نواب شاہ (نمائندہ جسارت)چند روز قبل تھانہ سکرنڈ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس میں نواز خاندان کے نوجوان کو زبردستی پولیس موبائل میں بٹھایا گیا تھا جس کی تفتیش تاحال جاری تھی کہ نوجوان محمد نواز زرداری پولیس حراست میں دم توڑ گیا جبکہ اس کے بھائی امیر نواز زرداری عرف پپو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کی موت پولیس کی غفلت کے باعث ہوئی ہے جبکہ ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد نے انکوائری آفیسر ایس ایس پی ضلع سانگھڑ کو مقرر کرکے متعلقہ ایس ایچ او کا تبادلہ کر دیا ہے جبکہ امیر نواز زرداری عرف پپو زرداری نے اپنے بھائی محمد نواز کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ چند روز قبل نوابشاہ قومی شاہراہ سکرنڈ پر ایکسائز پولیس کی وردی پہن کر ڈکیتی کرنے والے دو ملزمان کی نشاندہی پر لوٹا ہوا 10 ٹن گھی ایک دوکان سے بر آمد ہوا تھا، ڈکیتی کرنے والے 5 میں سے 2 ملزمان کو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ،3 ڈکیت مفرور ہیں ،دونوں ملزمان کی شناخت نواز زرداری اور سجاد سیلرو کے نام سے ہوئی تھی ، ملزم نواز زرداری کی پولیس حراست میں پر اسرار ہلاکت کئی سوال پیدا کررہی ہے ،کیا نواز زرداری نے کچھ ایسا بتا دیا تھا کہ جس سے کسی بڑی مچھلی جال میں پھنس سکتی تھی؟ پا پھر کچھ اور معاملات ہیں چونکہ قومی شاہراہ پر ایکسائز پولیس کی وردی میں ڈکیتی کرنے والا ملزم نواز زرداری پولیس حراست میں پراسرار نمونے سے جاںبحق ہوا،ملزم نواز زرداری کو گھی سے بھری مزدا گاڑی ڈکیتی کرتے وقت علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے تعلقہ اسپتال سکرنڈ منتقل کردیا گیاہے۔ملزم کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ میرے بھائی کو پولیس نے بہیمانہ تشدد کر کے ہلاک کیا۔ملزم کے ورثاء بڑی تعداد میںاسپتال میں جمع ہونا شروع ہوگئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے پولیس کے خلاف سخت اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس حراست میں ملزم نواز زرداری کی ہلاکت کے معاملے پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد نے ایس ایس پی سانگھڑ کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا۔ایس ایچ او مٹھل ککرانی کا تبادلہ کرکے ایس ایچ او اصغر علی اعوان کو سکرنڈ تعینات کر دیاہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق سکرنڈ تھانہ میں ملزم کی ہلاکت کے معاملہ کا ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد پرویز احمد چانڈیو نے نوٹس لے لیا ،ایس ایچ او مٹھل کھکھران کو معطل کرکے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔علاوہ ازیںوزیر جیل خانہ جات ورکس اینڈ سروسز حاجی علی حسن زرداری نے پی ایم سی اسپتال نوابشاھ پہنچ کر محمد نواز زرداری کے ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیکر مکمل شفاف تحقیقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہم زرداری برداری کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں۔ انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالا دستی کے قائل ہیں اور فوری انصاف کی فراہمی سندھ حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملزم نواز زرداری پولیس حراست میں ایس ایچ او

پڑھیں:

میانوالی: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ اور لڑکا جاں بحق

میانوالی کے علاقے اسکندر آباد کالونی میں شاپنگ سینٹر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ اور ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اس واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ سیکیورٹی گارڈ نے ایک ڈاکو کو پکڑا تو اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق 10سال کا لڑکا محمد لقمان کراچی کا رہائشی تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، پیٹرول پمپ پر 52 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنیوالے ملزمان گرفتار
  • کراچی: پیٹرول پمپ پر 52 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنیوالے ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کیساتھ بدسلوکی، خیبرپختونخوا کا ایم پی اے اور گارڈز زیر حراست
  • کراچی، نوجوان کی مبینہ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ، مقدمہ درج
  • اڈیالہ جیل سے ملزم غائب ،کھلبلی مچ گی
  • سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں سیکیورٹی کی بڑی ناکامی سامنے آگئی
  • میانوالی: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ اور لڑکا جاں بحق
  • اٹک: سنگین جرائم میں ملوث ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • جنوبی کوریا: چور پانی والی گن لیکر بینک لوٹنے پہنچ گیا
  • سکرنڈ، پولیس حراست میں جاں بحق ملزم پر تشدد کی تصدیق