آئی ایم ایف وفد مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
آئی ایم ایف وفد اقتصادی جائزہ کے باقاعدہ مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ پہنچ گیا۔وزیرخزانہ سے آئی ایم ایف وفد کے مذاکرات شروع ہو گئے، وزارت خزانہ کے مطابق وزیرخزانہ آئی ایم ایف وفد کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے،چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال بھی مذاکرات میں شریک ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹر کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف وفد اقتصادی جائزہ کیلئے پاکستان پہنچا تھا،اقتصادی جائزہ مذاکرات15مارچ تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف کا9رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں2ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز بھی دیگا ، آئی ایم ایف کی رضامندی کی صورت میں ہی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف ملنے کا امکان ہے، وفد کے وزار ت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی اور سٹیٹ بینک سے مذاکرات ہوں گے،ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں کے ساتھ بھی مذاکرات ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف وفد
پڑھیں:
مستقل مندوب عاصم افتخار مشاورت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان جولائی میں سلامتی کونسل کی سربراہی سنبھالے گا مستقل مندوب عاصم افتخار مشاورت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ,گوکہ پاکستان تاحال اقوام متحدہ کا غیر مستقل رکن ہے تاہم طے شدہ قواعد وضوابط کے مطابق روٹیشن میں ہر ملک ایک ماہ کیلئے عارضی طور پر سلامتی کونسل کی سربراہی کی حیثیت میں کارکردگی کے حوالے سے اپنے ملک کو درپیش معاملات کا کونسل کے اجلاس میں احاطہ کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار جو اس ذمہ داری سے قبل پاکستان میں سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔