کراچی:

کیماڑی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر دودھ کے بیوپاری سے مبینہ طور پر40 لاکھ روپے لوٹ کر  فرار ہوگئے تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق مدینہ کالونی تھانہ کی حدود سعید آباد بلدیہ ٹاؤن  سیکٹر5 جے گلی نمبر ایک میں مبینہ طور پر3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر دودھ کے بیوپاری شعیب ڈار کو کار سے اتار کر گاڑی میں موجود پیسوں سے بھرا بیگ چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

متاثرہ شہری شعیب ڈار نے پولیس کو بتایا ہےکہ وہ ریکوری کے لیے آیا تھا اور اس کے بیگ میں دودھ ریکوری کے 40 لاکھ روپے موجود تھے جو ملزمان لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ ملزمان نے اس کے جیب سے پرس بھی نکال لیا ہے جس کے بعد مدینہ کالونی پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 25/100 درج کرلیا ہے۔

ایس ایچ او مدینہ کالونی قمر عباس نے بتایا کہ متاثرہ شہری بغیر اطلاع کے اتنی بڑی رقم لے کر جا رہا ہے تھا حالانکہ شہریوں کو متعدد بار کہا جاچکا ہے کہ بڑی رقم منتقلی کے دوران پولیس کو اطلاع دی جائے۔

قمر عباس نے کہا کہ اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، مقدمہ درج

گلوکارہ نصیبو لال نے خود پر شوہر کے مبینہ بدترین تشدد کا کیس درج کروا دیا، جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے شازیہ ٹاؤن میں پاکستان کی معروف گلوکارہ کو ان کے شوہر نوید نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کردیا ہے۔

نصیبو لال نے اپنے بیان میں کہا کہ میں گھر میں تھی شوہر نوید نے آتے ہی تشدد کیا اور اینٹ ماری، اینٹ گلوکارہ کے چہرے پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں۔

ایف آئی آر کے مطابق گلوکارہ کے شوہر نوید نے اینٹ سے مارنے کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی، پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم اب تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نوید کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا، واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں نصیبو لال کے شوہر کو پولیس نے فائرنگ سے ایک شخص کو زخمی کرنے کے کیس میں گرفتار کرلیا تھا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • کراچی بلدیہ ٹاؤن میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق
  • راولپنڈی: آزاد کشمیر کی سیاسی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ
  • کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں راشن تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے خاتون جاں بحق
  • راولپنڈی: آزاد کشمیر کی سیاسی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ، خاتون محفوظ رہیں، پولیس
  • کراچی: مدینہ کالونی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، بزرگ خاتون جاں بحق، متعدد زخمی
  • کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں، مزاحمت پر فائرنگ سے 7 افراد زخمی
  • سابق کرکٹر کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس سے 5 لاکھ روپے مالیت کا سولر پینل چوری
  • ڈی آئی خان: والد خودکشی کیس میں متوفی کے جسمانی نمونے لیبارٹری بھجوادیے گئے، تفتیشی افسر
  • گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، مقدمہ درج