فیصل آباد: دورانِ ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
فیصل آباد میں 3 ہفتے قبل دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو اسلحہ برآمدگی کے بعد واپس لا رہے تھے کہ اس کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا۔
کراچی فیڈرل بی ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ میں.
پولیس نے بتایا ہے کہ چک 62 کے قریب 4 مسلح افراد نے ملزم کو چھڑا لیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ مقابلہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ، ملزم ہلاک
لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوا۔
کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی ٹیم ملزم کو برآمدگی کے لیے گجرپورہ لے جارہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم بچوں کے اغواء، زیادتی اور چوری جیسے سنگین جرائم میں اشتہاری تھا۔