کراچی، ڈکیٹی مزاحمت پر ایک اور شہری جان سے گیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے فقیرا گوٹھ پریشان چوک سائٹ سپر ہائی وے پر فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈکیتی کی مزاحمت کے دوران پیش آیا، ابتدائی معلومات کے مطابق تین مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: کراچی ڈکیتی مزاحمت پر زخمی جماعت اسلامی کا کارکن دم توڑ گیا
پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے ایک شخص راحت گل، دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ دوسرے زخمی شخص کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے اور وہ علاج کے لیے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
مریم اورنگزیب عام شہری بن گئیں، بھیس بدل کر جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن ہاسپٹل کے دورے
ویب ڈیسک : وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم اورنگزیب عام شہری بن گئیں، بھیس بدل کر جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن ہاسپٹل کے دورے کیے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب عام شہری کی طرح ہسپتال کے مختلف کاونٹرز پر گئیں، وارڈز کا معائنہ، ادویات کی مفت فراہمی، صفائی کا جائزہ لیا، انہوں نے زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کے بارے میں پوچھا۔
عیدالفطرپرموٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہم
مریضوں کے لواحقین نے جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن ہاسپٹل میں صفائی ستھرائی، علاج اور مفت ادویات کی فراہمی تک صورتحال میں نمایاں بہتری کا اعتراف کیا، تمام ادویات ہسپتال کی فارمیسی کے اندر سے مل رہی تھیں۔
اعلان کرکے عوام کو بتایا جا رہا تھا کہ ایمرجنسی وارڈ، ہسپتال میں داخل اور عارضی علاج کے لیے آنے والے تمام مریض ہسپتال کے اندر سے دوائی لیں، ہسپتال کی طرف سے مفت دوائی نہ ملنے کی شکایت کرنے کے لئے ہیلپ لائن کا بھی اعلان کیا جا رہا تھا۔
ڈاکٹر عید کو بھی فرائض سر انجام دیں گے ، لاہورجنرل ہسپتال میں ڈیوٹیاں لگا دی گئی
ریسپشن پر لگی اسکرین پر زیر علاج مریضوں اور ان کی تعداد دکھائی جا رہی تھی، فارمیسی کے باہر سٹاک میں موجود ادویات کی تفصیل بھی سکرین پر جاری کی جارہی تھی۔
صفائی کا عملہ صفائی کر رہا تھا، ہر وارڈ کے باہر گارڈز بھی موجود تھے، مریم اورنگزیب نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔
مریم اورنگزیب ایم ایس آفس بھی گئیں، کارکردگی پر وزیراعلی کی طرف سے ایم ایس سمیت تمام ڈاکٹرز اور عملے کی تعریف کی، وزیر اعلی مریم نواز شریف نے عوامی شکایات پر 24 مارچ کو جناح ہسپتال لاہور کا اچانک دورہ کیا تھا۔
صدر اور وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات عید کہاں منائیں گی؟
بدانتظامی پر ایم ایس جناح اسپتال کو معطل کر دیا تھا، وزیر اعلی پنجاب نے مفت ادویات کی عدم فراہمی اور مریضوں کو باہر سے ادویات خرید کر لانے کی صورت حال پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔
وزیراعلی مریم نواز نے اسپتالوں کی تمام فارمیسیز کے باہر سکرین آویزاں کرنے،سٹاک میں موجود ادویات کی تمام تفصیل عوام کو دکھانے، اسپتال میں مفت دوائی کی فراہمی کے اعلانات کرنے اور ریسیپشن پر مریضوں کی آمد، علاج اور تعداد دکھانے کے احکامات دیئے تھے۔
ڈی جی انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی فرزانہ الطاف معطل
وزیر اعلی مریم نواز شریف کے جناح اسپتال کے دورے کے 6 دن میں ان ہسپتالوں میں نمایاں بہتری آئی۔
Ansa Awais Content Writer