Express News:
2025-03-12@12:24:51 GMT

گاڑی، 50 لاکھ  ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

لاہور میں پولیس نے گاڑی چوری اور50 لاکھ روپے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ایڈن ٹاور کے قریب 15 کو ڈکیتی کی جھوٹی کال کی تھی۔ ملزم عنصر کا کہنا تھا کہ 5 ڈکیت آئے اور 50 لاکھ روپے اور لینڈ کروزر گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔

چھان بین کے دوران ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکمہ نہ دے سکا۔ گلبرگ پولیس نے جھوٹی 15 کال کرنے والے ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم کا بینک کے ساتھ لین دین کا معاملہ تھا جس کے باعث بینک گاڑی لیے گیا تھا۔

ملزم عنصر کیخلاف جھوٹی 15 کال کرنے پر مقدمہ درج کر کے انوسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ذاتی عناد کے لیے جھوٹی 15 کالز پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کال کرنے

پڑھیں:

اسلام آباد: کمسن بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والا گینگ گرفتار 

اسلام آباد میں کمسن بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والا گینگ گرفتار کرلیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے تھانہ لوہی بھیر کی حدود سے کمسن بچے کو اغوا کیا، کمسن  کو اغوا کے بعد جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا، کمسن کو جنسی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتول دلشاد کی عمر 13 سال تھی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ 

ملزمان کے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات کیے اور ملزمان نے دوران تفتیش کمسن سے جنسی زیادتی کا بھی اعتراف  کرلیا، پولیس زرائع  نے کہا کہ ملزمان (آئس)نشے کے بھی عادی نکلے، ملزمان نے قتل کے بعد مقتول کی لاش پانی کی ٹیکنی میں چھپا دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: سوشل میڈیا پر شیر کیساتھ تصویر پوسٹ کرنے والا شہری گرفتار، شیر بھی ضبط
  • لاہور: سمن آباد بس اسٹاپ پر خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • بس اسٹاپ  پر خاتون کو ہراساں کرنے والا گرفتار
  • اسلام آباد: کمسن بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والا گینگ گرفتار 
  • کراچی: پولیس وردی میں اغواء و گھروں میں وارداتیں کرنے والا گینگ پکڑا گیا
  • ارکان پارلیمنٹ کو دھمکی آمیز کالز کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار
  • پولیس افسر بن کر چیکنگ کرنے والا شخص گرفتار
  • اسلام آباد میں خواتین کیساتھ ڈکیتی کی ویڈیو، 10 تولہ زیورات اور 20 لاکھ نقدی چھین لی
  • گلشن اقبال سے ملنے والا انسانی ہاتھ کس کا؟ شناخت ہوگئی