2025-03-10@15:10:55 GMT
تلاش کی گنتی: 8937
«جے مہوش»:
(نئی خبر)
اپنے ایک بیان میں جہاد اسلامی کے نمائندے کا کہنا تھا کہ نتین یاہو کو داخلی طور پر عدالتی ٹرائل کا سامنا ہے اسلئے ممکن ہے کہ وہ اس خطرے سے اپنی جان بچانے کیلئے جنگ جاری رکھنے کی کوشش کریں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے تہران میں نمائندے "ناصر ابو شریف" نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے مراحل میں بہت سی پیچیدگیاں ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی واقعے کے رونماء ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے صیہونی رژیم سے جُڑی سیاسی تبدیلیوں اور جنگ بندی کے پس منظر میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں اِن خیالات کا اظہار کیا جب وہ انتفاضہ و قدس کمیٹی کے تیسرے یکجہتی اجلاس میں...

جنگ بندی کیلئے غزہ کا مکمل غیر مسلح ہونا اور اسرائیلی قیدیوں کی واپسی لازمی شرط ہے، صیہونی وزیر خارجہ
یروشلم میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ "حماس اور اسلامی جہاد کو مکمل طور پر بیدخل کیا جائے اور ہمارے قیدی واپس کیے جائیں۔ اگر وہ اس پر راضی ہوں تو ہم کل ہی اس پر عملدرآمد کرسکتے ہیں۔" اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ گدون ساعر نے ایک بار پھر قابض اسرائیلی حکومت کے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے شرط رکھ دی۔ یروشلم میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا، اسرائیلی حکومت جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے، جس میں غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور تمام قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔...
رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر بھی منافع خور باز نہ آئے اور مرغی کا گوشت 850 سے 900 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے تیسرے روزے ہی برائلر مرغی کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئیں، پرچون زندہ برائلر مرغی 490 روپے فی کلو اور مرغی کا گوشت 850سے 900 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں برائلر مرغی کی قیمت فی من 18 ہزار آٹھ سے تجاوز کر گئی، آج ہول سیل مرغی منڈی میں فی من 18800 میں فروخت ہورہی ہے۔ ہول سیل منڈی میں 12 سے 14 ہزار فی من میں فروخت ہونے والی مرغی کی قیمتوں میں 4 ہزار 8 سو روپے فی...
سپریم کورٹ کا پانچ رکنی آئینی بینچ آئندہ ہفتے سے مقدمات کی سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ ہوں گے۔ جسٹس عامر فاروق کو بھی آئینی بینچ میں شامل کر دیا گیا۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔ آئینی بینچ 10 مارچ سے 14مارچ تک مقدمات کی سماعت کرے گا۔
ویب ڈیسک : اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولن الرجی کا سیزن شروع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پولن کا پھیلاؤ مارچ کے دوسرے اورتیسرے ہفتے کے دوران انتہا پر ہوگا، دمہ اور سانس کے مریض پولن بڑھنے سے شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ مختلف سیکٹرز میں پولن کی سطح کی نگرانی کیلئے آلات نصب ہیں، سیکٹرایچ8، ایف10،ای 8 اور جی 6 میں آلات نصب کیے گئے ہیں۔ بہارکے آغاز کے ساتھ پولن کی مقدار بتدریج بڑھتی ہے، پولن کی مقدار پھولوں کے مکمل کھلنے پر اپنی انتہائی سطح پرپہنچ جاتی ہے، اسلام آباد میں پیپرمل بیری کے پولن کا غلبہ ہے جوکُل پولن کا 97 فیصد حصہ بناتا ہے۔ کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی...
بھارتی نژاد کینیڈین تاجر انکت سریواستو کینیڈامیں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث نکلے، گلوبل نیوز کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے انکت سریواستو کو کینیڈین سیاستدانوں پر اثرانداز ہونے کی ہدایت دی۔ کینیڈا کے امیگریشن حکام نے انکت سریواستو کوسنگین خطرہ قرار دیا۔ بھارتی نژاد کینیڈین تاجر انکت سریواستو کی کینیڈا میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ۔ گلوبل نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق “2009 میں بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سریواستو گروپ کے نائب چیئرمین انکت سریواستو کو کینیڈا کے سیاستدانوں پر اثرانداز ہونے کی “ہدایت دی تھی۔ کینیڈا کے امیگریشن حکام نے انکت سریواستو کوسنگین خطرہ قرار دیا، سی ایس آئی ایس اور کینیڈا کے دیگر حکام کا کہنا ہے کہ سریواستو...
اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں۔ سب مل کرکام کریں۔ ملک کو آگے لے کر جائیں۔ ، کہا مالی اشاریے مثبت ہیں، عالمی مالیاتی ادارے نے اعتراف کیا، کھٹن سفر ہے لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ ایک سال میں اپوزیشن کوئی اسکینڈل سامنے نہ لاسکی۔ وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں شامل ہونے والے نئے ارکان کو خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج ہماری حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے، رمضان پیکج اس سال 20ارب روپے مختص...
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں اپنی شادی شدہ زندگی کے دلچسپ لمحات شیئر کیے اور مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے شادی کے بعد پہلی بار کیا پکایا تھا۔ نجی ٹی وی کے مقبول گیم شو میں کبریٰ خان نے بطور مہمان شرکت کی، جہاں ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ دورانِ شو، میزبان فہد مصطفیٰ نے ان سے پوچھا، “شادی کے بعد سب سے پہلا کھانا کیا بنایا تھا؟” اس پر کبریٰ خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، “میں نے فرنچ ٹوسٹ بنایا تھا!” یہ جواب سن کر نہ صرف فہد مصطفیٰ بلکہ شو کے تمام شرکا ہنس پڑے۔ فہد نے مزید چھیڑتے ہوئے کہا، “کل ہمارے لیے کچھ پکا کر...
پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، حکومت کے ساتھ مذاکرات سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا: بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔عمران خان سے ملاقات سے قبل اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے باربار رجوع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہورہی، ہماری بات چیت شروع ہوئی تھی لیکن اسکا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت مذاکرات کو چلانے میں ناکام رہی ہے، اچھا ہوتا بات چیت میں پیشرفت ہوتی...
فارنزک ڈیپارٹمنٹ صرف یہی تعین کر پایا ہے کہ جو اسلحہ مقابلے میں چلا وہ قابل استعمال ہے اور جائے وقوع سے ملنے والے خول ارمغان سے ملنے والے اسلحے کے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس کے فارنزک ڈپارٹمنٹ کے آئی بی آئی ایس سسٹم غیر فعال ہونے کی وجہ سے ارمغان قریشی کے گھر سے ملنے والے جدید اسلحے کا مکمل فارنزک تاحال نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق فارنزک ڈپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ پولیس فارنزک ڈپارٹمنٹ کے آئی بی آئی ایس سسٹم غیر فعال ہونے کی وجہ سے فارنزک ممکن نہیں ہو سکا، جبکہ سی آئی اے پولیس نے بھی ارمغان قریشی کے گھر سے ملنے والے جدید اسلحے کے فارنزک میں دلچسپی نہیں دکھائی۔ سی آئی...
لاہور کے اسٹریٹ آرٹسٹ کو بھیک مانگنے کے جرم میں گرفتارکر لیا گیا، نوجوان نے پولیس کے سامنے بھیک مانگنے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ بھیک نہیں مانگتا، لوگ خود پیسے دیتے ہیں، بند روڈ کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق لاہورگلبرگ میں جسم اور کپڑوں پر گولڈن رنگ کرکے مجسمے کی طرح کھڑےکا معاملہ سٹریٹ پرفارمر کو ٹریفک پولیس پکڑ کر تھانے لے آئی۔اسٹریٹ آرٹسٹ محمد نامی شخص کا کہنا ہے کہ سنہرے کپڑے پہن کر انسانی مجسمہ بن کر لوگوں کو محٖظوظ کرتا ہوں۔ لوگ پیسے دے جاتے ہیں، میں بھیک تو نہیں مانگتا۔ محمد گلبرگ کے علاقے میں جسم اور کپڑوں پر گولڈن رنگ کرکے مجسمے کی طرح کھڑاہوتا تھا۔ تیس سالہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کردی۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنا عمران خان کو ناگوار گزرا ہے۔ یہ بھی پڑھیں کے پی حکومت نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام عمران خان اسٹیڈیم رکھنے کی منظوری دیدی انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اسٹیڈیم کا نام واپس تبدیل کرتے ہوئے پرانا نام رکھا جائے۔ پشاور میں سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنا عمران خان کو ناگوار گزرا انہوں نے ہدایت کی ہے کہ سٹیڈیم کا نام واپس تبدیل کرتے ہوئے پرانا نام رکھا جائے۔ علیمہ...
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے حوالے بانی پی ٹی آئی عمران سے بات ہوئی، جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کچھ ہدایات دی ہیں جو میں ان تک پہنچاؤں گا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے بہت افواہیں پھیلائی گئی، معمول کی کا چیک اپ ہوا وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو سحری نہ دینے اور عبادت سے روکنے کی باتوں میں بھی صداقت نہیں، بانی پی ٹی آئی قوم کی خاطر جیل میں ہیں، خان صاحب نے وضاحت سے کہا کہ جو لیڈر...
اسلام آباد: نائب وزیراعظماسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارا معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانا کچھ عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ مسابقتی کمیشن صارفین کے حقوق کے تحفظ کا ذمےدار ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں چیلنجز کا بہترانداز میں مقابلہ کریں گے، معیشت کی بہتری کے لیے نوجوان صلاحیتیں بروئے کار لائیں. ملک کو آگے لے کرجانا ہم سب کی اجتماعی ذمے داری ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ کارپوریٹ قانون میں بہتری کی گنجائش موجودہے. کارپوریٹ لااتھارٹی کو خودمختار ادارہ بنایا ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج بلندیوں کو چھورہی ہے،...
بیجنگ: 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس سے متعلق 4 مارچ کو عظیم عوامی ہال میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں این پی سی کے ترجمان لو چھین جیئن نے اجلاس کے ایجنڈے اور این پی سی کے امور کے بارے میں چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔منگل کے روز ترجمان نے بتایا کہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس 5 مارچ کی صبح شروع ہوگا اور 11 مارچ کی سہ پہر کو اختتام پذیر ہوگا۔ سات روزہ اجلاس کے دوران مجموعی طور پر 3 کل رکنی اجلاس منعقد ہوں گے۔

14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس سے لے کر اب تک 99.9 فیصد تجاویز پر پیش رفت ہوئی ہے، رپور ٹ
بیجنگ :14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین جیانگ زوجون نے 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے دوسرے سیشن کے بعد سے جاری تجاویز کے امور کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی ۔ سی پی پی سی سی کی 14 ویں قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس سے اب تک مجموعی طور پر 6019 تجاویز پیش کی جا چکی ہیں جن میں سے 5091 کا جائزہ لیا جا چکا ہے اور ان پر پیش رفت ہوئی ہے۔مجموعی طور پر ننانوے فیصد تجاویز...

حکومت کا ایک سال ”کابینہ کا خصوصی اجلاس”آرمی چیف کے ساتھ مل کر ملکی معیشت کو بہتر کر رہے ہیں:وزیر اعظم
حکومت کا ایک سال ”کابینہ کا خصوصی اجلاس”آرمی چیف کے ساتھ مل کر ملکی معیشت کو بہتر کر رہے ہیں:وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن ایک سال میں حکومت کے خلاف کوئی سکینڈل سامنے نہیں لا سکی۔منگل کو حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اور آرمی چیف نے دوست ملکوں سے مدد طلب کرنے کے لیے دورے کیے اور بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ برآمد بتدریج...
بیجنگ : چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کا سالانہ اجلاس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال منگل کے روز شروع گیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ 34 شعبوں بشمول معیشت، ثقافت، تعلیم اور ماحولیاتی وسائل سے وابستہ 2100 سے زائد مندوبین کانفرنس میں شرکت سے چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی رائے اور تجاویز پیش کریں گے ۔ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس چین کا ایک بنیادی سیاسی نظام ہے (جسے مختصر طور پر “سی پی پی سی سی سسٹم” کہا جاتا ہے)۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں تمام سیاسی جماعتوں، عوامی تنظیموں، اقلیتی قومیتوں اور معاشرے کے تمام شعبوں کے...
اسلام آباد: کرغزستان کے سفیر محترم آواز بیک اتاخانوف نے وفاقی وزیر برائے توانائی، سردار اویس احمد خان لغاری سے ملاقات کی س میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خاص طور پر توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں مزید تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کی بڑی تعداد کرغزستان کی جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہے، جو کہ اچھے تعلیمی...

مجرم کو سزا تو ہونی چاہیے ٹرائل یہاں ہو یا وہاں ہو کیا فرق ، سویلین کا ملٹری ٹرائل کیس میں جج کے ریمارکس
سٹی42: سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بنچ کے جج جسٹس جمال مندوؤخیل نے قرار دیا ہے کہ مجرم کو سزا تو ہونی چاہیے ٹرائل یہاں ہو یا وہاں ہو کیا فرق ہے۔ مسٹر جسٹس جمال مندوخیل نے یہ ریمارکس سویلین کا ملٹری ٹرائل کیس میں انٹراکورٹ اپیلوں کی سماعت کے دوران دیئے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ملٹری تنصیبات پر حملہ آور ہونے والے "سویلین" کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں چلانے کے خلاف مشہور مقدمہ کی سماعت آج بھی ہوئی، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جرم کسی نے بھی کیا ہو سزا تو ہونی چاہیے، ٹرائل یہاں ہو یا وہاں ہو؛ کیا فرق پڑتا ہے۔ کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی سپریم...
حال ہی میں ریکارڈ مدت میں تعمیر ہونے والے اسلام آباد کے رجب طیب اردوان انٹرچینج کی سڑک ایک ہی بارش میں بیٹھ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر ایک بڑا سا گڑھا بنا ہوا ہے جسے بھرا جا رہا ہے۔ https://Twitter.com/khurram143/status/1896788690426593514 ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید کی گئی، ایک صارف نے لکھا کہ ایسے تو اس ملک کو لوٹا جا رہا ہے۔ https://Twitter.com/Khan93977940/status/1896792651225296907 خان نامی صارف نے رجب طیب اردوان انٹرچینج کی سڑک بارش کے باعث بیٹھ جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ابھی ٹھیکیدار کو پکڑو‘۔ https://Twitter.com/khankhan315434/status/1896794021592461314 خاور اظہر نے طنزاً لکھا کہ بھائی اگر کام...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت قائم ہوئے ایک سال گزر چکا ہے۔ حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر وزیر اعلیٰ کی جانب سے کارکردگی رپورٹ بھی عوام کے سامنے رکھی گئی۔ اب اسی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ میں تو سیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ 16 رکنی ہے۔ 5 معاون خصوصی ہیں۔ کابینہ میں 7 وزرا کا تعلق لاہور سے جبکہ باقی 9 وزرا کا تعلق پنجاب کے دیگر اضلاع سے ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف پنجاب کے ہر ڈویژن کے لیگی ایم پی ایز سے ملاقاتیں کیں، ان کے انٹرویوز کیے جس کے بعد پنجاب کی...
قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو ٹی20 ٹیم کی قیادت سے فارغ کرکے سلمان علی آغا کو نیا کپتان مقرر کردیا گیا، جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ یہ بات واضح رہے کہ محمد رضوان ایک روزہ کرکٹ میں کپتانی جاری رکھیں گے یہ بھی پڑھیے: موجودہ حالات میں پاکستان کی بہترین ٹیم منتخب کی، کوچ عاقب جاوید نے تنقید کو مسترد کردیا لاہور میں سلمان علی آغا کے ہمراہ قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کی جس میں یہ اعلان کیا، ساتھ انہوں نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی20 اور ایک...
منہاج القرآن کے سپریم کونسل کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا اور اللہ تعالیٰ نے ہر صاحب استطاعت مسلمان پر روزے فرض کیے ہیں۔ رمضان المبارک ایمان کی تجدید اور گناہوں سے مغفرت کا مہینہ ہے، جس میں جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور سرکش شیاطین قید کر دیئے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ایمان کی تجدید کا مہینہ ہے۔ مومنین عبادت و صدقہ و خیرات کے ذریعے رمضان المبارک کی برکات حاصل کرتے ہیں۔ یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص دوپہر 12بجے اٹھتا ہو وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے۔ اپنے بیان میں میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے، دونوں میاں بیوی کو معمول کے مطابق لوازمات مہیا کیے جارہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پشاور میں بیٹھے ایک شخص کو خواب آیا ہے ان کے آ قا کو جیل میں کھانا نہیں مل رہا، جو شخص دوپہر 12 بجے اٹھتا ہو وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیا، مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کیلئے بھی الیکشن کمیشن نے ہمارا آرڈر روکا ہوا ہے، سپریم کورٹ نے ہمارے حق میں آرڈر دیا تھا، الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری کرے۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے اور ہمیں ہی ملنی چاہئیں، خیبرپختونخوا میں سینیٹ کا الیکشن نامکمل ہے، خیبرپختونخوا سینیٹ کا الیکشن بھی ہر صورت ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیا ہے، الیکشن کمیشن کو احساس کرنا...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 50،60ارب کی چوری اس حکومت کے دور میں فائنل ہوئی، 500 ایکڑ زمین پر9 جولائی 2024 کو اس پر دستخط کیے گئے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بحری امور کا اجلاس چیئرمین کمیٹی فیصل واوڈا کی زیر صدارت ہوا، چیئرمین پورٹ قاسم ، قائم مقام چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ شریک ہوئے۔ سنیٹر دنیش نے کہا کہ گوادر اور کراچی پورٹ میں مستقل چیئرمین کیوں نہیں، اگر قائم مقام ہی چلانے ہیں تو چیئرمین ختم کر دیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سب کیساتھ عزت کا تعلق ہے، ہمارے پاس تین آپشن ہیں، سرانڈر کریں، کرپشن تسلیم کریں یا لڑیں، ہمارے پاس تین آپشن ہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے نئے ہیڈ آفس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے جو آپ کے خیرخواہ نہیں، وہ آپ کو ڈیفالٹ دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان کا ایٹمی قوت ہونا ایسی قوتوں کو ہضم نہیں ہورہا۔ کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے نئے ہیڈ آفس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، وزیر مملکت علی پرویز ملک بھی خصوصی تقریب میں شریک ہوئے۔ چیئرمین کمپیٹیشن کمیشن کبیر احمد سدھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی سی پی ہیڈ آفس کا سنگ بنیاد کی تقریب ایک...

چین،14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس سے لے کر اب تک 99.9 فیصد تجاویز پر پیش رفت ہوئی ہے، رپور ٹ
چین،14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس سے لے کر اب تک 99.9 فیصد تجاویز پر پیش رفت ہوئی ہے، رپور ٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین جیانگ زوجون نے 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے دوسرے سیشن کے بعد سے جاری تجاویز کے امور کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی ۔ سی پی پی سی سی کی 14 ویں قومی کمیٹی کے دوسرے...
مرتضیٰ وہاب— فائل فوٹو میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی سحر و افطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے سحر و افطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیوں ان اوقات میں گیس کی سپلائی کو بہتر نہیں بنایا جا رہا؟مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں سحر و افطار کے وقت گیس بند ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیا، مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کیلئے بھی الیکشن کمیشن نے ہمارا آرڈر روکا ہوا ہے، سپریم کورٹ نے ہمارے حق میں آرڈر دیا تھا، الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری کرے۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے اور ہمیں ہی ملنی چاہئیں، خیبرپختونخوا میں سینیٹ کا الیکشن نامکمل ہے، خیبرپختونخوا سینیٹ کا الیکشن بھی ہر صورت ہونا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن...
اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کر سکتا ہے مگر یہ سلسلہ روکنا ہوگا کہ جب چاہا نظام بدل دیا۔ انٹرنیشنل انجینئرز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ انجینئرنگ کا پروفیشن دنیا کا سب سے پرانا شعبہ ہے۔ دنیا کے تمام عجوبے انجینئرز نے تیار کیے۔ قدیم دور سے آج تک ہر ایجاد کے پیچھے انجینئرز کی کوشش رہی۔ پاکستان کی ترقی کے ہر شعبے میں بھی انجینئرز کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم، شاہرات، ترقیاتی منصوبے، میزائل اور ایٹمی پروگرام کے پیچھے انجینئرز ہیں۔ آج ہم نے جہاں کامیابیوں کو دیکھنا ہے، وہیں ناکامیوں پر بھی بات کرنی ہے۔ کیا...
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 1660 میں قائم ہونے والی رائل سوسائٹی خود کو ’دنیا کے بہت سے ممتاز سائنسدانوں کی فیلوشپ‘ کے طور پر بیان کرتی ہے، اور عالمی سائنسی کمیونٹی میں کلیدی آواز سمجھی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی رائل سوسائٹی دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیکنالوجی کے ارب پتی ایلون مسک کو سائنس دانوں کے معروف ادارے سے نکالنے کے مطالبے کے بعد رواں ہفتے ایک اہم اجلاس منعقد کرے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 1660 میں قائم ہونے والی رائل سوسائٹی خود کو دنیا کے بہت سے ممتاز سائنسدانوں کی فیلوشپ کے طور پر بیان کرتی ہے، اور عالمی سائنسی کمیونٹی میں کلیدی آواز سمجھی...
میکسیکو(نیوز ڈیسک)حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں زیرِ گردش رہیں کہ سمندر میں کچھ عجیب ہونے والا ہے اور اسے گہرے پانی کی نایاب مخلوق کے سطح سمندر یا ساحل پر نمودار ہونے سے منسلک کیا جارہا ہے۔ جنوری میں ہم نے دیکھا کہ نایاب اینگلر فش کو پہلی بار سطح سمندر میں دیکھا گیا جبکہ یہ مچھلی گہرے پانی میں 200 سے دو ہزار فٹ کی گہرائی میں پائی جاتی ہے جہاں سورج کی روشنی نہیں پہنچ پاتی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اس مچھلی میں قدرتی طور پر روشنی کے لیے ایک بلب نما اعضا ’ڈورسل اپینڈیج‘ موجود ہوتا ہے جو معدوم ہوچکا تھا۔ یہ بلب اینگلر فش کے لیے باعثِ مسرت ہوتا ہے اور اسی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مارچ 2025ء) تائیوان کے وزیر دفاع ویلنگٹن کو نے پیر کے روز کہا کہ امریکہ ہند بحرالکاہل خطے کو "چھوڑنے والا نہیں ہے" جو اس کے "بنیادی قومی مفادات" کا ایک اہم جز ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے یوکرینی ہم منصب وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان براہ راست ٹیلیویژن پر نشر ہونے والے تنازعے نے اس کے اتحادی تائیوان میں بھی امریکہ کی سلامتی کے عزم کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔ ویلنگٹن کو سے جب ایک بریفنگ کے دوران صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا امریکہ اب بھی تائیوان کے لیے ایک قابل اعتماد سکیورٹی پارٹنر ہے؟ تو اس پر انہوں نے کہا، "ہم نے...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن کے ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈے کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے عباس شاہ نے مقدمہ پر سماعت کی۔ روف حسن کیخلاف مقدمہ کا چالان آج بھی پیش نہ کیا جاسکا۔ عدالت کی جانب سے کیس کے تفتیشی افسر کو جاری شوکاز نوٹس برقرار رکھا گیا۔ چالان جمع کروانے کے بعد روف حسن کے خلاف باقاعدہ ٹرائل کا آغاز کیا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران نیپال میں 32 کنال پلاٹ پر ایمبیسی کی تعمیر کے بجائے کرائے کی مد میں 18 کروڑ روپے کی رقم خرچ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پوری دنیا میں ہم بیرون ممالک میں مشنز میں سب سے زیادہ پیسے کرائے کی مد میں لگا رہے ہیں۔ آڈٹ پیرا کے مطابق سفارتخانے کی عمارت اور رہائشی کمپلیکس کی تعمیر میں غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے ابھی تک کرایہ دیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 1984 میں زمین خریدی گئی تھی اور 2008 میں تعمیر کی منظوری دی گئی تھی،...
سزا تو ہونی چاہیے، سویلینز کا ٹرائل کہیں بھی ہو کیا فرق پڑتا ہے؟ جسٹس جمال مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ جرم کسی نے بھی کیا ہو سزا تو ہونی چاہیے، سویلینز کا ٹرائل کہیں بھی ہو کیا فرق پڑتا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل تھے، جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم...
پاکستان کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے یو ٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں یہ کون سی مخلوق ہیں۔ اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے یوٹیوبرز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پتا نہیں کون سی مخلوق ہیں جو کروڑوں اربوں روپے کمارہے ہیں۔ ہم ایک الگ دنیا کے لوگ ہیں۔ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ ایک دو یو ٹیوبرز کو ڈھونڈ رہی تھیں لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان یوٹیوبرز کو کہاں دیکھیں، اداکارہ نے بتایا کہ وہ یو ٹیوبرز کا کانٹینٹ دیکھ کر حیران ہوتی ہیں، انہیں تو بات بھی نہیں کرنی آتی۔ اور...
خیبر پختونخوا میں افغانستان کے ساتھ طور خم سرحد کے علاقے میں کراس بارڈر جھڑپوں سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے جبکہ افغان طالبان کی جانب سے مقامی آبادی پر گولہ باری کی بھی اطلاعات ہیں جسکے نتیجے میں سرحدی علاقوں کے مکین نقل مکانی کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی علاقے میں کشیدہ صورت حال کے باعث زمینی گزر گاہ طورخم بارڈر گزشتہ 13 روز سے بند ہے۔ جس سے دونوں جانب مسافروں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع نےبتایا کہ افغان حکام رات پر گولہ باری کرتے رہے۔ جس سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ 21 فروری سے بارڈر بند ہے۔ پیدل اور مال بردار گاڑیوں...

الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیا ،مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے ہمیں ملنی چاہئیں، بیرسٹرگوہر
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیاہے ، مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے اور ہمیں ہی ملنی چاہئیں، آج پورا سال ہو گیا پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا،الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو احساس کرنا چاہیے۔ ایک سال ہوگیا یہ مکمل ہونا چاہیے۔ ہمارے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے والی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ ملے۔ مخصوص نشستوں کیلئے بھی الیکشن کمیشن نے ہمارا آرڈر روکا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن کے سامنے ہے۔ آج الیکشن کمیشن نے ہماراکیس 8 اپریل تک ملتوی کر دیاہے۔ سپریم...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے نئے ہیڈ آفس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے جو آپ کے خیرخواہ نہیں، وہ آپ کو ڈیفالٹ دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان کا ایٹمی قوت ہونا ایسی قوتوں کو ہضم نہیں ہورہا۔ کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے نئے ہیڈ آفس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، وزیر مملکت علی پرویز ملک بھی خصوصی تقریب میں شریک ہوئے۔ چیئرمین کمپیٹیشن کمیشن کبیر احمد سدھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی سی پی ہیڈ آفس کا سنگ بنیاد کی تقریب ایک یادگار لمحہ ہے، نئے...
نتھیا گلی میں برفباری کے بعد موسم صاف ہو گیا ، بلند پہاڑوں پر دو فٹ کے قریب برفباری ریکارڈکی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گلیات میں روڑ جزوی بحال جبکہ انتظامیہ نے گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بند کر دیاہے ، گلیات میں برفباری سے متاثرہ سکول چار دن کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں، گلیات لنک روڈ بدستور بند ہے اور مگاوں کا رابطہ شہر سے منقطع ہو چکا ہے ۔ مزید :
بلوچستان کے 5 اضلاع کے ماحولیاتی سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق کوئٹہ،چمن، لورالائی، نوشکی اور ژوب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 3 سے 12 فروری کے درمیان لئے گئے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، امید ہے کہ افراط زر میں مزید کمی ہوگی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کر رہی ہے، اس موقع پر یہ ایک انتہائی اچھی خبر ہے، یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ افراط زر فروری 2025 میں 1.5 فیصد پر آگیا جو ستمبر 2015 کے بعد سب سے کم شرح افراط زر ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ جولائی 2024 سے فروری 2025 تک افراط زر کی اوسط 5.9...
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو میں لیفٹیننٹ گورنر کے کشمیر اسمبلی سے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ منوج سنہا کی تقریر میں کوئی نئی چیز نہیں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی لیڈروں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے کشمیر اسمبلی سے خطاب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے خطاب میں دفعہ 370 کی بحالی کے بارے میں بات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ بھارتی آئین کی اس دفعہ کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی جسے مودی حکومت نے اگست2019ء میں غیر قانونی طور پر منسوخ کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق...
ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی عمر کے بڑھنے سے پیش آنے والی مشکلات پر کھل کر بات کی۔ 82 سالہ اداکار نے اپنے ذاتی بلاگ میں اعتراف کیا کہ انہیں ڈائیلاگ یاد کرنے میں دشواری ہوتی ہے اور کبھی کبھار وہ رات گئے ہدایت کار کو کال کرکے دوبارہ شوٹنگ کی درخواست کرتے ہیں۔ امیتابھ بچن نے لکھا، "عمر بڑھنے کے ساتھ صرف ڈائیلاگ یاد رکھنا ہی چیلنج نہیں بلکہ دیگر مشکلات بھی درپیش ہوتی ہیں، جن کا سامنا اداکاری کے دوران کرنا پڑتا ہے۔" انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ کے بعد انہیں اپنی غلطیوں کا احساس ہوتا ہے اور وہ ہدایت کار سے دوبارہ موقع دینے کی گزارش کرتے ہیں۔...
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) نے سیکرٹری خزانہ کو آج یا کل پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت پی اے سی اجلاس ہوا جس میں اکنامک افیئرز ڈویژن اور وزارت خارجہ کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت خزانہ کے سینیئر افسران نے آئی ایم ایف ٹیم کی وجہ سے سیکرٹری کی غیر حاضری قرار دی جس پر چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ ہمیں یہ وضاحت قبول نہیں، آج یا کل اجلاس میں سیکرٹری کو پیش ہونا ہوگا۔ ممبر کمیٹی عمر ایوب نے کہا کہ وزارت اکنامک افیئرز دنیا کے ساتھ معاشی تعلقات کا چہرہ ہے، جو بجٹ اکنامک افیئرز ڈویژن بتا رہا ہے،...
ملٹری کورٹس کیس میں انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی، جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل یہاں ہو یا وہاں ہو کیا فرق پڑتا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ملٹری کورٹ سے کتنے لوگ رہا ہوئے؟ سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے بتایا کہ 105 کل ملزمان تھے جس میں سے 20 ملزمان رہا ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 20 پہلے ہوئے تھے پھر 19 رہا ہوئے اس وقت جیلوں میں 66 ملزمان ہیں۔ وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ امریکا میں رواج ہے کہ دلائل...
گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 16ویں بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں کل 436 جوانوں نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔ تقریب میں چار پریڈ کنٹیجنٹس نے شرکت کی، جبکہ تربیتی مدت 14 ستمبر سے یکم مارچ تک جاری رہی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 16ویں بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں کل 436 جوانوں نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔ تقریب میں چار پریڈ کنٹیجنٹس نے شرکت کی، جبکہ تربیتی مدت 14 ستمبر سے یکم مارچ تک جاری رہی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز، میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی تھے۔ انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دی اور...
بھارتی حکومت کی دیگر ممالک میں غیر قانونی کاروائیوں میں ملوث رہنے کا ایک اور واقعہ بھارتی نژاد کینیڈین تاجر انکت سریواستو کی کینیڈا میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی خبر کے بعد منظر عام پر آگیا ہے۔ اس حوالے سے ماضی میں بھی مختلف رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل سے لے کر امریکا میں قتل کی سازش تک سب کچھ عیاں ہے۔ گلوبل نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کاروباری گروپ ’سریواستو گروپ‘ کا ہیڈکوارٹر کینیڈا میں ہے، یہ گروپ نئی دہلی کے ایک خاندان کے زیر انتظام ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی حکومت کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ...

اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی، مسافروں کا ائیرپورٹ پر دھرنا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ائیرپورٹ سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی،مسافروں کا ائیرپورٹ پر دھرنا، نجی ائیر لائن کی پرواز نمبر پی اے 210 میں 7 گھنٹے تاخیر ہوگئی، پرواز سوا 2 بجے شیڈول تھی تاہم 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی،بتایاگیا ہے کہ ایئرلائن کا عملہ ایئرپورٹ سے غائب ہوگیا۔ مسافر بزرگ ، خواتین اور بچے بھی فلائٹ کی روانگی میں غیرمعمولی تاخیر کے باعث خوار ہوگئے۔پرواز کے 200 مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے ائیرپورٹ پردھرنا دے دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میںمختلف وجوہات کی بناءپر کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔لاہور سے کراچی جانے والی 3 پروازوں میں 6 سے 7 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ اسی طرح...
ذرائع کے مطابق افغان جانب سے فائرنگ کا سہارا لینے کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں۔ یاد رہے طور خم بارڈر کراسنگ 21 فروری سے بند ہے۔ طورخم بارڈر کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کیلیے ہونے والی بات چیت کے ناکام ہونے کے چند گھنٹے بعد فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی اور افغان طالبان کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان طور خم بارڈر کی مرکزی سرحدی کراسنگ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس میں کم از کم ایک افغان سرحدی محافظ ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق افغان جانب سے فائرنگ کا سہارا لینے کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں۔ یاد رہے طور خم بارڈر کراسنگ 21 فروری سے بند ہے۔ طورخم بارڈر کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کیلیے...
صارم کے غمزدہ والدین نے کہا ہے کہ بچے کے قاتل گرفتار کیوں نہیں کیے گئے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صارم کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا 7 جنوری کو لاپتہ ہوا، 18 جنوری کو پانی کے ٹینک سے لاش ملی۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کٹوائی لیکن اب تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے، 200 فلیٹ ہیں، پولیس تفتیش کیوں نہیں کر پا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچہ 5 دن زندہ تھا تو کدھر تھا، پولیس کیوں کچھ نہیں کر پارہی، قاتل کو منظر عام پر لایا جائے۔
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے رجسٹرار آفس کو اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کو ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے گزشتہ روز دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے وکیل فیصل فیصل چوہدری عدالت پیش ہوئے تھے۔ انہوں نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو ختم کرنے کی استدعا کی تھی۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل—فائل فوٹو سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔دورانِ سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے وکیل فیصل صدیقی سے سوال کیا کہ ملٹری کورٹ سے کتنے لوگ رہا ہوئے؟سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ 105 ملزمان تھے، جن میں سے 20 ملزمان رہا ہوئے۔ کیا پولیس کی تفتیش آہستہ اور ملٹری کی تیز تھی؟ جسٹس حسن اظہرسپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔ جس پر ایڈیشنل اٹارنی...
بلوچستان کے 5 اضلاع کے ماحولیاتی سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق کوئٹہ،چمن، لورالائی، نوشکی اور ژوب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 3 سے 12 فروری کے درمیان لئے گئے تھے۔
ونڈسر کیسل کے اسٹیٹ اپارٹمنٹس میں ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار افطار کا انعقاد کیا گیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو سینٹ جارج ہال میں 350 سے زیادہ لوگ رمضان کا روزہ افطار کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ شاہی محل میں منعقد کی گئی افطار کی تقریب میں شریک ایک شخص نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیرت انگیز ماحول ہے، ایسا لگ ہی نہیں رہا کہ یہ حقیقت ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہی محل میں اس تقریب کا اہتمام لندن میں قائم خیراتی ادارے رمضان ٹینٹ پروجیکٹ نے کیا تھا۔ ونڈسر کیسل کے وزیٹر آپریشنز ڈائریکٹر سائمن میپلز نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ...
اسلام آباد: پاکستان نے سرحد پار آبی تعاون اور پانی، ماحول اور موسمیاتی تبدیلی کے تعلق کو 2026ء کے اقوام متحدہ واٹر کانفرنس کے مکالمے میں شامل کرنے کے لیے کلیدی موضوعات کے طور پر تجویز کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے ای سی او ایس او سی (ECOSOC) چیمبر میں ہونے والے 2026ء اقوام متحدہ واٹر کانفرنس کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ یہ کانفرنس ایس ڈی جی 6 کے ہدف ’’سب کے لیے صاف پانی اور نکاسی آب کی فراہمی‘‘ کے حصول کے لیے عالمی کوششوں کو تیز کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔ سفیر عاصم افتخار نے اس بحث کی...
لاہور(نیوز ڈیسک)شیر افضل مروت کو دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے پیغام دیا گیا ہے کہ عمران خان ڈکٹیٹر ہیں جو کسی دوسرے کی شہرت کو برداشت نہیں کرتے۔چیئرمین پی ٹی آئی (نظریاتی) اختر اقبال ڈار نے شیر افضل مروت کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ شیر افضل مروت پی ٹی آئی(نظریاتی) میں شامل ہو کر سیاست کریں۔اختر اقبال ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف میں ایک ڈکٹیٹر اپنے سوا کسی کی پاپولیٹری (شہرت) کو برداشت نہیں کرتا۔ بانی پی ٹی آئی احسان فراموش،خود غرض اور ابن الوقت انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے بانی نے ہمیشہ پہلےلوگوں کو استعمال کیا پھر کام نکل جانے پرٹشو پیپر...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مہنگائی میں کمی کی خبر کو خوش آئند قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں شہباز شریف نے افراط زر میں مسلسل کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مہنگائی میں کمی کی خبر خوش آئند ہے، افراط زر ڈیڑھ فیصد پر ہے جو 2015 کے بعد سب سے کم سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیم کی کاوشوں سے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کےساتھ بہترہورہے ہیں، معیشت کی بہتری،کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام ادارے مل کر کام کررہے ہیں۔ عید الفطر کس تاریخ کو...
بلوچستان کے 5 اضلاع کے ماحولیاتی سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق کوئٹہ،چمن، لورالائی، نوشکی اور ژوب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 3 سے 12 فروری کے درمیان لیے گئے تھے۔
بھارت(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کو حال ہی میں ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا پر مبینہ بوائے فرینڈ راہول موی کے ہمراہ دیکھا گیا۔بھارتی میڈیا پر دونوں لو برڈز کے افیئرز کی خبریں کافی عرصے سے گرم ہیں، تاہم اب اداکارہ کی بیو کے ہمراہ ایک نئی ویڈیو بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ہوتے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گیٹ وے آف انڈیا کے مقام پر فیری سے اپنے بوائے فرینڈ راہول مودی کے ساتھ شہر کا رخ کرنے والی اداکارہ شردھا کپور نے سالگرہ منانے کے بعد بقیہ وقت اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ جرم کسی نے بھی کیا ہو سزا تو ہونی چاہئے،ٹرائل یہاں ہو یا وہاں، کیا فرق پڑتا ہے،سارے فورم موجود اور قابل احترام ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ملٹری کورٹ سے کتنے لوگ رہا ہوئے؟وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ کل 105ملزمان تھے، جن میں سے 20رہا ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ مجموعی طور پر 39ملزم رہا ہوئے، جیلوں میں 66ملزمان...
جرمنی کے ممکنہ چانسلر کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی ہو گی کہ امریکہ یورپ میں موجود رہے، لیکن ہمیں اپنی دفاعی حکمت عملی پر زیادہ انحصار کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے ممکنہ چانسلر فریڈرش مرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے دوران جان بوجھ کر کشیدگی کو ہوا دی۔ مرز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ٹرمپ کا رویہ غیر متوقع اور غیر مددگار تھا۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ٹرمپ نے زیلنسکی کو جھڑک دیا اور کہا کہ وہ امریکی مدد پر زیادہ "شکر گزار" نہیں...
سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ آج کل کے مارننگ شوز کی کوالٹی اتنی خراب تھی کہ لوگوں نے اسے دیکھنا بند کر دیا۔ نادیہ خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان وسیم بادامی کے مختلف سوالات کے جواب دیے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب مارننگ شوز کہاں ہیں اب ٹی وی چیلنز پر چند شوز ہی باقی رہ گئے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ پہلے مارننگ شوز مقامی اور بین الاقوامی سطح پر دیکھے جاتے تھے اور لوگ ہمارے مارننگ شوز پر بحث کرتے تھے لیکن اب پر چینل کی اپنی کہانی ہے۔ ڈرامے ہر...
آئی ایم ایف وفد اقتصادی جائزہ کے باقاعدہ مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ پہنچ گیا۔وزیرخزانہ سے آئی ایم ایف وفد کے مذاکرات شروع ہو گئے، وزارت خزانہ کے مطابق وزیرخزانہ آئی ایم ایف وفد کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے،چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال بھی مذاکرات میں شریک ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹر کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف وفد اقتصادی جائزہ کیلئے پاکستان پہنچا تھا،اقتصادی جائزہ مذاکرات15مارچ تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف کا9رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں2ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم...

سپریم کورٹ: جرم کسی نے بھی کیا ہو سزا تو ہونی چاہیے، ٹرائل یہاں ہو یا وہاں ہو کیا فرق پڑتا ہے؟ جسٹس جمال خان مندوخیل
سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے۔ سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی کی جانب سے دلائل جاری ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ملٹری کورٹ سے کتنے لوگ رہا ہوئے؟ فیصل صدیقی نے بتایا کہ 105 کل ملزمان تھے جس میں سے 20 ملزمان رہا ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ 20 پہلے ہوئے تھے پھر 19 رہا ہوئے اس وقت جیلوں میں 66 ملزمان ہیں۔ فیصل صدیقی نے کہا کہ امریکا میں رواج ہے کہ دلائل کے اختتام پر دونوں پارٹیز کو پروپوز ججمنٹ کا حق دیا جاتا ہے، اگر یہ...
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کی معدنیات سے متعلق معاہدے کی اپ ڈیٹ منگل کی رات دینگے۔ انکا کہنا تھا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روس کیساتھ امن کی حمایت نہ کی تو زیلنسکی زیادہ دیر نہیں رہ سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کو فوجی امداد معطل کرنے پر بات نہیں ہوئی، یوکرینی صدر زیلنسکی کو امریکی سپورٹ کو مزید سراہنا چاہیئے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کی معدنیات سے متعلق معاہدے کی اپ ڈیٹ منگل کی رات دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روس کے ساتھ امن...
عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ااطلاعات آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آج مسلمانوں کی ناکامی کی بڑی وجہ قرآن اور حضورﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر نہ چلنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں یہاں سے دینی تعلیم حاصل کرنے والے بچے اور بچیاں دین اسلام کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے اشاعت دین کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کی ناکامی کی بڑی وجہ قرآن اور حضورﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر نہ چلنا ہے، ہمیں اللہ کے دین اور قرآن مجید پر عمل پیرا ہونا چاہیے اسی میں ہماری...
ہنز،مری(نیوز ڈیسک)ماہ مقدس کے آغاز کے ساتھ ہی ہنزہ ،اسکردو، دیامر،لوئر دیر، ایبٹ آباد ،مری اور گلیات میں شدید برفباری ہوئی جس سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ سوات کے بالائی علاقوں ملم جبہ، کالام، اتروڑ اور گبرال میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث بالائی علاقے شدید سردی کے لپیٹ میں ہیں۔شدید برفباری کے باعث کالام مہوڈھنڈ روڈ آمدو رفت کیلئے بند ہو گیا ہے، جس کے باعث مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ مال روڈ، کشمیر پوائنٹ، کلڈنہ، جھیکا گلی، کالی مٹی...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تنظیمیں تحلیل کر دی گئیں۔ صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق تنظیمیں تحلیل کی گئی ہیں، عہدیداروں کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ جس کا مقصد حکومت اور پارٹی عہدے الگ کرنا ہے۔ صوبائی صدر جنید اکبر خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کے عہدے فوری طور پر ختم کر دئیے۔ اعلامیے کے مطابق عمران خان کی ہدایات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پارٹی ڈھانچے کی تنظیم نو کو یقینی بنانے کے لیے کہ خیبر پختونخوا حکومت میں ذمہ داریاں سنبھالنے والے افراد کو پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں دیا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’کرپٹو ریزرو‘ بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد کرپٹو کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اتوار کے روز امریکی صدر نے سماجی ذرائع ابلاغ کے اپنے پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے صدارتی ورکنگ گروپ کو ایک ایگزیکٹیو حکم نامے کے ذریعے ’کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو‘ پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی صدر کے فیصلوں نے کرپٹو مارکیٹ کو بٹھا دیا، ایک دن میں 500 ارب ڈالر کا نقصان انہوں اس ذخیرے کا حصہ بننے والی جن 3 کرپٹو کرنسیز کے ناموں کا اعلان کیا ان میں ایکس آر پی، سولانا اور کارڈانو شامل ہیں۔ تاہم، پیر کے دن...
ترجمان نے کہا کہ نوجوانوں کی گرفتاریوں اور املاک کی ضبطگی سمیت بھارت کی تمام غیر انسانی اور پرتشدد کارروائیاں کشمیری عوام کو اپنی جائر جدوجہد آزادی سے روک نہیں سکتیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے بھارتی حکومت کی طرف سے فوجی اور فرقہ وارانہ ہتھکنڈوں کے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں بی جے پی کی زیر قیادت...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو اشیائے ضروری معقول قیمتوں پر فراہم کرنا حکومت کی اوّل ترجیح ہے۔ اقتصادی اشارے حکومتی کوششوں کی بدولت بہتر ہو رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے اشیائے ضروری کی قیمتوں میں مسلسل کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور یقین ظاہر کیا کہ افراطِ زر مزید کم ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال مکمل کر رہی ہے اور اس موقع پر یہ انتہائی خوش آئند خبر ہے۔ مزید پڑھیں: مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکامی پر وزیر خزانہ عہدے سے برطرف انہوں نے کہا کہ یہ بہت حوصلہ افزا بات ہے کہ پچھلے مہینے افراطِ زر 1.5 فیصد تک آ گیا ہے، جو ستمبر 2015 کے بعد سب...
یوں تو دنیا بھر میں درجنوں ویڈیو کالنگ ایپس موجود ہیں، لیکن ’اسکائپ‘ دنیا کی پہلی معروف عوامی ایپ ہے جس کے بند ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ 22 برس تک لوگوں کو ویڈیو کالنگ سروس فراہم کرنے والی مائیکروسافٹ کی مشہور زمانہ ’اسکائپ‘ کی سروسز ممکنہ طور پر رواں برس مئی تک بند ہونے کے امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اسکائپ سپورٹ کی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی 2025 سے اسکائپ دستیاب نہیں ہوگا۔ ساتھ ہی صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ سروسز استعمال کرنے کے لیے ‘مائیکروسافٹ ٹیمز’ پر سائن اِن کریں۔ یہ بھی پڑھیں معروف ویڈیو کالنگ ایپ ‘اسکائپ’ کا دور ختم، سروس کب سے بند ہورہی...
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ میرے خیال سے ہمیشہ یہ حکمران کہتے تھے کہ ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پچھلے سال مہنگائی 23.1 فیصد تھی اب کہہ رہے ہیں مہنگائی 1.5 فیصد پر آگئی ہے، مجھے صرف یہ بتایا جائے کہ کون سا ملک ہے جو اس کی تعریف کر رہا ہے ؟، کون سی چیز ہے جو سستی ہو گئی ہے؟۔ یہ جو دعوے ہو رہے ہیں کہ جمہوریت مضبوط ہوئی ہے پارلیمنٹ کی بالادستی کہاں ہے؟آئین کہاں ہے؟۔ رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان نے کہا کہ انفلیشن اور ڈیفلیشن میں ایک بنیادی...
صارم کے غمزدہ والدین نے کہا ہے کہ بچے کے قاتل گرفتار کیوں نہیں کیے گئے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صارم کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا 7 جنوری کو لاپتہ ہوا، 18 جنوری کو پانی کے ٹینک سے لاش ملی۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کٹوائی لیکن اب تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے، 200 فلیٹ ہیں، پولیس تفتیش کیوں نہیں کر پا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بچہ 5 دن زندہ تھا تو کدھر تھا، پولیس کیوں کچھ نہیں کر پارہی، قاتل کو منظر عام پر لایا جائے۔
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے ہمارے ہاں جب بھی رمضان کا چاند چڑھے یا کوئی آئی ایم ایف کا چاند چڑھے، اس کے ساتھ مہنگائی نے لازمی آنا ہوتا ہے، یہ دونوں لازم و ملزوم ہیں، یہ شرط ہے کہ چاند مہنگائی کے بغیر آیا ہی نہیں کرتا، اسے شاید ڈر لگتا ہے کہ پتہ نہیں کیا ہو جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ رمضان شروع ہوتے ہی پھل بھی مہنگے ہو جاتے ہیں، آئی ایم ایف کے وفد سے بھی مذاکرات جاری ہیں ابھی ایک وہ طوفان آنے والا ہے، اشرافیہ کو قیمتیں بڑھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا...
آئی پی پیز چاہیں تو مذاکرات کریں ورنہ ثالثی یا فرانزک آڈٹ کا آپشن موجود ہے ، وزیر توانائی نیٹ میٹرنگ کی ریشنلائزیشن کررہے ہیں باقی صارفین پر 150ارب کا بوجھ ہے ، اویس لغاری وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی، آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات شفاف ہیں ان کے پاس مذاکرات نہ کرنے ، ثالثی اور فرانزک آڈٹ کا آپشن موجود ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی اویس خان لغاری نے آج پاور سیکٹر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ پاور سیکٹر ریفارمز اور اس کے آگے بڑھنے کے حوالے سے تفصیلی اجلاس میں شرکت کی۔ترقیاتی شراکت داروں کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک مسٹر ناجی بینہسین نے کی۔...
TEL AVIV: اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو اس کے بھیانک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران حماس کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے کی صورت میں وہ کچھ ہو گا جس کا تم سوچ بھی نہیں سکتے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں جنگ کی بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں، انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے حوالے دور اندیشی کی تعریف کرتے ہوئے اس کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ غزہ جنگ...
ویب ڈیسک —امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو کینیڈا اور میکسیکو کی برآمدات پر نئے ٹیرف نافذ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک پر عائد ہونے والے نئے ٹیرف 25 فی صد سے کم ہونے کا امکان ہے۔ اتوار کو امریکی نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز‘ کو ایک انٹرویو میں لٹنک نے کہا کہ یہ مسلسل تبدیل ہوتی صورتِ حال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منگل کو میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف عائد ہونے والے ہیں۔ وہ کیسے ہوں گے یہ معاملہ ہم صدر اور ان کی ٹیم پر چھوڑ رہےہیں۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ میکسیکو اور کینیڈا کی مصنوعات پر 25 فی صد ٹیکس عائد کرنے...
اٹھارویں ترمیم کے پیچھے ایک علمی اور فکری سوچ یہ ہی کارفرما تھی کہ مرکز صوبوں کو سیاسی، انتظامی اور مالی اختیارات دے گا تاکہ صوبے ایک خود مختار اور مضبوط صوبائی حکومتوں کے نظام کو چلا سکیں۔اسی بنیاد پر مرکزیت کے مقابلے میں عدم مرکزیت کے نظام کی حمایت کی گئی۔ ماضی میں صوبوں کو سیاسی طور پر یہ گلہ تھا کہ مرکز ہمیں زیادہ اختیارات نہیں دیتا اور صوبوں پر مرکزی کنٹرول زیادہ ہوتا تھا۔اب اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومتیں ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ خود مختار اور مضبوط ہیں۔بلکہ اب تو وفاق کو یہ شکوہ ہے اس کے اختیارات میں کمی ہوئی ہے۔مرکز کے مقابلے میں صوبائی حکومتوں کا مضبوط ہونا ایک اچھا فیصلہ ہے...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں۔ رمضان المبارک کے دوران ضروری اشیاء کی قیمتوں کو قابو میں رکھا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے کنٹرول سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے صوبے بھر میں قیمتوں کے تعین کےلیے سخت ہدایات جاری کیں۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ذخیرہ شدہ اشیاء کو ضبط کریں اور قانون کے تحت ان کی نیلامی یقینی بنائیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے بھر میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کےلیے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے زور دیا کہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کسی...
کراچی: کراچی: نارتھ کراچی کے رہائشی اپارٹمنٹ سے اغوا اور زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 7 سالہ صارم کے والد نے پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنے اپارٹمنٹ کے باہر اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صارم کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا سات جنوری کو لاپتہ ہوا اور اٹھارہ جنوری کو اُس کی ٹینک سے پانچ دن پرانی لاش ملی، ہمیں پولیس نے ابھی تک نہیں بتایا کہ اتنے روز صارم کہاں تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایف آئی آر کٹوائی لیکن اب تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے، دو سو لوگوں کا فلیٹ ہے مگر پولیس قاتل کو نہیں پکڑا پا رہی، مجھے انصاف نہیں ملا...
ہاتھوں پر مہندی لبنیٰ اسلام، اسلام آباد خواب : میں نے دیکھا کہ میرے ہاتھوں میں بہت خوبصورت مہندی لگی ہے اور جب میں دھوتی ہوں تو سارے اس کا رنگ دیکھ کر بہت تعریف کرتے ہیں ۔ میں خود بھی اپنے ہاتھ دیکھ کر حیران ہوں کہ اتنے پیارے لگ رہے ہیں ۔ تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی ۔ علم و حکمت ملے گی ۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں۔ کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ بیل چارہ...
غزل اگلے پل ہی سامنے پھر کھینچ لاتا ہے مجھے اتنی جلدی آئنہ کیا بھول جاتا ہے مجھے وار میرا آج بھی کاری ہے لیکن کیا کروں بَین کرتی عورتوں سے خوف آتا ہے مجھے ایک تو ہے وقت کی زد پر فصیلِ جسم بھی دوسرا اک غم کہیں اندر سے کھاتا ہے مجھے رات بھر کرتا ہوں اپنے آپ کو تعمیر میں کون ہے جو صبح دَم پھر سے گراتا ہے مجھے جاں فشانی کا برا ہو، پوچھتے ہیں لوگ بھی جُز محبت اور کیا کیا کام آتا ہے مجھے وصل کی امید پر خود کو بھلا دیتا ہوں میں ہجر آ کے آخرش مجھ سے ملاتا ہے مجھے جانتا ہوں موت سے بچنے کا گُر لیکن اسد ؔ...