WE News:
2025-03-04@09:37:35 GMT

ٹی وی مارننگ شوز کیوں دم توڑ رہے ہیں؟ نادیہ خان کا تجزیہ

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

ٹی وی مارننگ شوز کیوں دم توڑ رہے ہیں؟ نادیہ خان کا تجزیہ

سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ آج کل کے مارننگ شوز کی کوالٹی اتنی خراب تھی کہ لوگوں نے اسے دیکھنا بند کر دیا۔

نادیہ خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان وسیم بادامی کے مختلف سوالات کے جواب دیے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب مارننگ شوز کہاں ہیں اب ٹی وی چیلنز پر چند شوز ہی باقی رہ گئے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ پہلے مارننگ شوز مقامی اور بین الاقوامی سطح پر دیکھے جاتے تھے اور لوگ ہمارے مارننگ شوز پر بحث کرتے تھے لیکن اب پر چینل کی اپنی کہانی ہے۔ ڈرامے ہر چینل پر غالب آ گئے ہیں اور وہ مارننگ شوز نہیں بنانا چاہتے کیونکہ وہ ڈراموں سے زیادہ پیسے کما رہے ہیں۔

نادیہ خان نے کہا کہ جب ہم معیار پر سمجھوتہ کرتے ہیں، تو لوگ معمولی مواد کے عادی ہو جاتے ہیں اور یہ ہر میدان میں ہوتا ہے۔ معیار پر سمجھوتہ کیا گیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ لوگ پاکستان میں مارننگ شوز دیکھنا چھوڑ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’یہ حسد کر رہی ہیں‘، نادیہ خان صارفین کے نشانے پر کیوں؟

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں مارننگ شوز کی تنزلی پہلے ہی نظرآ رہی تھی۔ یہ اس وقت ہوا جب ہم نے ریٹنگز پر توجہ دینا شروع کی اور یہ ہمارے شوز کی موت تھی۔ ہم نے اپنے پروڈکٹ کے معیار پر سمجھوتہ کیا، اور یہی اس کی زوال کی وجہ بنی۔

یاد رہے نادیہ خان مارننگ شو ہوسٹ کرتی رہی ہیں اور اس کے علاوہ انہوں نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں جن میں ’ایسی ہے تنہائی‘، ’منزلیں‘، ’کمظرف‘، ’بندھن‘، ‘’کیسی عورت ہوں میں‘، ’دیس پردیس‘، ’ڈولی دارلنگ‘ اور دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈرامہ کرنے سے متعلق سوال پر نادیہ خان نے کیا جواب دیا؟

نادیہ خان اس وقت ایک مشہور اور متنازعہ ڈرامہ ریویو شو ’کیا ڈرامہ ہے‘ کی میزبانی کر رہی ہیں اور بہت جلد نیٹ فلکس کی آنے والی سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ میں ںظر آئیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستانی ڈرامے مارننگ شوز نادیہ خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامے نادیہ خان نادیہ خان انہوں نے ہیں اور شوز کی کہا کہ اور یہ

پڑھیں:

پولیس کے ہی پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کا مصطفیٰ قتل کیس میں پولیس کی تفتیش پر عدم اعتماد کیوں؟

سندھ پولیس کے پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے مصطفیٰ قتل کیس میں پولیس کی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پروسیکیوشن نے کیس کے تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے مبینہ قاتل ملزم ارمغان کے خلاف درج 4 مقدمات میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے شعبہ تفتیش سے کہا ہے کہ بتایا جائے کیس میں ملزمان سے اب تک کیا تحقیقات ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں زوما نامی لڑکی کی انٹری

مصطفیٰ قتل کیس میں پروسیکیوشن کی جانب سے کیس کے تفتیشی حکام کو لکھے ایک خط کے ذریعے کیس سے جڑے تمام مواد جس میں فورینزک رپورٹ، ڈی این اے، فنگر پرنٹس، سی سی ٹی وی فوٹیجز سمیت کیس کی پیش رفت رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خط میں دریافت کیا گیا ہے کہ کیس میں اب تک کتنے گواہوں کے بیانات رکارڈ کیے ہیں، بتایا جائے کہ کیس میں ڈی این اے اور فنگر پرنٹس وغیرہ کا فورینزک شروع ہوا یا نہیں۔

مزید پڑھیں: مصطفیٰ قتل کیس، مرکزی ملزم کے گھر سے کرپٹو کرنسی کی 2 مائنگ مشینیں برآمد

ذرائع کے مطابق پولیس پروسیکیوشن کی جانب سے پولیس کی اس کیس میں پیش رفت پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، اس حوالے سے پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کا گمان ہے شعبہ تفتیش ایسا لگتا ہے کہ جیسے نیند میں ہے، جیسا کہ آخری ریمانڈ پر دیکھا گیا۔

پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ریمانڈ کے موقع پر دیکھا گیا کہ ریمانڈ پیپر پر ہاتھ سے کیس میں زوما نامی لڑکی کی انٹری کی بابت درج کیا گیا ہے، جبکہ یہ اندراج بھی پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے اصرار پر ہوئی، ورنہ پولیس یہ بھی نہیں کرتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ ڈی این اے ریمانڈ زوما سی سی ٹی وی شعبہ تفتیش فنگر پرنٹس فوٹیجز فورینزک

متعلقہ مضامین

  • کشمیر پر اقوام متحدہ کے بیان سے بھارت اتنا برہم کیوں ہے؟
  • صارم کے قاتل گرفتار کیوں نہیں کیے گئے،والد
  • ملک میں جی ڈی پی کی گروتھ بہت ہی کم ہو رہی ہے
  • مصر: رمضان میں گھروں اور شاہراہوں پر فانوس کیوں چھا جاتے ہیں؟
  • لال مسجد تنازع کیا ہے اور طالبات کیوں سراپا احتجاج ہیں؟
  • قرآنی آیات کے ذریعے ہونیوالی حماس کی کمیونیکیشن ڈی کوڈ نہیں کر سکتے، صیہونی عسکری تجزیہ کار
  • سینیئر تجزیہ کار مظہر عباس برلاس سے مشرق وسطیٰ اور سیاسی صورتحال پر خصوصی انٹرویو
  • نیل نتن مکیش نے شاہ رخ خان کی ‘شٹ اپ’ کہہ کر بے عزتی کیوں کی؟ اداکار کا بڑا انکشاف
  • پولیس کے ہی پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کا مصطفیٰ قتل کیس میں پولیس کی تفتیش پر عدم اعتماد کیوں؟