کراچی: پیٹرول پمپ پر 52 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنیوالے ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی: عوامی کالونی میں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق تینوں ملزمان تین روز قبل کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں پیٹرول پمپ سے 52 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم پیٹرول پمپ پر نو سال سے ملازمت کر رہا تھا اور اس نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے 21 لاکھ روپے نقدی، تین پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لیے تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیٹرول پمپ
پڑھیں:
کراچی، غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملے کے 4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے غیر ملکی ریسٹورنٹ کے باہر نعرے بازی کی اور پتھراؤ کیا، جس سے سرکاری موبائل کا شیشہ ٹوٹا اور ریسٹورنٹ کو نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملے کے مقدمے میں 4 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو سر سید پولیس نے غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملے کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو پیش کیا۔ ملزمان میں اسد، نعمان، طلحہ اور ریحان شامل ہیں۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے غیر ملکی ریسٹورنٹ کے باہر نعرے بازی کی اور پتھراؤ کیا، جس سے سرکاری موبائل کا شیشہ ٹوٹا اور ریسٹورنٹ کو نقصان پہنچا، ملزمان کے عمل سے علاقے میں خوف و ہراس اور دہشت پھیلی، ملزمان انتہائی شاطر ہیں، ان کا کرمنل ریکارڈ چیک کرنا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دیگر ملزمان کو گرفتار بھی کرنا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمان کے خلاف سر سید تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔