بلوچستان کے 5 اضلاع کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
بلوچستان کے 5 اضلاع کے ماحولیاتی سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق کوئٹہ،چمن، لورالائی، نوشکی اور ژوب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 3 سے 12 فروری کے درمیان لئے گئے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان پر عائد امریکی ٹیرف معاشی بنیادوں پر نہیں: سیکرٹری خارجہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت خارجہ حکام نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خارجہ کو بتایا ہے کہ امریکا کی طرف سے عائد ٹیرف ٹھوس معاشی بنیادوں پر نہیں، یوکے اور امریکا کے پاسپورٹ ہولڈر پاکستانیوں کے بغیر ویزا سعودیہ عرب میں ایک سال قیام کی اجازت کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حنا ربانی کھر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ضروریات کے مطابق قونصلر سروسز کا جامع جائزہ لیا جا رہا ہے، کئی قونصلر خدمات وزارت داخلہ یا نادرا کے ذریعے آن لائن منتقل ہو چکی ہیں۔ 126 ممالک کے لیے پوسٹل سرٹیفکیشن کی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے۔ وزارت خارجہ کی تصدیق شدہ دستاویزات اب دوبارہ تصدیق کی ضرورت کے بغیر قابل استعمال ہیں، ہر تصدیق شدہ دستاویز پر کیو آر کوڈ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے جس کے ذریعے دستاویزات کی جانچ اب دنیا بھر میں آسان ہو گئی ہے۔ چیئرپرسن کمیٹی حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہم سفارش کررہے ہیں کہ آپ سفارت خانے اور قونصلیٹ کرایوں سے نکل کر تعمیر کریں یا حاصل کریں آپ کو عقلمندی سے پلان کرنا ہوگا کہ پہلے پانچ کی تعمیر کا منصوبہ بنائیں پھر آہستہ آہستہ آگے بڑھیں۔