اسلام آباد میں عید کے روز بھی ڈاکو سرگرم، ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز ) وفاقی دارالحکومت میں عید کے روز بھی ڈاکو سرگرم ہیں، آئی نائن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی، فیض آباد میں موٹرسائیکل کا پیٹرول ختم ہوگیا تو دوسری موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے شہری ڈاکووں کے رحم کرم پر ہیں، عید کے روز بھی شہر اقتدار میں شہریوں سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس عید کے روز شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ گن پوائنٹ پر شہریوں کو دن دیہاڑے لوٹنے والا گینگ سرگرم ہے، واقعے میں ملزمان نے پہلے آئی نائن میں شہری سے موبائل چھینا، شہری کے مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے گولی ماری، ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے انجیل نامی شہری کو پمز منتقل کر دیا گیا۔موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہونے پر ملزمان نے فیض آباد سے موٹر سائیکل چھوڑی جس کے بعد ملزمان بھاگ کر دوسری روڈ سے آنے والی موٹر سائیکل کو گن پوائنٹ پر چھین کر با آسانی فرار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی سی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے، انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عید کے روز بھی اسلام آباد گولی مار شہری کو

پڑھیں:

مری جانے والے شہری سڑکوں کی اپ ڈیٹ لے کر سفر کریں، اسلام آباد ہولیس

فوٹو فائل

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مری جانے والے شہری سڑکوں کی اپ ڈیٹ لے کر سفر کریں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سڑکوں پر ہلڑ بازی، ون ویلرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، ہلڑ بازی، ون ویلنگ پر درجنوں موٹرسائیکل تھانوں میں بند کردی گئیں۔

اسلام آباد پولیس  کا کہنا ہے کہ پارکوں کیلئے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، سیکیورٹی کیلئے 1500 سے زائد اہلکار تعینات ہیں، پولیس کی کوئیک رسپانس ٹیمیں شہر میں موجود ہیں، ڈی آئی جی، چیف ٹریفک آفیسر، ایس ایس پی آپریشنر و دیگر افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پارکوں میں فیملیز کے علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی، پولیس کے اسپیشل دستے پارکوں کے داخلی و خارجی راستوں پر موجود ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس  کا کہنا ہے کہ عید کے تینوں دن یہ سیکیورٹی انتظامات جاری رکھے جائیں گے، شہر میں امن و امان کے قیام میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • معصوم بچے کے سامنے خونی منظر، ڈکیتی مزاحمت پر کراچی میں ایک اور شہری قتل
  • کراچی: ڈاکوؤں نے ایک اور جان لے لی، رواں سال اموات کی تعداد 26 ہوگئی
  • معصوم بچے کے سامنے خونی منظر؛ ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل؛ فوٹیج سامنے آگئی
  • بہاولنگر: سلاخیں توڑ کر فرار ہونے والے ملزمان دوبارہ گرفتار
  • بہاولنگر: تھانے سے ڈکیتی میں ملوث 7 ملزمان فرار
  • متحدہ عرب امارات؛ یہودی عالم کے قتل کے ملزمان کو پھانسی اور عمر قید
  • مری جانے والے شہری سڑکوں کی اپ ڈیٹ لے کر سفر کریں، اسلام آباد ہولیس
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی
  • کراچی، ڈکیٹی مزاحمت پر ایک اور شہری جان سے گیا