ویب ڈیسک : اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولن الرجی کا سیزن شروع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پولن کا پھیلاؤ مارچ کے دوسرے اورتیسرے ہفتے کے دوران انتہا پر ہوگا، دمہ اور سانس کے مریض پولن بڑھنے سے شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ مختلف سیکٹرز میں پولن کی سطح کی نگرانی کیلئے  آلات نصب ہیں، سیکٹرایچ8، ایف10،ای 8 اور جی 6 میں آلات نصب کیے گئے ہیں۔ بہارکے آغاز کے ساتھ پولن کی مقدار بتدریج بڑھتی ہے، پولن کی مقدار پھولوں کے مکمل کھلنے پر اپنی انتہائی سطح پرپہنچ جاتی ہے، اسلام آباد میں پیپرمل بیری کے پولن کا غلبہ ہے جوکُل پولن کا 97 فیصد حصہ بناتا ہے۔

کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی

محکمہ موسمیات کے مطابق پولن کی زیادہ سے زیادہ مقدار45 ہزار ذرات فی مکعب میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پولن کی

پڑھیں:

تین روز تک موسم کیسا رہےگا ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

پیر کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلیں،رفتار 47 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی،آئندہ 3 روز کے دوران موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔

موسمیات کے مطابق اتوار کی شام سے شہر میں چلنے والی معمول سے تیز ہواوں کی رفتارمیں پیر کو مزید اضافہ رہا، ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 47 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔منگل کو ہواؤں کی رفتار میں کمی کا امکان ہے،تاہم مجموعی طورپر اگلے 3 روز کے دوران موسم معتدل رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران کم سے کم پارہ 17 سے19/ زیادہ سے زیادہ 30 تا 32 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ شہر میں سمندری ہواؤں کے علاوہ شمال مشرقی اور مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں،تاہم مغربی سسٹم کے زیر اثر کراچی میں بارش کا امکان نہیں ہے،پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 19.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد اور پنڈی میں پولن الرجی کا سیزن شروع، دمہ اور سانس کے مریض شدید متاثر ہوسکتے ہیں
  • تین روز تک موسم کیسا رہےگا ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
  • کراچی میں راتیں ٹھنڈی ہو گئیں، آئندہ 3 دن موسم کیسا رہے گا؟ 
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کی پیش گوئی
  • محکمہ موسمیات نے بارش کے نئے سپیل کی خوشخبری سنا دی
  • صوابی: گھر کے اندر ذہنی مریض شخص کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت 3 افراد زخمی
  • محکمہ موسمیات نے ملک میں بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی
  • ملک بھر میں رمضان المبارک کے آغاز پر بارشوں کے سپیل کی پیش گوئی
  • رمضان شروع، ملک بھر میں بارش کا نیا سپیل وے داخل، پہاڑوں پر برفباری کا امکان