا فیصلہ کیا اور مختلف ویب سائٹس سے 6 ماہ تک تربیت حاصل کی۔ ملزمان نے ڈکیتی میں استعمال ہونے والی ٹوپیاں، موزے، گیس سلینڈر اور ہائیڈرولک کٹر جھیل میں پھینک دئیے تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی

پاکستان میں فی تولہ سونےکی قیمت نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 25 ہزار 500 روپے ہے۔

دس گرام سونےکا بھاو 428 روپے اضافے سے 2 لاکھ 79 ہزار 63 روپے ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاو 5  ڈالر اضافے سے 3 ہزار 89 ڈالر فی اونس ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول پمپ سیل مین سے پیسے چھیننے کا برا انجام، ویڈیو وائرل
  • پارکو ریفائنری سے کروڑوں روپے کا تیل چرانے والے چھ ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع
  • کراچی: کروڑوں کے فراڈ کا الزام، ملزم عدالتی ریمانڈپر جیل منتقل
  • کراچی: عید کے تیسرے روز ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل، ملزمان گرفتار
  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیانے والا مفرور ملزم گرفتار
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی
  • فیملی پر ہوٹنگ کرنے سے منع کیوں کیا؟ نوجوان پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
  • معصوم بچے کے سامنے ڈکیتی مزاحمت پر والد کو قتل کرنے کا مقدمہ درج