الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیا ،مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے ہمیں ملنی چاہئیں، بیرسٹرگوہر
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیاہے ، مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے اور ہمیں ہی ملنی چاہئیں، آج پورا سال ہو گیا پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا،الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو احساس کرنا چاہیے۔ ایک سال ہوگیا یہ مکمل ہونا چاہیے۔ ہمارے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے والی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ ملے۔ مخصوص نشستوں کیلئے بھی الیکشن کمیشن نے ہمارا آرڈر روکا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن کے سامنے ہے۔ آج الیکشن کمیشن نے ہماراکیس 8 اپریل تک ملتوی کر دیاہے۔ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں ہمارے حق میں آرڈر دیا تھا۔لہٰذا الیکشن کمیشن جلدازجلد نوٹیفکیشن جاری کرے۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے لیکن اس سلسلے میں الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری نبھانے میں بالکل ناکام ہوگیا ہے۔ حکومت نے نئے الیکشن کمشنر کی تقرریر کیلئے ابھی تک کوئی پراسیس شروع نہیں کیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی طرف سے ابھی تک نئے الیکشن کمشنر کے تقرر کیلئے کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی ہے۔ ہماری طرف سے نام تیار ہیں جیسے ہی کمیٹی بنے گی پراسیس شروع کریں گے۔گفتگو کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ 25 جنوری کو چیف الیکشن کمشنر، ممبر پنجاب اور ممبربلوچستان ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔ آئین کے تحت ان کا تعین 45 دن کے اندر ہونا چاہیے اور اس کیلئے پارلیمنٹری کمیٹی بننی چاہیے، ہم نے قومی اسمبلی کے سپیکر سے بھی درخواست کی ہے کہ آپ اس معاملے کیلئے کمیٹی بنائیں۔ یہ پراسیس مکمل ہونا چاہیے۔ یہ آئینی تقاضا ہے۔خیبرپختونخوا ہ میں سینیٹ کا الیکشن نامکمل ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ خیبرپختونخواہ سینیٹ کا الیکشن بھی ہر صورت ہونا چاہیے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن ہونا چاہیے پی ٹی آئی
پڑھیں:
ہمیں روز اپنی خوراک میں کتنی مقدار میں چینی لینی چاہیے؟
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 اپریل ۔2025 )ہماری روز مرہ کی خوراک میں کہیں نہ کہیں چینی ضرور شامل ہوتی ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ چینی کا ضرورت سے زیادہ استعمال انسانی صحت کے لیے مضر ثابت ہوسکتا ہے چینی دل کی صحت کے لیے کتنی نقصان دہ ہے اور ہمیں روز اپنی خوراک میں کتنی مقدار میں چینی لینی چاہیے؟.(جاری ہے)
امریکہ کے صحت عامہ کے نگراں ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن (سی ڈی سی) کے مطابق چینی کا زیادہ استعمال موٹاپا، ٹائپ ٹو ذیابیطس اور دل کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے امریکہ کے ”کلیو لینڈ کلینک“ میں شائع کردہ ایک مضمون کے مطابق ماہرِ غذائیات اور پری وینٹو کارڈیولوجی نیوٹریشن کیٹ پیٹن کا کہنا ہے کہ چینی کا ضرورت سے زیادہ استعمال امراضِ قلب کے خطرات کو بڑھا سکتا ہے.
ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں واقع ”کلیولینڈ کلینک“ امریکہ کا ایک غیر منافع بخش میڈیکل سینٹر ہے جو ہسپتال کے ساتھ ساتھ صحت سے متعلق معلومات اور تحقیق میں بھی پیش پیش ہے امریکہ کی نیشنل لائبریری آف میڈیسن میں شائع کردہ ایک تحقیق کے مطابق چینی کا ضرورت سے زیادہ استعمال صحت کے لیے فائدے مند کولیسٹرول (ایچ ڈی ایل) کو کم اور مضر کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) کو بڑھاتا ہے. کلیولینڈ کلینک کے مضمون کے مطابق چینی کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر کو بڑھانے میں بھی کردار ادا کرتا ہے ہائی بلڈ پریشر امراضِ قلب کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے اس کے علاوہ ہائی شوگر ڈائٹ جسم میں انفلامیشن یعنی سوزش اور جلن کا بھی سبب بن سکتی ہے سوزش دل اور خون کی شریانوں پر دباو¿ ڈالتی ہے جو دل کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے. چینی کے زیادہ استعمال سے دل کی صحت پر پڑنے والے مضر اثرات کے بارے میں تو آپ نے جان لیا اب بات کرتے ہیں کہ ہمیں دن میں کتنی چینی لینی چاہیے؟امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی تجویز کے مطابق ایک بالغ مرد کو دن میں زیادہ سے زیادہ نو چائے کے چمچ یعنی36 گرام چینی لینی چاہیے جب کہ ایک بالغ خاتون کو دن میں چھ چائے کے چمچ یعنی25 گرام سے زیادہ چینی استعمال نہیں کرنی چاہیے امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن امریکہ میں امراضِ قلب پر طبی تحقیق کے لیے فنڈز فراہم کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ تنظیم صحت مند طرز زندگی اور دل کی صحت کی دیکھ بھال سے متعلق آگاہی بھی فراہم کرتی ہے.