ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے معلومات لیکر ڈکیتی اور اغوا میں ملوث 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
کراچی:
ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے معلومات حاصل کرکے ڈکیتی اور اغوا کرنے والے 2 جعلی پولیس اہل کار گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ملزمان ڈیجیٹل سائٹس کا ڈیٹا چوری کرکے صارفین کے گھر پہنچتے تھے اور جعلی پولیس وردی میں اپنا تعارف کرواکر گھروں میں گُھس جاتے تھے۔
ملزمان کسٹمرز کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور ڈکیتی کی وارداتیں سرانجام دیتے تھے۔ گاڑی میں واردات کرنے والے ملزمان گھروں سے قیمتی اشیا کا صفایا کرتے تھے۔ اسی دوران ملزمان شہری کو اغوا کرکے مختلف اے ٹی ایمز پر لے جاکر رقم بھی نکلواتے تھے۔
ترجمان کے مطابق جائے وقوع سے موصول سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شناخت کے بعد ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے۔ملزمان سے 2 غیر قانونی 30 بور پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز، ایل ای ڈی اور گھڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔
گرفتار ملزمان سے جعلی پولیس یونیفارمز سمیت جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں بلاول خلجی اور سید وقاص حسین شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جعلی پولیس
پڑھیں:
کشمور: ڈاکوؤں کا چوکی حملہ، کسٹم انسپکٹر سمیت 3 افراد اغوا
کشمور میں انڈس ہائی وے پر قائم کسٹم چیک پوسٹ پر ڈاکوئوں نے حملہ کرکے کسٹم انسپکٹر سمیت3 افراد کو اغوا کر لیا۔پولیس کے مطابق یاسین ماچھی گینگ کسٹم انسپکٹر راشد سومرو، اہلکار وزیر احمد اور باورچی رفیق چاچڑ کو اغوا کرکے لے گئے ۔ڈاکوئوں کی جاری کردہ ویڈیو میں مغوی اہلکار حکومت سے اپیل کررہا ہے کہ ڈاکوئوں کے گرفتار رشتہ دار رہا کئے جائیں، ورنہ انہیں قتل کردیا جائے گا۔