کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
پولیس نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ڈیفنس فیز 2 میں کارروائی کر کے دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مقابلے میں 2 ملزمان گرفتار کئے گئے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا ہے کہ ملزمان نے عید کے تیسرے روز ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کیا تھا۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بر آمد ہوئی ہے، جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہو گیا ہے، جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ٹریفک افسر زخمی
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے بلال کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سےٹریفک افسر زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سب انسپکٹر عارف شاہ کو بازو میں گولی لگی ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کی تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔