Express News:
2025-04-18@11:48:39 GMT

ملک میں جی ڈی پی کی گروتھ بہت ہی کم ہو رہی ہے

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

لاہور:

گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے ہمارے ہاں جب بھی رمضان کا چاند چڑھے یا کوئی آئی ایم ایف کا چاند چڑھے، اس کے ساتھ مہنگائی نے لازمی آنا ہوتا ہے، یہ دونوں لازم و ملزوم ہیں، یہ شرط ہے کہ چاند مہنگائی کے بغیر آیا ہی نہیں کرتا، اسے شاید ڈر لگتا ہے کہ پتہ نہیں کیا ہو جائے گا۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ رمضان شروع ہوتے ہی پھل بھی مہنگے ہو جاتے ہیں، آئی ایم ایف کے وفد سے بھی مذاکرات جاری ہیں ابھی ایک وہ طوفان آنے والا ہے، اشرافیہ کو قیمتیں بڑھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ 

تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں سیدھا سیدھا طلب اور رسد کا فارمولا ہے ، اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے، آج فروٹ جس ریٹ پر بک رہا ہے دس رمضان کے بعد اس کا ریٹ خود بخود گر جائے گا، بیس رمضان کے بعد اور گر جائے گا، یہ ہمیشہ سے ہے اس کو آپ روکنا چاہیں تو بھی نہیں روک سکیں گے،آپ طے کر لیں کہ ایک ہفتہ فروٹ نہیں کھانا فروٹ کھائے بغیر ہم اور آپ زندہ رہ سکتے ہیں۔ 

تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ مہنگائی کم نہیں ہوئی، ہمیں اپنے دیکھنے والوں اور سننے والوں پر یہ واضح کرنا چاہیے مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوئی ہے، اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ ایک سال پہلے ایک چیز جتنے کی تھی وہ سستی ہو گئی ہے، ملک میں جی ڈی پی گروتھ نہیں ہو رہی اگر ہو رہی ہے تو بہت ہی کم ہو رہی ہے، جب جی ڈی پی گروتھ کم ہو گی تو روزگار کے مواقع کم ہوں گے، بیروزگاری کی شرح ساڑھے نو فیصد ہے۔ 

تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ اگر مہنگائی چالیس فیصد تک بڑھ گئی تھی اور اب اگر وہ پانچ فیصد کے پاس آگئی ہے تو مہنگائی کا رکنا بھی آج کے دور میں سب سے بڑا تحفہ ہے، افراط زر اگر اٹھائیس فیصد سے ساڑھے پانچ فیصد پر آیا ہے تو یہ بھی ایک بہتری کی علامت ہے کہ اگر بڑھتا جاتا تو میں اور آپ تقریر کے علاوہ کیا کر سکتے تھے، ایشو یہ ہے کہ بہتری کی طرف سفر شروع ہے، مہنگائی کے بڑھنے میں کچھ رکاوٹ آئی ہے۔ 

تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ رمضان سے پہلے بھی انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن یہ چیزیں کنٹرول نہیں ہوتیں، ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا جو گیپ ہے ادھر یہی ہوتا ہے، صرف پھل ہی نہیں، دودھ اور دہی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے،حکومت نے دس ہزار روپے دینے کی جو مہم شروع کی ہے وہ ایک اچھا اقدام ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تجزیہ کار نے کہا کہ ہو رہی

پڑھیں:

حکومت سنبھالی تو پاکستان مہنگائی اور قرضوں میں جکڑا ہوا تھا ، اویس لغاری

ڈی جی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء) وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو پاکستان مہنگائی اور قرضوں میں جکڑا ہوا تھا ، معیشت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ چکی تھی ۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور نواز شریف کی رہنمائی میں ملک کو ایک سال میں ڈیفالٹ ہونے کے خطرے سے باہر لا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا ہے ۔ ڈی جی خان میں ریلوے سٹیشن پر شٹل سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا حکومت سنبھالی تو معیشت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھی ۔

مہنگائی عروج پر ا خراجات آمدن سے زیادہ تھے ۔ ملک قرضوں میں جکڑا ہوا تھا عوام بے حال اور پریشان تھے ۔ موجودہ حکومت نے ایک سال کے کم عرصے میں ایک طرف عوام پر ٹیکس لگائے تو اپنے خراجات بھی کم کئے اور ملک کو مہنگائی بیروزگاری سے نجات دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت اور نواز شریف کی رہنمائی میں ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا ۔

وزیر اعظم نے گذشتہ ماہ بجلی کی قیمتوں میں سات روپے فی یونٹ کمی کی خوشخبری دی ۔ ایک سال میں جو کامیابیاں ملیں اس سے پہلے کبھی نہیں ملی تھیں میرٹ پر فیصلے کئے گئے ۔ آج معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ریلوے سٹیشن پہلے قبر ستان کا منظر پیش کر رہے تھے ۔ حنیف عباسی نے ریلوے کے شعبے میں اہم اصلاحات کر کے بہتری کی راہ پر ڈالا ہے ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ڈی جی خان میں ریلوے سٹیشن اور ائر پورٹ بحال نہ تھے جو اب کئے گئے ہیں ۔ ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تمام تر اہم اقدا مات کر رہے ہیں ۔ انہو نے کہا کہ ہم پاکستان کے سیاسی نظریے کی حفاظت کے عزم کا اظہار کرتے ہوے کہا جو فیڈریشن کو مانے گا اسی سے بات کرینگے۔ ہم نے دہشتگردوں کو کوئٹہ میں پیغام دیا تھا کہ وہ ہمارے ڈرائیور کو نہ ڈرا سکے تو پاک فوج کو کیا ڈرائیں گے ۔ بانی پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوے انہوں نے کہا کہ ایک شخص تھا جس نے نفرت او ر گالم گلوچ کو فروغ دیا ۔ انکی سیاست نفر ت اور انتشار پر مبنی تھی ۔ انکے دور حکومت میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

  • اب معیشت ڈوبنے کی آواز نہیں آتی، بجلی نرخ، مہنگائی کم ہونے کی باتیں ہو رہی ہیں: مریم نواز
  • ماہ رمضان کے ثمرات کو محفوظ رکھیے۔۔۔۔ !
  • پہلے ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں آج ترقی، مہنگائی میں کمی کی بات ہو رہی ہے:مریم نواز
  • پہلی سہ ماہی میں چین کی جی ڈی پی گروتھ کتنی رہی؟ ماہرین حیران رہ گئے
  • حکومت سنبھالی تو پاکستان مہنگائی اور قرضوں میں جکڑا ہوا تھا ، اویس لغاری
  • برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں غیر متوقع کمی
  • مہنگائی کا جن بوتل سے نکل جائے تو بند نہیں کیا جا سکتا: وزیر اعلیٰ پنجاب
  • ٹرمپ نے ملک میں مہنگائی میں کمی آنے کا دعوی کر دیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا میں مہنگائی کم کرنےکادعویٰ
  • قیمتوں کے بڑھنے کی رفتار اور عوام