کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول عمر دوستوں کے ہمراہ گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر لوٹ مار شروع کر دی۔
28 سال کے عمر نے ملزمان کو موبائل فون دیا جبکہ پرس نہ دینے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
مقتول کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول محمد عمر چند روز قبل دبئی سے پاکستان آیا تھا، عمر دبئی میں والد کے ساتھ کپڑے کا کاروبار کرتا تھا۔
لواحقین نے بتایا ہے کہ مقتول کا آبائی تعلق درہ آدم خیل سے تھا، عمر 5 بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔
مرنے والے نوجوان کی تدفین مواچھ گوٹھ قبرستان میں کی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کمالیہ: ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج
فائل فوٹوکمالیہ کے علاقے جھلا رسگلہ میں ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مدعی مقدمہ شوہر نے بتایا کہ گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے اہلیہ اور اہلیہ کی بہن سے زیادتی کی ہے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق 4 ڈاکو گھر سے 4 لاکھ روپے کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔