کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں مسلح ڈاکوؤں نے بڑی ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا۔ ڈاکوؤں نے اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر 75 تولہ سونا، 25 لاکھ روپے نقد، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

ڈکیتی کی یہ واردات پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما قمر جان بلوچ کے گھر پر ہوئی، جو اس وقت عمرے کی ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق ڈاکو بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ آئے اور واردات کے دوران پورے گھر کو یرغمال بنا لیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا پانی کے معاملے پر منافقانہ رویہ ہے، قادر مگسی

قادر مگسی(فائل فوٹو)۔

سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پانی کے معاملے پر منافقانہ رویہ ہے، صدر آصف علی زرداری نے دستخط کر کے کینال منصوبے کی منظوری دی۔ 

عمر کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے کینال کے معاملے پر سنجیدہ ہوتے تو سندھ اسمبلی میں قرارداد لاتے۔

انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کینال بنانے کے منصوبے میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے۔ 

ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دنیا جہاں کے مسائل پر جیل سے بیان دیتے ہیں،  لیکن کینال کے معاملے پر بانی یا پی ٹی آئی قیادت کا ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی آر(دوسرا اور آخری حصہ)
  • پیپلز پارٹی کا پانی کے معاملے پر منافقانہ رویہ ہے، قادر مگسی
  • صدر زرداری لاہور پہنچ گئے‘ وزیراعظم سے ملاقات کا امکان
  • پیپلز پارٹی نے بہت مایوس کیا ہے، اسد قیصر
  • سونا مہنگا ہو کر فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • علامہ احمد اقبال رضوی کی زین ترابی شہید کے اہل خانہ سے تعزیت
  • پاکستان میں آج بروزہفتہ،22 فروری 2025 سونے کی قیمت میں مزید ہوشرباء اضافہ
  • صدر آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ