کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 27واں شہری قتل، بہن کو کلینک چھوڑنے آیا تھا
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے جنجال گوٹھ میں واقع شہناز اسپتال کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جنجال گوٹھ میں اپنی پولیو ورکر بہن کو شہناز اسپتال کے پوائںٹ پر چھوڑنے کیلیے آنے والے نوجوان کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر قتل کردیا۔
رواں سال کے دوران کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی۔
اس حوالے ہیڈ محرر سائٹ سپر ہائی وے صنتعی ایریا پولیس شفیق نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 32 سالہ قیصر کے نام سے کی گئی جو کہ جنجال گوٹھ شہناز اسپتال سے کچھ فاصلے پر ڈبل روڈ کے قریب قائم ایک عمارت میں پولیو ورکر کے لیے پوائنٹ بنایا گیا تھا جہاں پر وہ اپنی بہن کو چھوڑنے آیا تھا جو کہ پولیو ورکر ہے۔
2 ڈاکوؤں نے وہاں پہنچ کر لوٹ مار کی کوشش کی جس پر قیصر نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سینے پر گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
ابتدائی طور مضروب قریب ہی قائم نجی اسپتال لیجایا گیا جسے بعدازاں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
انھوں نے بتایا کہ واقعہ تھانہ گلشن معمار کی حدود میں آتا ہے تاہم افسران کی ہدایت پر سائٹ سپرہائی وے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کی ہے۔
مقتول جنجال گوٹھ کا رہائشی اور اس کا آبائی تعلق کے پی کے سے تھا جس کی میت تدفین کے لیے آبائی شہر روانہ کر دی گئی ہے ، مقتول بہنوں کا اکلوتا بھائی بتایا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنجال گوٹھ ڈاکوو ں
پڑھیں:
کمالیہ: ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج
فائل فوٹوکمالیہ کے علاقے جھلا رسگلہ میں ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مدعی مقدمہ شوہر نے بتایا کہ گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے اہلیہ اور اہلیہ کی بہن سے زیادتی کی ہے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق 4 ڈاکو گھر سے 4 لاکھ روپے کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔