رئیس مما سمیت دیگر ملزمان کیخلاف 13 سال پرانے مقدمہ کا فیصلہ مؤخر
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت میںسانحہ چکرا گوٹھ کیس ‘ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر رئیس مما سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 13 سال پرانے مقدمہ کا فیصلہ مؤخر،سانحہ چکرا گوٹھ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی۔سانحہ چکرا گوٹھ کیس کا فیصلہ فروری کے پہلے ہفتے میں سنائے جانے کا امکان ہے وکلا طرفین کی جانب سے حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام ہوگئی ،رئیس مما کو ٹرائل کے دوران کسی گواہ نے شناخت نہیں کیا،ملزمان کو مقدمہ سے بری کیا جائے، سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ ملزم رئیس مما نے 2011 ء میں کورنگی میں اپنی دہشت اور اجارہ داری قائم رکھنے کیلیے چکرا گوٹھ میں پولیس وین پر حملہ کیا، فائرنگ سے ریزرو پولیس کے 3 اہلکار جاں بحق اور اہلکار سمیت 27 افراد زخمی ہوئے، مقدمہ میں رئیس مما، عمران لمبا، انعام ، گل محمد، قاسم اور عمیر سمیت 13 ملزمان گرفتار ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی؛ خوجہ سراؤں کا احتجاج رنگ لے آیا، گُرو کیخلاف مقدمہ درج
کراچی:خواجہ سرائوں کی جانب سے ملیرشاہ لطیف ٹائون تھانے کے باہر اپنے گرو کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا، پولیس نے ان کے گرو کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
واضح رہے کہ خواجہ سراؤں نے اپنے گرو کے خلاف شاہ لطیف تھانہ ملیر کے باہر احتجاج کیا اور اپنے گرو کے خلاف نعرے بازی کی۔ خواجہ سراؤں نے الزام لگایا کہ گُرو ان سے مبینہ طور پر 15 ہزار روپے فی کس ماہانہ بھتہ وصول کر رہی ہے۔
خواجہ سراؤں نے اپنے گُرو کی مبینہ بھتہ خوری کےخلاف درخواست بھی جمع کرائی۔ خواجہ سرائوں کا کہنا تھا کہ گُرو بھتہ خوری بند کریں، 15 سال سے یہی ہو رہا ہے، اب برداشت کی حد ختم ہوگئی ہے۔
خواجہ سرائوں نے الزام عائد کیا کہ مبینہ بھتہ نہ دینے والے خواجہ سرا کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، خواجہ سرائوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سمیت ملیر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تحفظ کی اپیل کی اور اپنےگرو کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
اس احتجاج کے حوالے سے ایس ایچ او شاہ لطیف ارشد اعوان نے بتایا کہ خواجہ سرا اپنے گرو کے خلاف احتجاج کررہے تھے اور انہوں نے اس کے خلاف تھانہ میں درخواست بھی جمع کرائی تھی، پولیس نے خواجہ سراؤں کی شکایت پر ان کے گرو کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور شعبہ تفتیش اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے، فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔