2025-04-15@05:59:27 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«جنجال گوٹھ»:
شہر قائد کے علاقے جنجال گوٹھ میں واقع شہناز اسپتال کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جنجال گوٹھ میں اپنی پولیو ورکر بہن کو شہناز اسپتال کے پوائںٹ پر چھوڑنے کیلیے آنے والے نوجوان کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر قتل کردیا۔ رواں سال کے دوران کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی۔ اس حوالے ہیڈ محرر سائٹ سپر ہائی وے صنتعی ایریا پولیس شفیق نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 32 سالہ قیصر کے نام سے کی گئی جو کہ جنجال گوٹھ شہناز اسپتال سے کچھ فاصلے پر ڈبل روڈ کے قریب قائم ایک عمارت میں پولیو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے حب کے وڈیرہ عابد موٹک گوٹھ اور میر ہاؤس وندر مختلف طبقہ فکر کے افراد سے ملاقات کی ۔جام کمال خان سونمیانی ڈامب میں مرحوم عبداللہ گاڑہ ہاؤس بھی گئے اور لوگوں سے ملاقات کی۔اوتھل میں جام کمال خان کی آمد پر عوام کی بڑی تعداد نے عید کی مبارکباد پیش کی۔(جاری ہے) انہوں نے بیلہ جام پیلس شریش پٹ میں مختلف افراد سے ملاقاتیں کیں اور عید کی مبارکباد دی ۔ وفاقی وزیر تجارت نے ایم پی اے نوابزادہ میر زرین خان مگسی سے جام پیلس بیلہ میں ملاقات کی ۔آواران کے وفد نے میر یوسف میروانی کی قیادت میں...
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ فتح محمد گبول گوٹھ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ فتح محمد گبول گوٹھ میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قانون نافذ کرنے والے ادارے(رینجرز) کے اہلکار کو قتل کردیا۔ ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ ظہیر الدین ولد نصیر الدین کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کا تعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول ظہیر الدین گھر چھٹیوں پر آیا ہوا تھا، عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے وقت سادہ کپڑوں میں رہائشی علاقے کی گلی میں موجود تھا، اس ہی دوران موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے تین گولیاں ماریں جس سے ظہیر الدین...
نادرا نے ڈسٹرکٹ ملیر کے شہریوں کی سہولت کے لیے نیا نادرا مرکز قائم کردیا۔ ترجمان نادرا کے مطابق نادرا رجسٹریشن سینٹر گوٹھ صالح محمد میں خدمات کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا، سینٹر کا افتتاح ایم این اے سید آغا رفیع اللہ اور ڈی جی نادرا کراچی ریجن احتشام شاہد نے کیا۔ جاری کردہ بیان کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ مرکز، شناختی دستاویزات کی تمام خدمات ایک جگہ دستیاب ہیں، صبح 8:30 بجے تا شام 4:30 بجے تک قومی شناختی کارڈز کے مختلف امور ممکن ہوسکیں گے۔ ترجمان کے مطابق یہ سینٹر دو عدد ون ونڈو کاؤنٹرز پر مشتمل ہے جس میں 60 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے، نئے سینٹر سے صالح محمد گوٹھ، شیدی گوٹھ،...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت میںسانحہ چکرا گوٹھ کیس ‘ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر رئیس مما سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 13 سال پرانے مقدمہ کا فیصلہ مؤخر،سانحہ چکرا گوٹھ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی۔سانحہ چکرا گوٹھ کیس کا فیصلہ فروری کے پہلے ہفتے میں سنائے جانے کا امکان ہے وکلا طرفین کی جانب سے حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام ہوگئی ،رئیس مما کو ٹرائل کے دوران کسی گواہ نے شناخت نہیں کیا،ملزمان کو مقدمہ سے بری کیا جائے، سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ ملزم رئیس مما نے 2011 ء میں کورنگی میں اپنی دہشت اور...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے چنیسر گوٹھ میں بی آئی ایس پی ادائیگی مرکز کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ادائیگی مرکز میں کفالت وظائف وصول کرنے کیلیے آنے والی خواتین کو در پیش مسائل اور انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ ذوالفقار علی شیخ و متعلقہ بینک کو ہدایات دیں کہ فنڈز حاصل کرنے والی خواتین کو ہر ممکن سہولیات دی جائیں اور ادائگیوں کے عمل کو ہر ممکن طور پر سہل بنایا جائے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے ادائیگی مرکز پر رقم وصول کرنے والی خواتین سے گفتگو کی اور انکو درپیش مسائل کے باریمیں دریافت کیا۔ چیئرپرسن...
میرپورخاص،گورنمنٹ پرائمری اسکول گوٹھ فتخ خان نوحانی دیھ144 کے طلبا و طالبات احتجاج کررہے ہیں