میکسیکو(نیوز ڈیسک)حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں زیرِ گردش رہیں کہ سمندر میں کچھ عجیب ہونے والا ہے اور اسے گہرے پانی کی نایاب مخلوق کے سطح سمندر یا ساحل پر نمودار ہونے سے منسلک کیا جارہا ہے۔

جنوری میں ہم نے دیکھا کہ نایاب اینگلر فش کو پہلی بار سطح سمندر میں دیکھا گیا جبکہ یہ مچھلی گہرے پانی میں 200 سے دو ہزار فٹ کی گہرائی میں پائی جاتی ہے جہاں سورج کی روشنی نہیں پہنچ پاتی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اس مچھلی میں قدرتی طور پر روشنی کے لیے ایک بلب نما اعضا ’ڈورسل اپینڈیج‘ موجود ہوتا ہے جو معدوم ہوچکا تھا۔ یہ بلب اینگلر فش کے لیے باعثِ مسرت ہوتا ہے اور اسی سے وہ شکار کو اپنی جانب کھینچتی ہے، یہی وجہ تھی کہ اس نے سمندر میں اوپر روشنی کی طرف سفر کیا مگر یہ مچھلی جلد ہی مر گئی کیونکہ یہ حالات اس کے زندہ رہنے کے لیے موزوں نہ تھے۔

اس کے علاوہ ایک اور غیر معمولی واقعہ میکسیکو کے ساحل پر اورفش کا نمودار ہونا تھا۔ یہ نایاب مچھلی 15 سے ایک ہزار میٹر سمندر کی گہرائی میں پائی جاتی ہے جسے انسان شاذو نادر ہی دیکھ پاتے ہیں۔ اس مچھلی کو ’ڈومس ڈے اورفش‘ بھی کہا جاتا ہے جو جاپان میں زلزلوں اور سونامی سے پہلے ساحل پر پائی جاتی تھی لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلوں کا اورفش کے نمودار ہونے سے کوئی تعلق نہیں۔

جاپانی کہاوت کے مطابق اورفش ’خدا کا پیغام لاتی ہے‘۔ چند سوشل میڈیا صارفین میں یہ تاثر پایا جارہا ہے چونکہ 2011ء میں جاپان میں فوکوشیما خوفناک سونامی سے قبل یہ مچھلی ساحل پر آئی تھی اس لیے اس بار بھی سمندر میں کچھ عجیب ہونے جارہا ہے اور سمندر ہمیں اس حوالے سے اشارے دے رہا ہے۔

اس کے علاوہ دو ہفتے قبل آسٹریلوی ساحلوں پر 150 سے زائد ویلز مردہ حالت میں ساحل پر پائی گئی ہیں۔ ان تمام عناصر نے سوشل میڈیا پر ان قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے جبکہ کچھ لوگ اسے لیوی ایتھن کی دوبارہ آمد سے منسلک کررہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات،17اپریل 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

آج بروزجمعرات،17اپریل 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اللہ نے چاہا تو آج ڈپریشن سے بھی نکلیں گے اور آپ کی ضرورتیں بھی پوری ہونے کے اسباب پیدا ہو جائیں گے اب قدرتی راستے مل جائیں گے۔ بس آپ کا فوکس اس پر ضرور ہو۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ دن بدن بندش وغیرہ سے معاملات سے نکلتے جا رہے ہیں اور اب آگے بڑھنے کے دن ہیں ایک نیت معاف رہی تو وہ کامیابی حاصل کر لیں گے جس کی برسوں سے خواہش تھی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
نئے کام کے ابتداءکے لئے بھی اچھا دن ہے اور پرانے کاموں میں بھی بہتری ملنے کا واضع امکان موجود ہے آپ بالکل پریشان نہ ہوں اب اور بھی کئی معاملات حل ہو سکیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ اب کھل کر اپنے کاموں پر توجہ دیں اور جس بھی معاملے کو حل کرنے میں برسوں لگ گئے تھے وہ دنوں مںی حل ہوتا نظر آتا ہے اس کی ابتداءبھی ہو چکی ہے اب۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
مشتری جب زائچے میں ہو تو وارے نیارے ہو جاتے ہیں آپ ان دنوں بحکم اللہ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے ان شاءاللہ بڑے شاندار انداز سے کامیاب بھی ہوں گے جلد کریں بس۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
نحوست بدنظری دونوں کے گھیرے مںی ہیں اب صدقہ بھی دیں نظر بھی اتاریں اور حاسدین سے جس قدر ممکن ہو دور بھی ہو جائیں۔ آج کا دن بڑا ہی اہم ہوگا۔9مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کا کیس ؛وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
مالی حوالے سے ابھی مشکلات چل رہی ہیں مگر صورتحال اب بہتری کی جانب چل پڑی ہے آپ جس بھی امید پر ہیں ان شاءاللہ اب اس میں کامیابی ملنے کا امکان روشن ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ اپنے مسئےل جس میں خاص طور پر بندش تھی آزاد ہو رہے ہیں۔ آپ کو اب اچھی صورتحال کا سامنا ہوگا۔ آپ مناسب پلاننگ کر لیں اب آپ کو بہتری سے آگے بڑھنا ہوگا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ نے اگر اپنا راستہ ٹھیک کر لیا اور سیدھے راستے پر آ گئے تو پھر وارے نیارے ہو جائیں گے ان دنوں آپ کو جس طرف سے لالچ دیا جا رہا ہے اس پر بھی توجہ دیں یہ غلط ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ انجان سی بندش و رکاوٹوں کا شکار ہیں جس بھی کام میں ناکامی ہوتی ہے اس کی وجہ شاہد یہ ہی ہے اس وقت آپ کو روحانی حل کی طرف ضرور جانا چاہئے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ مالی پریشانی سے بھی نکلیں گے اور جس بھی طرف کسی مقصد میں کوشش میں لگے ہوئے تھے۔ اس کے بھی کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں آج اچھا دن رہے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اپنے گھر والوں اور اپنا صدقہ لازمی دیں اس وقت نحوست اور بدنظری کا واضع شکار ہیں آپ چاہ کر بھی خود سے نہیں نکل سکتے صرف اللہ سے مدد مانگیں وار ہوا لگتا ہے۔

شہدا اور غازی ہمارا فخر، ان کا احترام فرض ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

متعلقہ مضامین

  • امریکی طالب علم کا 50 برس قبل لکھا گیا بوتل میں بند پیغام دریافت
  • اسلام آباد میں گہرے بادل چھا گئے،گرج چمک شروع ،شدید بارش، ژالہ باری کا امکان، شہریوں کو انتباہ جاری
  • موسمیاتی تبدیلی کا تدارک: برطانیہ میں سمندر سے کاربن نکالنے کا آغاز
  • ہم بلوچستان کے عوام کو روشنی میں لانا چاہتے ہیں: احسن اقبال
  • ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات،17اپریل 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟
  • بالی ووڈ کی ’منحوس ہیروئن‘ جسے 13 فلموں سے باہر ہونا پڑا؟
  • اوورسیز کنونشن: تازہ ہوا کا جھونکا
  • ستاروں کی روشنی میں آج بروزبدھ،16اپریل 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟
  • ملٹری ٹرائل کیس کے مستقبل کیلئے گہرے اثرات ہونگے : بغیر ایف آئی آر گرفتاری نہیں ہوسکتی ِ مجسٹریٹ کے آرڈر پر ہی حراست میں رکھنا ممکن : جسٹس جمال
  • غزہ کا گمنام ہیرو، پیاسوں تک پانی پہنچانے والا ابراہیم علوش