وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص دوپہر 12بجے اٹھتا ہو وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے۔ اپنے بیان میں میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے، دونوں میاں بیوی کو معمول کے مطابق لوازمات مہیا کیے جارہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پشاور میں بیٹھے ایک شخص کو خواب آیا ہے ان کے آ قا کو جیل میں کھانا نہیں مل رہا، جو شخص دوپہر 12 بجے اٹھتا ہو وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہفتے میں 3 دن گوشت، سبزیاں، دالیں اور چقندر کا جوس مل رہا ہے، انہیں کافی، بوائل انڈے اور خشک میوہ جات بھی کھانے کو ملتے ہیں، بشریٰ بی بی کا کھانے کو جو دل چاہتا وہ مہیا کیا جاتا ہے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2 روز قبل ان کی جماعت کے ترجمان نے بھی بانی پی ٹی آئی کی بیماری سے متعلق جھوٹ بولا، کل پمز کے 4 سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے آدھا گھنٹے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے، جب اس جماعت کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو مظلومیت اور ہمدردی کارڈ کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی

پڑھیں:

علی امین کی ترجیحات میں صوبے کے غریب عوام نہیں اڈیالہ کا قیدی ہے: عظمی بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا لاقانونیت، دہشتگردی اور کرپشن میں سبقت لے رہا ہے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ایک سال میں 365دن ہوتے ہیں اور کے پی حکومت نے 625منصوبے ایک سال میں شروع کردئیے؟ گنڈاپور سرکار کے 625 منصوبے بھی ایک ارب درختوں کی طرح ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ایک دن بھی کے پی حکومت کے کسی وزیر یا وزیراعلی کو نئے منصوبے کا افتتاح کرتے نہیں دیکھا ، ایک سال میں 625 دفعہ تو وزیر اعلی دفتر تک نہیں آئے تو کیا یہ منصوبے موکلات نے شروع کروادئیے؟عظمی بخاری نے کے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس صوبے کے پاس یونیورسٹیوں کو چلانے کا بجٹ نہیں اس کو یونیورسٹیوں کی زمینیں بیچنا پڑیں وہ 625منصوبے شروع کرنے کا جھوٹ مت بولے، خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین تنخواہوں کیلئے اور بلدیاتی نمائندے فنڈز کیلئے ہر ہفتے احتجاج کرتے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ علی امین کی ترجیحات میں صوبے کے غریب عوام نہیں اڈیالہ کا قیدی ہے ، خیبرپختونخوا میں کرپشن اپنے عروج پر ہے،احتساب کمیٹی کے لوگ خود اس میں ملوث ہیں ، گھڑیاں،انگوٹھیاں اور 190ملین کے ڈاکے مارنے والے کی احتساب کمیٹی خود قابل احتساب ہے۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کو وفاق سے ملنے والے فنڈز صرف جلسے،دھرنے اور بندربانٹ کی نذر ہورہے ہیں ، وفاقی حکومت کو خیبرپختونخوا کو دیئے فنڈز کا آڈٹ کروانا چاہیے۔ 

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کو ہفتے میں 3 دن گوشت، سبزیاں اور انڈے کھلائے جارہے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحر و افطار میں کھانا نہ دینے کا دعویٰ بے بنیاد، عظمیٰ بخاری
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان بے بنیاد ہے: عظمیٰ بخاری
  • دوپہر12بجے اٹھنے والا روزہ کیسے رکھ سکتا ہے؟ عمران خان کو سحر و افطارنہ دینےپرحکومت کارد عمل
  • ’دوپہر12بجے اٹھنے والا روزہ کیسے رکھ سکتا ہے‘؟، عمران خان کو سحر و افطار نہ دینے پر حکومت کا رد عمل
  • عمران اور بشریٰ بی بی کو کھانا نہ دینے کا بیان مسترد، عظمیٰ بخاری نے ہفتے بھر کا مینیو بتادیا
  • دوپہر12بجے اٹھنے والا روزہ کیسے رکھ سکتا ہے‘؟، عمران خان کو سحر و افطار نہ دینے پر حکومت کا رد عمل
  • علی امین کی ترجیحات میں صوبے کے غریب عوام نہیں اڈیالہ کا قیدی ہے: عظمی بخاری
  • خیبر پختون خوا لاقانونیت، دہشتگردی اور کرپشن میں سبقت لے رہا ہے: عظمیٰ بخاری