مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے اور ہمیں ہی ملنی چاہئیں: بیرسٹرگوہر
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیا، مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کیلئے بھی الیکشن کمیشن نے ہمارا آرڈر روکا ہوا ہے، سپریم کورٹ نے ہمارے حق میں آرڈر دیا تھا، الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری کرے۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے اور ہمیں ہی ملنی چاہئیں، خیبرپختونخوا میں سینیٹ کا الیکشن نامکمل ہے، خیبرپختونخوا سینیٹ کا الیکشن بھی ہر صورت ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیا ہے، الیکشن کمیشن کو احساس کرنا چاہیے، ایک سال ہوگیا یہ مکمل ہونا چاہیے، ہمارے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے والی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ ملے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 25 جنوری کو چیف الیکشن کمشنر، ممبر پنجاب اور ممبربلوچستان ریٹائرڈ ہو چکے ہیں، آئین کے مطابق ان کا تعین 45 دن کے اندر ہونا چاہیے، اس کیلئے پارلیمنٹری کمیٹی بننی چاہیے، ہم نے سپیکر صاحب سے بھی درخواست کی ہے کہ آپ کمیٹی بنائیں، یہ پراسیس مکمل ہونا چاہیے، یہ آئینی تقاضا ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت نے ابھی تک یہ پراسیس شروع نہیں کیا، سپیکر صاحب کی طرف سے ابھی تک کمیٹی نہیں بنی، ہماری طرف سے نام تیار ہیں، جیسے ہی کمیٹی بنے گی پراسیس شروع کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
حکم نامے کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کے جوابدہ کو 23 اپریل2024 کو نوٹس جاری کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس پہلی بار گزشتہ سال30 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر ہوا۔
حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی اب تک 12 سماعتیں ہوچکی ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے 8 مواقعوں پر مختلف گراؤنڈز پر کیس کا التوا مانگا گیا اور پی ٹی آئی کو انصاف کے مفاد کے تحت التوا دیا گیا۔
بھارتی عدالت کا پسند کی شادی کرنے والے جوڑوں کو تحفظ دینے سے انکار، محبت کی شادی کرنے والوں کو خود سنبھلنا ہوگا، بھارتی ہائی کورٹ
الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں یہ بھی بتایا گیا کہ پی ٹی آئی نے خود لاہور ہائیکورٹ سے رابطہ کیا اور حکم نامہ حاصل کیا، لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامے کو ایک سال ہوچکا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے کمیشن کے آگے کارروائی پر حکم امتناع نہیں دیا۔
حکم نامے میں مزید بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹراپارٹی کیس کی سماعت جاری رکھے گا، الیکشن کمیشن حتمی فیصلہ درخواست کے نمٹائے جانے کے بعد جاری کرےگا۔
حکم نامے کے مطابق تمام فریقین اگلی سماعت پر اپنے دلائل مکمل کریں، کیس پرحتمی دلائل اور جوابی دلائل 22 اپریل کو ہوں گے۔
پولیس یونیفارم کی تضحیک کا معاملہ، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیخلاف مقدمہ درج
مزید :