اکوڑہ خٹک میں تاجر ڈکیتی مزاحمت پر قتل، ملزمان 30 لاکھ لے گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
تاجر نے اپنی کمائی جاتا دیکھ کر مزاحمت کی جس پر سفاک ملزمان نے فائرنگ کرے اسے موقع پر ہی قتل کردیا اور رقم چھین کر فرار ہوگئے، اکوڑہ خٹک پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع نوشہرہ کے علاقہ اکوڑہ خٹک کی حدود میں رہزنوں نے کپڑے کے تاجر سے 30 لاکھ روپے لوٹ لیے اور مزاحمت پر اسے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تاجر 30 لاکھ روپے کی رقم لے کر جارہا تھا کہ بائیک سوار ملزمان نے اسے روکا اور رقم چھیننے کی کوشش کی، تاجر نے اپنی کمائی جاتا دیکھ کر مزاحمت کی جس پر سفاک ملزمان نے فائرنگ کرے اسے موقع پر ہی قتل کردیا اور رقم چھین کر فرار ہوگئے، اکوڑہ خٹک پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اکوڑہ خٹک
پڑھیں:
خیبر: باڑہ بازار میں ڈاکوؤں نے نجی بینک کو لوٹ لیا
خیبر:خیبر کے باڑہ بازار میں ڈاکوؤں نے نجی بینک کو لوٹ لیا اور ایک کروڑ روپے لے کر فرار ہو گئے۔
ڈی پی او رائے مظہر اقبال کے مطابق ڈکیتی کا یہ واقعہ آج صبح 9 بجے پیش آیا، واردات میں پانچ ڈاکو ملوث تھے، جن میں سے ایک بینک کے باہر کھڑا رہا، جبکہ چار اندر داخل ہوئے اور بینک لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی تحقیقات جاری ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔
اب تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، تاہم پولیس ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔