راولپنڈی:

راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں نامعلوم افراد نے شناخت کر کے 16 سالہ لڑکے کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ صادق آباد کی حدود شکریال میں 16 سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کرنے کا واقعہ پیش آیا ، جس پر پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچی۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ زخمی ہونے والے لڑکے کا نام شاہان ہے جسے 4 افراد نے روکا اور نام پوچھ کر شناخت کے بعد ڈنڈوں سے تشدد کیا پھر ٹانگ پر گولیاں ماریں۔

پولیس نے واقعے کو ڈکیتی مزاحمت کے بجائے ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا تاہم اس واقعے کی تحقیقات کو وسیع کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعہ میں واردات کے دوران ڈکیتی مزاحمت کا عنصر نہیں پایا گیا جبکہ زخمی نوجوان اسپتال میں زیر علاج ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وسطی کرم: بھیڑیے کے حملے میں 1 بچے سمیت 9 افراد زخمی



وسطی کرم میں جنگلی بھیڑیے کے حملے میں 1 بچے سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بھیڑیے نے علی الصبح وسطی کرم کے علازے ذیمشت، کنڈالی، شمخی اور اوٹ میں لوگوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔

ضلع کرم میں متحارب گروہوں میں جھڑپیں، حکومتی اقدامات مایوس کن

پشاور خیبرپختونخوا اسمبلی میں ضلع کرم میں دو...

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو صدہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔


متعلقہ مضامین

  • کراچی: فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے خاتون سمیت تین افراد زخمی
  • الیکٹرانک کرائمز کے خلاف کارروائی، پہلا مقدمہ درج، مشہور ٹک ٹاکر گرفتار
  • 10 سالہ بچے کو قبرستان لے جا کر بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے دو افراد زخمی
  • کراچی: معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر نوجوان کی خودکشی
  • بھکر: باپ نے چار سالہ بیٹے پر تشدد کرکے اسکی ٹانگ توڑ دی
  • لاہور: 11 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان گرفتار
  • ٹائمز اسکوائر میں 45 سالہ شخص کو آگ لگا دی گئی، حملہ آور فرار
  • وسطی کرم: بھیڑیے کے حملے میں 1 بچے سمیت 9 افراد زخمی