لاہور:

اکبری منڈی کے علاقے میں ہونے والی 23 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے شہری کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی۔

ملزم نے اسلحہ کے زور پر فیاض نامی شہری سے 23 لاکھ روپے لوٹ لیے تھے، رقم چھیننے کی اطلاع پر ایس پی سٹی ڈویژن نے نوٹس لیا۔

ایس پی سٹی ڈویژن قاضی علی رضا نے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر ایس ایچ او اکبری گیٹ ہاشم رضا نے کیمروں اور ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

ملزم سے رقم برآمد کر کے شہری کے سپرد کی گئی، شہری نے اکبری گیٹ پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے فوری رسپانس اور ملزم کی گرفتاری پر ایس پی سٹی ڈویژن قاضی علی رضا اور ایس ایچ او اکبری گیٹ ہاشم رضا کو انعام دینے کا اعلان کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر، 6 پروازیں منسوخ، 23 تاخیر کا شکار

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث آج 6 پروازیں منسوخ اور 23 میں تاخیر ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے فلائٹ شیڈول کے حوالے سے بتایا کہ گلگت اور اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 منسوخ کر دی گئی ہیں، کراچی اور دبئی کے مابین 2 خصوصی پروازیں آر جے 71، آر جے 72 بھی منسوخ شیڈول میں ڈال دی گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ سے 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔
کراچی ایئر پورٹ سے 6، لاہور سے 4 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے، ملتان اور سیالکوٹ ایئر پورٹ سے 2 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔
دوسری جانب ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور، کراچی اور اسلام آباد ایئر پورٹس پر فضا ابر آلود ہے جس کی وجہ سے فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے۔

ملک بھر میں ایک ہی روز روزہ ہوگا،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا بڑا اعلان

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ رپورٹ عدالت میں جمع
  • پشاور میں پارٹی ڈانسر ہولناک کا قتل، پولیس ملزم تک کیسے پہنچی؟
  • 21 ارب کی اووربلنگ، اہلکاروں کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی، پی اے سی اجلاس
  • سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری، سستا ہو گیا؟ قیمت کیا؟ جانیں
  • موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر، 6 پروازیں منسوخ، 23 تاخیر کا شکار
  • ملازمت پر بحالی کیخلاف اپیلوں سے پریشان شہری کی خودسوزی کی کوشش
  • انصاف کی فراہمی میں تاخیر، شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں خود کو آگ لگا لی
  • لاہور، پولیس وردی میں ملبوس ملزمان کی ڈاکٹر کو حبس بے جا میں رکھ کرلوٹ مار
  • لاہور میں ڈاکٹر کا شارٹ ٹرم اغوا، ملزمان نے لاکھوں روپے لوٹ لیے