کراچی کے علاقے محمود آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بچی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی کے علاقے محمود آباد میں واقعے ایک معروف بریانی سینٹر کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے واردات کے دوران معمولی مزاحمت پر شہری کو گولی مار کر زخمی کردیا۔

فائرنگ کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی، ملزمان لوٹ مار کی واردات کے بعد فرار ہوئے تو علاقہ مکینوں نے ملزمان کا تعاقب شروع کردیا۔

پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 کے قریب اانبالہ بیکری کے مقام پر عوام کا ہجوم بڑھتا دیکھ کر ملزمان پھر حملہ آور ہوئے اور فائرنگ کردی۔فائرنگ کی زد میں آکر 10سالہ بچی زخمی ہوئی۔

ایس ایچ او محمود آباد محمد مِٹھل نے بتایا کہ الناز بریانی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر راشد خان نامی شخص کو ٹانگ پر گولی لگی جو رائیڈر تھا۔ راشد خان نے سندھ ہیلتھ کیئر کی شرٹ پہن رکھی تھی۔ مضروب کو طبی امداد کےلیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیاگیا۔

ایس ایچ او ٹیپو سلطان انسپکٹر طارق محمود کے مطابق اسی واقعے میں لٹیروں کے تعاقب کے دوران فرار ہوتے ملزمان کی فائرنگ سے10سالہ عنایہ خان نامی بچی زخمی ہوئی جس کو طبی امداد کےلیے نجی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

ڈکیتی مزاحمت کے ایک ہی واقعے میں بچی سمیت دو افراد زخمی ہوئے جبکہ ٹیپو سلطان اور محمود آباد پولیس نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت اور بھگدڑ کے دوران ہجوم پر فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات رپورٹ کئے ہیں۔ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے دوران

پڑھیں:

پشاور: جی ٹی روڈ پر ایکسائز پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار شہید، ایک زخمی

ملک رحمن: پشاور کے علاقے پبی کے قریب جی ٹی روڈ پر ایکسائز پولیس پر ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو پولیس کانسٹیبل موقع پر ہی شہید  جبکہ سب انسپکٹر شدید زخمی ہوگیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے اچانک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح

زخمی سب انسپکٹر کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے دو افراد کو زخمی کر دیا
  • نوشہرہ، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سول جج جاں بحق
  • فیصل آباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے طالب علم جاں بحق، دو افراد زخمی
  • بٹگرام: گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد زخمی
  • خیر پور: دشمنی پرفائرنگ، خاتون سمیت 3 افرادجاں بحق، 2 بچیاں زخمی
  • پشاور میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی مذہبی شخصیت دوران علاج جاں بحق
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جانبحق
  • نوشہرہ: فائرنگ سے محکمۂ ایکسائزکے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • پشاور: جی ٹی روڈ پر ایکسائز پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار شہید، ایک زخمی