ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا؛رؤف حسن کیخلاف چالان مقدمہ آج بھی پیش نہ ہوسکا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن کے ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈے کیس کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے عباس شاہ نے مقدمہ پر سماعت کی۔ روف حسن کیخلاف مقدمہ کا چالان آج بھی پیش نہ کیا جاسکا۔ عدالت کی جانب سے کیس کے تفتیشی افسر کو جاری شوکاز نوٹس برقرار رکھا گیا۔ چالان جمع کروانے کے بعد روف حسن کے خلاف باقاعدہ ٹرائل کا آغاز کیا جائے گا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پرویز الہیٰ پرمقدمات کی تفصیل، پنجاب میں 32 مقدمات درج
لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی کیسز کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔ پنجاب پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی گئی۔
سرکاری وکیل کے مطابق پرویز الہی پر پنجاب بھر میں 32 مقدمات ہیں۔ عدالت نے کہا کہ رپورٹس اگئی ہیں یہ کیس اب داخل دفتر کیا جاتا ہے۔ چوہدری پرویز الہیٰ کے وکیل نے استدعا کی کہ مھجے کچھ وقت دیں میں رپورٹ کو دیکھنے کے بعد دلائل دینا چاہتا ہوں۔ رپورٹ میں کچھ متضاد حقائق بیان کیے گئے ہیں۔
عدالت نے کیس کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
وکیل کے موقف کے مطابق درخواست گزار سابق وزیر اعلی اور سیاسی رہنما ہیں۔ درخواست گزار کیخلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے گئے ہیں۔ حکومتی ادارے درج کیسز اور انکوائریوں کی تفصیلات نہیں دے رہے۔ کسی نامعلوم کیس میں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے۔ عدالت تمام کیسز اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔
دوسری جانب اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔جج کے ٹرانسفر کے باعث سماعت ڈیوٹی جج نے کی۔
پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کا چالان اینٹی کرپشن نے جمع کروا رکھا ہے۔