اویس لغاری سے کرغزستان کے سفیر کی ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
کرغزستان کے سفیر محترم آواز بیک اتاخانوف نے وفاقی وزیر برائے توانائی، سردار اویس احمد خان لغاری سے ملاقات کی س میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خاص طور پر توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں مزید تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کی بڑی تعداد کرغزستان کی جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہے، جو کہ اچھے تعلیمی نظام کا ثبوت ہے۔
وفاقی وزیر نے کرغزستان کے سفیر کو توانائی کے شعبے میں کارکردگی اور پائیداری کو بہتر بنانے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کرغز سرمایہ کاروں کو پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور مختلف منصوبوں میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے قابل تجدید توانائی میں مشترکہ منصوبوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
کرغزستان کے سفیر نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی کوششوں کو سراہا اور اپنے ملک کی جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور علاقائی توانائی کے روابط کو مضبوط کرنے سے معاشی ترقی اور استحکام کو فروغ ملے گا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں ایسے منصوبوں پر تبادلہ خیال جاری رکھا جائے گا جو پاکستان اور کرغزستان کے اقتصادی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: توانائی کے شعبے میں کرغزستان کے سفیر انہوں نے
پڑھیں:
وفاقی وزیر احسن اقبال کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی ملاقات میں کچھی کینال سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت کی گئی۔ احسن اقبال نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ترقیاتی عمل میں وفاقی شراکت قابل تحسین ہے، جاری منصوبےعوامی فلاح کی سمت درست قدم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وصوبائی ہم آہنگی سے بلوچستان کی ترقی یقینی بنائیں گے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے 300 سکولوں میں میٹرک ٹیک کا آغاز