کراچی:

شہر قائد میں نقلی پستول سے اسلحہ کی دکان میں ڈکیتی کرنے والا دکان دار کی فائرنگ سے مارا گیا۔

صدر کے علاقے میں اسلحہ کے دکاندارکی فائرنگ سے مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا، جو نقلی پستول لے کر اسلحہ کی دکان میں داخل ہوا تھا اورایک 9 ایم ایم پستول چھین کرفرارہورہا تھا کہ دکاندارنےفائرنگ کردی۔

تھانہ صدر کی حدود زاہد نہاری والی گلی میں دکاندارکی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 32 سالہ داد محمد ولد عبدالقادر کے نام سے کی گئی۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اورفوری طورپرشواہد اکھٹا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کوموقع پر طلب کرلیا گیا۔

ایس ایچ او صدر عمران زیدی نے بتایا کہ ہلاک ملزم نقلی پستول لیے اسلحہ کی دکان میں داخل ہوا اور نقلی پستول تان کر دکان سے ایک 9 ایم ایم پستول چھینی اور فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو رہا تھا کہ  دکاندار بھی اس کے پیچھے بھاگے۔

اس دوران جس دکان سے ڈکیت نے اسلحہ چھینا تھا، اس دکاندار عرفان شاہ نے فائرنگ کردی، جس کے باعث ڈکیت 2 گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا ۔

ہلاک ڈکیت کے قبضے سے ایک نقلی پستول اور اسلحہ کی دکان سے چھینی گئی پستول برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ہلاک ڈکیت کا سابق کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا ہے، جو اس سے قبل صدر اور گلشن معمار پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلحہ کی دکان میں کی فائرنگ سے نقلی پستول

پڑھیں:

پاکستان غیر محفوظ ملک، لڑکیوں کو اسلحہ ساتھ رکھنا چاہیے: اریج چوہدری

سابق مس پاکستان، ماڈل و اداکارہ ارینج چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک غیر محفوظ ملک ہے. جہاں خصوصی طور پر خواتین کے ساتھ ہر آئے دن واقعات پیش آتے ہیں. اس لیے لڑکیوں کو اپنے ساتھ ہتھیار رکھنا چاہیے۔اریج چوہدری نے حال ہی میں ’ایف ایچ ایم‘ پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں تقریبا ہر طرح کے ہتھیار چلانے آتے ہیں. انہوں نے اسلحہ چلانے کی باقاعدہ تربیت لے رکھی ہے۔ان کے مطابق انہیں بچپن سے ہتھیار چلانے اور اسلحہ رکھنے کا شوق تھا، اس لیے انہوں نے شوٹنگ کی باضابطہ تربیت حاصل کی. اس کے بعد انہوں نے اپنی حفاظت کے لیے اپنے ساتھ ہتھیار بھی رکھنا شروع کردیا۔اریج چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ہمیشہ ہتھیار ہوتا ہے، گاڑی اور پرس میں ان کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ موجود ہوتا ہے۔ماڈل و اداکارہ نے بتایا کہ اسلحہ ساتھ رکھنے کی وجہ سے ہی انہوں نے ایک مرتبہ اپنے مبینہ اغوا کی کوشش کو ناکام بھی بنایا۔ان کے مطابق پاکستان ایک غیر محفوظ ملک ہے. جہاں آئے دن خواتین کے ساتھ کچھ نہ کچھ ہوجاتا ہے، ایسے میں خواتین کو اپنی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھانا پڑیں گے۔اریچ چوہدری کے مطابق بہت ساری مجبور لڑکیاں اپنےگھر اور اہل خانہ کو پالنے کے لیے رات گئے تک کام کرتی ہیں اور ان کے پاس واپس گھر جانے کے لیے محفوظ سواری تک نہیں ہوتی. ایسے میں لڑکیوں کو سیلف ڈیفینس کے لیے اسلحہ رکھنا چاہیے۔انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ لڑکیوں کے پاس ہتھیار ہوگا تو وہ غصے میں آکر اسے بلاضرورت چلا لیں گی۔اریج چوہدری کے مطابق ہتھیار کو کس وقت اور کیسے چلانا ہے. یہ ہر کسی کی ذاتی سوچ اور شخصیت پر منحصر ہے. یہ سمجھا جاتا ہے کہ لڑکیوں کے پاس اسلحہ ہوگا تو وہ فالتو میں بھی اسے چلائیں گی۔انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی حفاظت کی خاطر نہ صرف ہتھیار چلانا سیکھیں .بلکہ اسلحے کو ساتھ بھی رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان غیر محفوظ ملک، لڑکیوں کو اسلحہ ساتھ رکھنا چاہیے: اریج چوہدری
  • کراچی: شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک
  • سابق کمشنر کوئٹہ کی صاحبزادی نے ایئرہوسٹس کو مکا دے مارا، باپ کے ساتھ گرفتار
  • راولپنڈی میں 16 سالہ لڑکے کو شناخت کے بعد گولیاں مار دی گئیں
  • نعمان اعجاز نے سب کے سامنے ساتھی اداکار کو تھپڑ مارا؛ وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے
  • لاہور میں 82 لاکھ کی ڈکیتی: 14 سال سے کام کرنے والی 2 گھریلو ملازمہ واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلیں
  • لاہور: 14سال پرانی گھریلو ملازمائیں 82 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی ماسٹر مائنڈ نکلیں
  • نعمان اعجاز نے شوٹنگ کے دوران رعید عالم کو تھپڑ کیوں مارا؟
  • کراچی، دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق