یقین دہانی کرائی گئی تھی سحر و افطار میں گیس لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی: مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
مرتضیٰ وہاب— فائل فوٹو
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی سحر و افطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔
اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے سحر و افطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیوں ان اوقات میں گیس کی سپلائی کو بہتر نہیں بنایا جا رہا؟
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں سحر و افطار کے وقت گیس بند ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سحر و افطار میں گیس کی
پڑھیں:
کراچی: سوئی سدرن کے دعوے کے باوجود شہر میں گیس لوڈشیڈنگ برقرار
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سسٹم میں آر ایل این جی مکس کر کے گیس پریشر کو مستحکم کر دیا ہے۔تاہم اس کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور پریشر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔وزیرِ اعظم کے نوٹس لینے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہے.خاص طور پر گلستانِ جوہر، لائینز ایریا، عزیز آباد اور گلبہار جیسے علاقوں میں گیس کی شدید کمی کا سامنا ہے۔گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہریوں کو خاص طور پر خواتین کو افطار کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ایس ایس جی سی کی جانب سے شہر میں گیس پریشر برقرار رکھنے کے اقدامات کے باوجود، گیس کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے اس صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔