لاہور: گھر میں اسلحہ کے زور پر 3 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
ڈیفنس بی میں واقع گھر میں اسلحہ کے زور پر تین کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈیفنس بی پولیس نے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کرلیا، ڈیفنس بی کے علاقے میں گھر میں ہونے والی تین کروڑ کی بڑی واردات 5 روز قبل ہوئی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق تین ڈاکو اسلحہ کے ذور پر ثناءسکندر نامی خاتون کے گھر داخل ہوئے، ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر گھر سے طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، موبائل فونز، ہیرے کی انگوٹھی، غیر ملکی، کرنسی اور دیگر سامان لوٹا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیکر ایس پی کینٹ ڈویژن کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن نے ملزمان کو ٹریس کیا،
ملزمان کو سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزمان کو اسلحہ کے ڈیفنس بی
پڑھیں:
لاہور: آن لائن آرڈر پر شراب ڈیلیور کرنے والا غیر ملکی ملزم گرفتار
لاہور:اچھرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شاہ جمال میں کارروائی کرتے ہوئے عید کے موقع پر شراب کی ترسیل ناکام بنا دی اور ایک غیر ملکی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزم ONYE KAOZURU کا تعلق تنزانیہ سے ہے، جو ایک آن لائن آرڈر پر شراب اور بیئر کی سپلائی کرنے آیا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بوتلیں شراب اور 104 بیئر کین برآمد کر لی گئیں۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق عید کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ہر مشکوک سرگرمی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او اچھرہ اور ان کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہر میں امن و امان قائم رہے۔