2025-03-10@04:59:33 GMT
تلاش کی گنتی: 5090
«اورنگ زیب کے مقبرے کی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مارچ 2025ء) شمالی عراق میں ترک افواج اور کرد عسکریت پسندوں کے درمیان برسوں سے جاری لڑائی کی وجہ سے بے گھر ہونے والے عراق کے کرد دیہاتیوں میں امید پیدا ہوئی ہے کہ وہ جلد ہی اپنے گھروں کو واپس جا سکیں گے۔ ان کی امیدیں اس وجہ سے بڑھ گئی ہیں کیوں کہ گزشتہ روز کردستان ورکرز پارٹی یا 'پی کے کے‘ نے 40 سالہ شورش کے بعد فائر بندی کا اعلان کر دیا۔ کردستان ورکرز پارٹی نے یہ اعلان اس وجہ سے کیا کہ چند ہی دن پہلے 1999ء سے ترکی میں قید اس گروپ کے رہنما عبداللہ اوجلان نے اپنی تحریک کے کارکنوں سے ہتھیار پھینک دینے کی...
ایک بیان میں رہنما ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کی جانب سے سحری کے وقت گیس نہ ملنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، جو انتہائی تشویشناک ہے، سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ ناقابلِ قبول ہے اور حکومت کو عوام کے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے کراچی کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کی پہلی سحری کے وقت گیس کی عدم فراہمی پر گہری تشویش اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کی جانب سے سحری کے وقت گیس...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے خورونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملک میں چینی کی سپلائی اور قیمت کے کنٹرول کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ مہینوں میں حکومت نے چینی کی اسمگلنگ پر سخت کارروائی کی جس سے چینی کی اسمگلنگ کے خاتمے میں مدد ملی۔ یہ بھی پڑھیں 5 ہزار روپے میں کچن کا کیا سامان آ سکتا ہے، اور وہ کتنے دن چلے گا؟ وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور کہاکہ چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کی خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وزیراعظم نے رمضان المبارک میں چینی...
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی کی سپلائی اور قیمت کے کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں انہوں نے حکام کو چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی. رپورٹ کے مطابق اجلاس کو چینی کی پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے، صوبائی سطح پر چینی کی ارزاں نرخوں پر فروخت کے لیے فئیر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں، چینی کی اسمگلنگ مکمل ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات لئے جائیں گے اور اسمگلرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی. صوبائی چیف سیکرٹریز نے اجلاس کو بریفنگ دی کہ چینی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی...
معروف پاکستانی اداکار عمر شہزاد نے مدینہ منورہ میں اپنے نکاح کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ کچھ روز قبل عمر شہزاد کی جانب سے اپنی شادی کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے اپنی اہلیہ کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی، تصاویر وائرل بعد ازاں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اداکار نے معروف انسٹا گرام انفلوئنسر شانزے لودھی سے نکاح کیا ہے، جس کی تصدیق شانزے لودھی نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے بھی کردی۔ اب عمر شہزاد کی جانب سے مسجد نبویﷺ میں نکاح کی ایک خوبصورت ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو کے آغاز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نکاح...
لندن: ٹرمپ سے کشیدگی کے بعد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا برطانیہ پہنچنے پر تپاک خیر مقدم کیا گیا۔ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر زیلنسکی اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات میں دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے زیلنسکی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ امریکی امداد کا مناسب شکریہ ادا نہیں کر رہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کو آئندہ کسی بھی امداد کے لیے امریکی شرائط کو تسلیم کرنا ہوگا۔ مزید پڑھیں: تلخ کلامی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرینی صدر کو وائٹ ہاؤس سے چلتا کر دیا امریکا کے دورے کے بعد زیلنسکی برطانیہ پہنچے جہاں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے...
اے آئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی اپنی نشست سے اٹھ کر امریکی صدر ٹرمپ کا ہاتھ پکڑ لیتے ہیں، جس کے بعد دونوں صدور کے بیچ ہاتھا پائی شروع ہو جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر زیلنسکی کے درمیان ہونے والی تکرار کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان کھڑا ہوگیا۔ اے آئی نے بات ہاتھا پائی تک پہنچائی تو کسی نے زیلنسکی کو بھتیجا اور ٹرمپ کو چچا بنادیا، تنازع کو کراچی حیدرآباد بریانی کا جھگڑا بنادیا گیا۔ تاہم اس ملاقات نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا، میمز اور AI سے تیار کردہ ویڈیوز نے تصادم کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ اے آئی کی جاری کردہ ویڈیو...

فاونڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج کے ENT ڈیپارٹمنٹ کی اہم کامیابی؛سماعت سے محروم 50 افراد کی سماعت بحال
فاونڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج کے ENT ڈیپارٹمنٹ کی اہم کامیابی؛ سماعت سے محروم 50 افراد کی کوکلیئر امپلانٹ سے سماعت بحال- دو سال قبل ، فاونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے فاؤنڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج (جو کہ فاؤنڈیشن یونیورسٹی کا ایک الحاق شدہ کالج ہے)نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا جب ENT سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر نصرت رضا، اور ان کی ٹیم نے پانچ سالہ انس کا "کوکلیئر امپلانٹ " کر کے سماعت سے مکمل محروم بچے کی سماعت بحال کر دی - اب تک ڈاکٹر نصرت رضا اور ان کی ٹیم 50 کامیاب کوکلیئر امپلاٹ کر چکی ھے- یہ جدید ترین طریقۂ علاج ان افراد کے لیے امیدنہج زندگی کی نوید ہے جو پیدائشی طور پر یا کسی بیماری...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد پیپلزپارٹی کے مسلم لیگ ن کی قیادت کے فیصلوں پر تحفظات تھے کیونکہ پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شامل نہیںکیا جاسکا، ان تحفظات کو لیکر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کرینگے، یہ اہم ملاقات کل اسلام آباد میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس بھی ہوگا جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے لیے کل بلاول بھٹو بھی آسلام آباد پہنچیں گے، بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے جبکہ بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی...
فاونڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج کے ENT ڈیپارٹمنٹ کی اہم کامیابی؛ سماعت سے محروم 50 افراد کی کوکلیئر امپلانٹ سے سماعت بحال- دو سال قبل ، فاونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے فاؤنڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج (جو کہ فاؤنڈیشن یونیورسٹی کا ایک الحاق شدہ کالج ہے)نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا جب ENT سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر نصرت رضا، اور ان کی ٹیم نے پانچ سالہ انس کا "کوکلیئر امپلانٹ " کر کے سماعت سے مکمل محروم بچے کی سماعت بحال کر دی - اب تک ڈاکٹر نصرت رضا اور ان کی ٹیم 50 کامیاب کوکلیئر امپلاٹ کر چکی ھے- یہ جدید ترین طریقۂ علاج ان افراد کے لیے امیدنہج زندگی کی نوید ہے جو پیدائشی طور پر یا کسی بیماری...
چین سے اس وقت تک نہیں بیٹھیں گے جب تک اس ناسور کو دفن نہیں کر دیتے ایسی قبر کھو دیں گے جس سے دہشت گردی کے ناسور کا دوبارہ نکلنا ممکن نہیں ہوگا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی قبر کھو دیں گے جس سے دہشت گردی کا ناسور دوبارہ سر نہیں اٹھائے گا۔اسلام آباد میں رمضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا قلع قمع کیا جائے گا، اس ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا، ایسی قبر کھو دیں گے کہ دوبارہ اس ناسور کا نکلنا ممکن نہیں ہوگا، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اس ناسور کو دفن نہیں...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ وفاق سے رکاوٹوں کے باوجود صوبائی حکومت کی معاشی صورتحال تینوں صوبوں سے بہتر ہے۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا، ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا، خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا، باقی کسی دوسرے صوبے نے ایسا نہیں کیا، پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، کارکردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب سے مناظرے کیلئے تیار ہوں۔(جاری ہے) علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ حکومت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مارچ 2025ء) لبلبے کے کینسر پر کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس مرض کی تشخیص کے پانچ سال بعد اس میں مبتلا ہر دس افراد میں سے صرف ایک زندہ رہ پاتا ہے۔ سرطان کی اس قسم کے حوالے سے مزید بتایا جاتا ہے کہ اس کے کامیاب علاج میں ایک بڑی رکاوٹ ٹیومر کی جلدی شناخت نہ ہونا ہے۔ ساتھ ہی ٹیومر کو جسم سے ہٹانے کے طریقہ کار کا تعین کرنا بھی ضروری ہے۔ تاہم اب سائنسدانوں نے اس حوالے سے کچھ پیش رفت کی ہے، جس سے دنیا بھر میں اس مرض کا شکار تقریباﹰ پانچ لاکھ افراد میں کچھ امید پیدا ہوئی ہے۔...
ہانگ کانگ کی معروف کمپنی ”سی کے ہیچیسن“ نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس سے بندرگاہی آپریشنز اور لاجسٹک کنیکٹیوٹی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔ کمپنی کی ذیلی شاخ ہیچیسن پورٹس کراچی کے گہرے پانی کے کنٹینر ٹرمینل کی خودکاری پر توجہ مرکوز کرے گی، جس سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بندرگاہی نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ اس سرمایہ کاری کے نتیجے میں اگلے 25 سالوں میں 4 ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے، جبکہ پاکستان میں سڑکوں اور پارکنگ کی سہولتوں کو بھی جدید بنایا جائے گا۔ ہیچیسن پورٹس اب تک 25 سالوں میں حکومت پاکستان کو 225 ارب روپے فراہم کر چکا ہے اور نئی...
پانی انسانی جسم کے لیے سب سے ضروری عنصر ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ خاص طور پر رمضان المبارک میں روزے کے دوران پیاس کا احساس زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ روزے کے دوران جسم میں پانی کی کمی واقع ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اس مسئلے سے بچنے کے لیے درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں۔ سحر و افطار میں پانی کا زیادہ استعمال گرمی کے دوران جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے افطار اور سحر کے درمیان زیادہ سے زیادہ پانی پینا ضروری ہے۔ ماہرین کے مطابق دن بھر پیاس سے بچنے کے لیے کم از کم 8 سے 10 گلاس پانی پینا چاہیے۔ پانی کی کمی سے بچنے کے لیے غذائی تدابیر سحری میں...
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 2 اور 3 مارچ کو شدید بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں ہفتے کے روز موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان اوراس کےعلاوہ چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں برفباری بھی متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: سردی مزید بڑھنے کا امکان، رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟ رمضان کی آمد سے چند دن قبل سے ہی ملک میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی صورتحال دیکھی گئی ہے، جس کی وجہ سے...
نکاح کے بندھن میں بندھنے والے پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے اداکار عمر شہزاد نے مدینہ منورہ میں منعقدہ نکاح کی آفیشل ویڈیو جاری کردی۔ سال 2025 پاکستانی فنکاروں کیلئے شادی کا سال تصور کیا جارہا ہے ، قبل ازیں کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی خبریں سرگرم ہوئیں جسکے درمیان اداکارہ ماورا حسین اور امیر گیلانی نے اچانک شادی کرلی جبکہ انمول بلوچ کا نام بھی جلد شادی کرنے والوں کی فہرست میں اگلے نمبر پر ہے۔ پھر ڈراما ’پری زاد’ کے احمد علی اکبر بھی خاموشی سے اپنی دلہنیا بیاہ لانے کی تیاریاں کرنے لگے ، ابھی کبریٰ گوہر، احمد علی اکبر اور ماہم بتول کی شادیاں جاری و ساری ہی تھیں کہ اچانک اداکار عمر...
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے بہاولپور میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ریاست ان پر ہاتھ ڈالتی ہے تو آپ کو ان کے جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے جس کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں۔ اتوار کو راولپنڈی میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری کیے گے بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور میں طلبہ سے بات چیت کی۔ آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اللہ کا عطا کردہ ایک...
بالی وڈ کے مشہور جوڑے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے اپنی پہلی اولاد کی آمد کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔ جمعہ کے روز جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ اعلان کیا۔ کیارا نے ایک دلکش تصویر شیئر کی، جس میں وہ اور سدھارتھ ایک ننھے بچے کے موزے تھامے نظر آ رہے ہیں۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا: “ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ (بچے کا ایموجی) جلد آ رہا ہے۔” View this post on Instagram A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani) کیارا اور سدھارتھ کی اس خبر نے مداحوں اور فلمی صنعت کے ستاروں کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا۔ سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا تانتا...

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، چوہدری لطیف اکبر
اسپیکر قانون ساز اسمبلی نے سیمینار کو درست سمت میں قدم قرار دیتے ہوے کہا کہ دونوں طرف کے opinion leaders کو مل بیٹھنے کا موقع ملنا چاہیے اور اس طرح کے سیمینارز منعقد کئے جانے چاہیں تاکہ نئی تجاویز آئیں اور نئے خیالات کو سننے کا موقع ملے اس طرح ہم مسئلے کے حل کی طرف جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے سینٹر فار پیس اینڈ پراگریس کے زیراہتمام سیمینار بعنوان پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری کے ذریعے امن کی تلاش میں آزاد کشمیر سے بھرپور نمائندگی کی۔ سیمینار میں فاروق عبداللہ، اے ایس دلت، ائر مارشل (ر) کپل کاک، جلیل عباس جیلانی، جاوید جبار،...
کمشنر کراچی نے کیماڑی میں ملبہ پھینکنے اور مینگروز کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی۔ کیماڑی میں ملبہ پھینکنے اور مینگروز کے درخت کاٹنے پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مارچ سے 30 اپریل سے ساحل پر مینگروز کے درخت کاٹنے پر پابندی ہو گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات ملی تھیں کہ ساحلی علاقے پر لینڈ گریبرز درخت کاٹ رہے ہیں۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے جس کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں اور جب بھی ریاست ان پر ہاتھ ڈالتی ہے تو آپ کو ان کے جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے بہاولپور کے دورے کی کچھ مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں، سپہ سالار نے بہاولپور میں طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پس پردہ حقائق سے پردہ اٹھایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور میں طلبہ سے بات چیت کرتے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر کے عوامی جھگڑے کے ایک دن بعد برطانوی وزیر اعظم کیئراسٹارمر نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو گلے لگا کر انہیں اپنی قوم کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی ہفتے کے روز لندن میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر پہنچے تو وہاں موجود شہریوں نے یوکرین کی حمایت میں نعرے لگائے، اس موقع پر وزیر اعظم اسٹارمر نے انہیں گلے لگایا اور اندر لے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اپنا منہ بند رکھو‘، ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے مابین زبانی جھڑپ کی ویڈیو وائرل وزیر اعظم اسٹارمر نے صدر زیلنسکی کا ڈاؤننگ اسٹریٹ میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جیسا...
لاہور(اوصاف نیوز)محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 162 آپریشن کر کے 20 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، خانیوال، بہاولنگر، راولپنڈی اور چنیوٹ میں کی گئیں۔ ان کے علاوہ میانوالی، ساہیوال، شیخو پورہ، سیالکوٹ، بہاولپور اور حافظ آباد میں بھی کارروائی کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کے 2 جبکہ راولپنڈی سے خطرناک دہشت گرد منموہن سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر...
قومی اسمبلی نے اخراجات کم کرنے کے لیے 200 سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا ہے، سرکاری دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ نے اپنی تنخواہوں میں تقریباً 300 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی سال کے اختتام پر شائع ہونے والی اپنی سالانہ رپورٹ میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کہا ہے کہ سالانہ ایک ارب روپے کی بچت کے لیے رائٹ سائزنگ کے 2 مراحل کے دوران 220 ملازمین کو برطرف کیا گیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے سیکریٹریٹ کے آپریشنز کو بہتر بنانے کے لیے متعدد پالیسی اقدامات کی منظوری دی ہے۔ پہلے 2 مرحلوں میں گریڈ 1 سے 19...
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے پالیسی بورڈ نے مضاربہ کمپنیز اور مضاربہ (فلوٹیشن اینڈ کنٹرول) آرڈیننس 1980 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی۔ ڈان اخبار میں شائع ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ ترامیم ابتدائی طور پر جولائی 2020 میں مضاربہ آرڈیننس (ترمیمی) بل 2020 کے ذریعے قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں اور قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات سے منظوری حاصل کی اور غور و خوض کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں۔ تاہم اگست 2023 میں قومی اسمبلی کی مدت ختم ہونے کی وجہ سے یہ تجویز ختم ہو گئی۔ ایس ای سی پی نے مشاورت کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو فعال طور پر شامل کرکے...
ٹیکس مقدموں کے حل کیلئے کمیٹی کی سفارشات منظر عام پر آ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک بھر کی عدالتوں میں ٹیکس مقدموں کے حل کیلیے بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات منظر عام پر آگئیں. تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت 7 نومبر 2024 کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ اعلیٰ عدالتوں میں ایک لاکھ 8 ہزار 366 ایسے مقدمے زیر التوا ہیں جن میں 4457 ارب روپے کی رقم شامل ہے۔ سپریم کورٹ میں قریباً ریونیو کے 6 ہزار مقدمے زیر التوا ہیں۔ 2 ہزار مقدمے مختلف ٹربیونلز اور عدالتوں میں زیر التوا ہیں جن میں حکم امتناع جاری کئے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو آگاہ کیا...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اعلان کیا ہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے پیر کو بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ ڈان اخبار کی خبر کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین 3 مارچ کو دفتر آئیں گے۔ رمضان المبارک کے اوقات اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران تمام بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں اور مائیکرو فنانس بینکوں کے دفتری اوقات کار کا اعلان بھی کردیا ہے۔ سرکلر کے مطابق پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو یہ اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30...
کیف(نیوز ڈیسک) یوکرینی صدر ولودو میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اب بھی تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کے امن کی خاطر اقدامات اٹھاؤں گا، امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کی حمایت یوکرین کے حق میں ہے، نایاب دھاتوں کا معاہدہ یوکرین کے امن کی خاطر کرنا ہی ہوگا۔ علاوہ ازیں صدر زیلنسکی نے لندن میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سےملاقات کی اور دورہ امریکا کے حوالے سے آگاہ کیا۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہم یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں جس پر یوکرین کے صدر زیلنسکی نے یوکرین کی حمایت پر برطانوی وزیراعظم اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا...
لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں رمضان المبارک کے آغاز پر بارشوں کے سپیل کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل ملک بھر میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔ پنجاب میں بھی آج اور کل بادل کھل کر برسیں گے، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ 4 مارچ تک جاری رہے گا، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو اس حوالے سے وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے ایک اور طاقتور مغربی موسمی سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان...
اسلام آباد: ملک بھر کی عدالتوں میں ٹیکس مقدموں کے حل کیلیے بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات منظر عام پر آگئیں. چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت 7 نومبر 2024 کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ اعلیٰ عدالتوں میں ایک لاکھ 8 ہزار 366 ایسے مقدمے زیر التوا ہیں جن میں 4457 ارب روپے کی رقم شامل ہے۔ سپریم کورٹ میں قریباً ریونیو کے 6 ہزار مقدمے زیر التوا ہیں۔ 2 ہزار مقدمے مختلف ٹربیونلز اور عدالتوں میں زیر التوا ہیں جن میں حکم امتناع جاری کئے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا اعلیٰ عدالتوں میں 108,366 مقدمے زیر التوا ہیں، جن میں 4,457 ارب روپے شامل ہیں۔ اجلاس میں فیصلے کے بعد واٹس ایپ...

جنرل عاصم منیر سے بہاولپور میں طلبہ کی ملاقات،چیف نے نوجوانوں کی تربیت کیلئے فوج کے عزم کو اجاگر کیا
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپورکی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ سے ملاقات کی اور قوم کے نوجوانوں کی تربیت کے لیے فوج کے عزم کو اجاگر کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آرمی چیف نے بہاولپور کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کیا اور کہا کہ سخت ٹریننگ سپاہی کی پیشہ ورانہ بہتری میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش انہوں نے کہا کہ جدید جنگی حربوں...
اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بارش سے متاثر ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی کے میچوں کے ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان کردیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کے دو میچز بارش کے باعث بغیر کوئی گیند کروائے ختم ہوگئے تھے۔ اب جن شائقین کرکٹ نے ان میچوں کے ٹکٹ خریدے تھے وہ پی سی بی کی پالیسی کے مطابق مکمل رقم واپس لینے کے لیے اہل ہیں۔ پی سی بی کے پالیسی کے مطابق اگر میچ ٹاس سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ہو تو تمام انکلوژرز کے ٹکٹوں کی رقم واپس کردی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اسی طرح ہاسپٹلیٹی باکسز کے ٹکٹ (باکس اور پی سی بی گیلری) کے ٹکٹ ہولڈرز...
امریکی اور بین الاقوامی میڈیا کے سامنے ہونے والی جھڑپ کے دوران ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے زیلنسکی پر نعرے بازی کرتے ہوئے ان پر شکر گزار نہ ہونے اور جنگ بندی کی مجوزہ شرائط کو قبول کرنے سے انکار کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس میں گرما گرم بحث کے بعد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ اب بھی امریکا کے ساتھ معدنیات کے اشتراک کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت انتہائی اہم ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی پی زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس سے جلدی اور بغیر معاہدے جانے کے بعد یورپی رہنماؤں نے یوکرین کی حمایت میں آواز بلند کی...
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی کے کئی گھنٹے بعد اپنے ملک کے لیے امریکی حمایت کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی نے سنیچر کو ایکس پر اپنے طویل بیان میں کہا کہ ’ہمارے لیے صدر ٹرمپ کی حمایت کا ہونا بہت ضروری ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’وہ (صدر ٹرمپ) جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، لیکن ہم سے بڑھ امن کا خواہاں کوئی اور نہیں ہے۔‘ واضح رہے جمعہ کو واشنگٹن میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات کے دوران سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ دونوں صدور کے درمیان گرما گرمی کے بعد ولادیمیر زیلنسکی وائٹ ہاؤس میں...
ٹرمپ کی حمایت یوکرین کے لیے ابھی بھی ناگزیر ہے، تلخ ملاقات کے بعد صدر زیلنسکی کا پہلا بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز )یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی کے کئی گھنٹے بعد اپنے ملک کے لیے امریکی حمایت کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی نے سنیچر کو ایکس پر اپنے طویل بیان میں کہا کہ ہمارے لیے صدر ٹرمپ کی حمایت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ (صدر ٹرمپ) جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، لیکن ہم سے بڑھ امن کا خواہاں کوئی اور نہیں ہے۔ گزشتہ روز (جمعے کو) واشنگٹن میں امریکہ...
اپنے مشترکہ بیان میں بی یو جے اور کوئٹہ پریس کلب نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ پریس کلب کے اندر کارروائی میں ملوث پولیس افسران کیخلاف کارروائی کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور کوئٹہ پریس کلب کوئٹہ کے مشترکہ بیان میں کوئٹہ پولیس کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے اندر داخل ہونے اور ایس بی کے امیدواروں کو کلب کے اندر سے گرفتار کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث پولیس آفیسران کو فوری طور پر معطل کرکے واقعہ کی تحقیقات کرائی اور ذمہ داروں کو سزا دی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر کے درمیان سخت جملوں کے تبادلے کے بعد روس نے ولادیمیر زیلنسکی کے دورۂ امریکہ کو ’ناکام‘ قرار دیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہا کہ ’نیو نازی حکومت کے سربراہ ولادیمیر زیلنسکی کا 28 فروری کو واشنگٹن کا دورہ کیئف حکومت کی مکمل سیاسی اور سفارتی ناکامی ہے۔‘ روس اکثر یوکرین پر ’نیو نازی ازم‘ کو بڑھاوا دینے کا الزام لگاتا ہے اور اسے یوکرین پر حملے کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ اس الزام کو مغربی رہنما اور کیئف جھوٹا اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ’واشنگٹن...
وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ 21 شہداء کو صہیونی جارحیت کے دوران تباہ ہونے والے گھروں کے ملبے تلے سے نکالا گیا۔ جب کہ قابض فوج کے گرائے گئے ناکارہ بم پھٹنے سے دو شہری شہید اور 23 زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران 46 شہداء کے جسد خاکی برآمد ہو گئے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 46 شہداء کے جسد خاکی کو ہسپتالوں میں منتقل کیے جانےکا اعلان کیا ہے۔ وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ 21 شہداء کو صہیونی جارحیت کے دوران تباہ ہونے والے گھروں کے...
دوحہ: اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، قطرمیں فریقین کی اہم بیٹھک، حماس نے رمضان کے پیش نظر معاہدے میں 42 روز توسیع کی اسرائیلی تجویز مسترد کردی۔ پہلے مرحلےمیں مجموعی طور پر 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کے بدلے 8 لاشوں سمیت 33 اسرائیلی قیدیوں کورہا کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 19 جنوری کو طے پانے والی جنگ بندی کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کا تبادلہ ہوا، جس میں 25 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے سیکڑوں فلسطینی قیدی رہا کیے گئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 251 میں سے 58 اسرائیلی یرغمالی اب بھی غزہ میں قید ہیں، جن میں سے 34 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے...
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد،گزشتہ روز گورنر کے پی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور نو منتخب وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر کو مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے موقع پر سابق ڈپٹی میئرچوہدری رفعت جاوید، امیدوار براے چیئرمین UC-79 G-8 محمد ارسلان مسعود خان سابق چیئر چوہدری منیر اشرف اور سابق چیئرمین راجہ وحید الحسن بھی...
محکمۂ موسمیات نے ملک بھر میں رمضان کے آغاز میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 مارچ کو ملک بھر میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔ 2 اور 3 مارچ کو سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری اور سیلابی صورتِ حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ میدانی علاقوں میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمی صورتِ حال کے پیشِ نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں، بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کا خدشہ ہے۔...
چترال میں ہنٹنگ سیزن کا آخری شکار، تقریباً 2 روپے کی بولی دینے والے روسی شکاری نے نان ایکسپورٹ ایبل مارخور مار گرایا۔ یہ بھی پڑھیں:مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے پر 3 افراد گرفتار چترال کے گول نیشنل پارک میں روسی شکاری نے نان ایکسپورٹ ایبل کشمیری مارخور کا شکار کرلیا، جس کے ساتھ ہی چترال میں ہنتٹنگ سیزن اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ روسی شکار مارخود کے ساتھ شکار کے لیے تقریباً 2 کروڑ روپے کی بولی دینے والے روسی شکاری Alexey Kim نے آج دن 11 بجے چترال گول نیشنل پارک میں نان ایکسپورٹ ایبل کشمیری مارخور کا شکار کیا۔ شکار کیے جانے والے مارخور کے سینگوں کی لمبائی تقریباً 55انچ بتلائی جاتی ہے۔ اس حساب سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسہ اور توڑپھوڑپر درج مقدمات میں سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں15 اپریل تک توسیع کردی۔(جاری ہے) انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اسدقیصر کی وکیل عائشہ خالد عدالت پیش ہوئیں۔سماعت شروع ہوئی تو سابق سپیکر اسدقیصرکی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی اور دلائل طلب کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر مزید سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔
سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رمضان المبارک کے موقع پر پیغام میں کہا کہ رمضان محض روزے رکھنے کا نام نہیں، بلکہ یہ خود احتسابی، روحانی ترقی اور تجدیدِ عقیدت کا مہینہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے رمضان المبارک کے آغاز پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ مقدس مہینہ سب کے لیے امن، خوشحالی اور بے شمار برکتیں لے کر آئے۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش چیئرمین بلاول بھٹو نے اس بات پر زور دیا کہ رمضان محض روزے رکھنے کا نام نہیں، بلکہ یہ خود احتسابی، روحانی ترقی اور تجدیدِ عقیدت...
معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیر ایلون مسک کے ہاں 14ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ایلون مسک کی جانب سے 14ویں بچے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے، اور انہوں نے اس کی باقاعدہ تصدیق بھی کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے نیا چیٹ بوٹ گروک3 لانچ کردیا شیون زیلیس جو اس سے قبل ایلون مسک کے تین بچوں کی ماں ہیں، انہوں نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایلون مسک کے چوتھے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ایلون سے مشورہ کرنے کے بعد آرکیڈیا کی پہلی سالگرہ کے موقع...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مارچ 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعے کے روز وائٹ ہاؤس میں ہونے والی گرما گرم بحث دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ اس پر کئی لیڈران کا رد عمل سامنے آیا، جن میں سے یورپی رہنماؤں کی اکثریت نے زیلنسکی کی حمایت کی ہے۔ ’ہم بس دیرپا امن کے لیے کام کر رہے ہیں‘ دونوں صدور میں ہونے والی تکرار کے بعد زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی عوام اور صدر کا شکریہ کیا لیکن ساتھ ہی یوکرین میں دیرپا امن کی ضرورت پر زور بھی دیا۔ زیلنسکی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ''شکریہ امریکہ، شکریہ آپ کی حمایت...
ممبر پارلیمنٹ نے اس معاملے پر اترپردیش کی حکومت کے حلف نامے کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ جامع مسجد سرکاری زمین پر تعمیر کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سنبھل کی جامع مسجد کے رنگ و روغن کے معاملے پر سماجوادی پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد میں رنگ و روغن کوئی غیر معمولی بات نہیں بلکہ تمام عبادت گاہوں میں معمول کے مطابق ایسا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ قانون اور عدالت کا احترام کرتے ہیں لیکن اگر ہائی کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں خود عدالت کا نمائندہ شامل ہوتا تو رپورٹ کا نتیجہ...
بیجنگ : چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس جلد بیجنگ میں شروع ہو رہے ہیں۔ہفتہ کے روز چینی میڈیانے بتا یا کہ متعدد ممالک کی اہم شخصیات چین کے دو اجلاسوں پر گہری توجہ دے رہی ہیں۔مشرقی تیمور کے وزیر خارجہ اور چین میں کویت کے سابق سفیر نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ انٹرویو میں یہ توقع ظاہر کی کہ چین عالمی اقتصادی ترقی کے لئے مزید مواقع لائے گا۔مشرقی تیمور کے وزیر خارجہ بینڈیٹو نے کہا کہ چین کی اقتصادی ترقی کی رفتار اچھی ہے، جو جدت طرازی، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور خلائی تحقیق کے شعبوں میں قدرے نمایاں ہے. ہم سمجھتے ہیں...
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے بعد اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس ملاقات سے قبل ہی صدر ٹرمپ، زیلنیسکی کی ڈریسنگ کی پر ناراض تھے، جو سفارتی آداب کے مطابق اس طرح کی ہائی پروفائل میٹنگ کے لیے نامناسب تصور کی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے مابین تلخ کلامی:’ہمیں ٹرمپ کی کال آئے تو کہنا اعتکاف میں بیٹھے ہیں‘ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس میں سوٹ پہننے کا مشورہ دیا گیا تھا اور رپورٹس کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا نہ کرنے پر ناراضگی بھی ظاہر کی تھی۔ امریکی اور یوکرینی صدور کے درمیان اس تاریخی ملاقات سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مارچ 2025ء) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں ہزاروں سوگوراوں نے آج یکم مارچ بروز ہفتہ دارالعلوم حقانیہ کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں واقعہ مدرسہ حقانیہ کے سربراہ حامد الحق ان سات افراد میں شامل تھے، جو ایک روز قبل اس مدرسے کے احاطے کے اندر قائم مسجد میں کیے گئے ایک خودکش بم دھماکے میں مارے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق اس حملے کا ہدف حامد الحق ہی تھے۔ وہ مولانا سمیع الحق مرحوم کے بیٹے تھے، جنہیں طالبان کی افغان اور پاکستانی شاخوں کی بانی شخصیت سمجھا جاتا ہے۔ اسی سبب مولانا سمیع الحق کو عالمی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مارچ 2025ء) جرمن دارالحکومت برلن سے ہفتہ یکم مارچ کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق لکسمبرگ کے اس سینیئر سیاستدان نے کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کو اپنی مسلح افواج کو جدید تر اور موجودہ سے بہتر اہلیت کی حامل بنانے کے لیے جن بےتحاشا مالی وسائل کی ضرورت ہے، وہ یہ ریاستیں مشترکہ دفاعی بانڈز جاری کر کے حاصل کر سکتی ہیں۔ دفاع کے لیے نئے ریاستی قرضوں سے بچاؤ کا راستہ جرمن نیوز پورٹل ٹی آن لائن پر ہفتے کی صبح شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں یورپی کمیشن کے سابق صدر ینکر نے کہا کہ اس بارے میں کوئی شبہ نہیں کہ یونین کے سب سے زیادہ...
کراچی :سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کینالز کے خلاف تحریکیں چلانے والے ذہنوں میں زہر بھرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم فارم 47 والے نہیں فارم 45 والے ہیں، پیپلز پارٹی کو عوام کے دلوں سے کوئی ڈکٹیٹر نکال سکا، نہ کوئی برساتی سیاستدان نکال سکا۔ حیدرآباد میں سولر سسٹم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جو غریب لوگ بجلی کا بل برداشت نہیں کرسکتے، ان کو گھر پر بجلی کے لیے سولر سسٹم مہیا کررہے ہیں، 2 لاکھ سے زائد گھروں کو میرٹ کی بنیاد پر حکومت سندھ یہ سولر سسٹم دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان میں کوئی ایک صوبہ...
مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علماء نے کہا کہ حکومت مولانا حامد الحق شہید کے قاتلوں، ان کے سہولت کاروں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دے اور مولانا کے قتل کے پس پردہ اصل حقائق کو منظر عام پر لانے کیلئے اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقاتی ٹربیونل تشکیل دے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا خواجہ احمد الرحمن یار خان کی دعوت پر مرکزی رہنماء یارگار اسلاف مولانا اقبال اللہ کی زیر صدارت جامعہ دارالخیر گلستان جوہر میں مولانا حامد الحق حقانی کی جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ میں خودکش حملہ میں شہادت کے خلاف جمعیت سمیت شہر کے ممتاز جید علماء مشائخ کی احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب...
ویب ڈیسک — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی وہ ملاقات ختم ہوگئی ہےجس کا مقصد ایک ایسےمعاہدے کاحصول تھا جس سے یوکرین کے نایاب معدنی ذخائر تک امریکہ کی رسائی ممکن ہو گی، اور ٹرمپ نے زیلنسکی سے کہا ہے کہ "آپ یا تو معاہدہ کرنے جا رہے ہیں یا ہم الگ ہو جائیں گے۔” ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا، ’’میں سمجھتا ہوں کہ جب تک امریکہ یوکرین کے ساتھ شامل ہے، صدر زیلنسکی امن کے لیے تیار نہیں ہیں، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہماری شمولیت سے انھیں مذاکرات میں بڑا فائدہ ہوگا۔‘‘ صدر نے مزید کہا "انہوں نے(زیلینسکی نے) قابل...
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)دورانِ فلائٹ آسٹریلوی جوڑے کو کمبل میں لپٹی ہوئی لاش کے ساتھ بٹھانے پر ایئر لائن کا موقف سامنے آ گیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایئر لائن نے اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے اپنے عملے کا دفاع کیا ہے۔ایئر لائن کا کہنا تھا کہ عملے نے بر وقت، مناسب اور پیشہ ورانہ طریقہ کار اپنایا۔(جاری ہے) بیان میں ایئر لائن کا کہنا تھا کہ اس معاملے کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ دورانِ پرواز خاتون کی موت کے معاملے سے نمٹنے کا طریقہ کار تربیت اور صنعت کے معیاری پریکٹس کے عین مطابق تھا، جس کے تحت مسافروں کو دوسری نشستوں پر بٹھایا...
بعض صورتوں میں شہد کی مکھی کے ڈنک مہلک ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارت کے راجستھان میں حال ہی میں سامنے آیا ہے۔ ایک فیملی پر اچانک شہد کی مکھیوں کے غول نے حملہ کر دیا جس میں تین افراد شدید زخمی اور ایک معمر خاتون جان کی بازی ہار گئیں۔ زخمیوں کا اس وقت علاج جاری ہے اور یہ حملہ علاقے میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چتورگڑھ ضلع کے نمبہیرا علاقے میں پیش آیا۔ امری بائی جو کہ ایک 90 سالہ خاتون تھیں، دن کے وقت کھیتوں میں کام کرتی تھیں۔ ان کے اہل خانہ اور دیگر مزدور بھی وہاں موجود تھے جب شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے...
راولپنڈی: پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے بین الاقوامی دفاعی نمائش (IDEX) اور بحری دفاعی نمائش (NAVDEX 25) میں شرکت کے لئے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ بحری نمائش میں 65 ممالک کی شرکت کے ساتھ 8 ممالک کے بحری جہازوں نے شرکت کی، بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور بحری نمائش کے سربراہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (آپریشنز) نے نمائش میں شرکت کرنے والی شخصیات سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری، رومانیہ اور یمن کے وزرائے دفاع سمیت متعدد اہم شخصیات نے پی این ایس یرموک کا دورہ کیا۔ دفاعی نمائش میں شرکت متحدہ عرب امارات...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مارچ ۔2025 )مجوزہ اسلام آباد بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر ایک قابل تحسین اقدام ہے جس کا مقصد پاکستان میں کاروباری ماحول کو بڑھانا ہے لیکن ماہرین اس کی کامیابی کو ریگولیٹری ڈیجیٹلائزیشن سے جوڑتے ہیں موثر ٹیکنالوجی کا انضمام عمل کو ہموار کرے گا، شفافیت، کارکردگی اور ملک میں زیادہ سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بنائے گا ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق مشیر ماجد شبیر نے کہا کہ آج کے تیز رفتار کاروباری ماحول میں، کاروباری افراد دستی عمل کی وجہ سے ہونے والی طویل تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے.(جاری ہے) انہوں نے دلیل دی کہ رجسٹریشن سے لے کر...
رہنمائوں نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں ادارہ منہاج القرآن کے جملہ ذمہ داران مولانا حامد الحق حقانی اور دیگر کی شہادت پر تعزیت اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں، سوگوار خاندان اور جامعہ کے جملہ ذمہ داران سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے سربراہ مولانا حامدالحق حقانی کی دہشتگردی کے سنگین واقعہ میں شہادت پر دلی تعزیت اور گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنمائوں نے دہشت گردانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کے بڑے منصوبے کے تحت ایک سال کےعرصے میں مری کی اہم سڑک کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے کا تخمینہ 550 ملین روپے کی لگایا گیا ہے، مذکورہ منصوبے پر والڈ سٹی اتھارٹی لاہور عملدرآمد کرائے گی اور ماہرین کی مدد سے مری کو اس کے قدیمی حسن کے مطابق بحال کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ’میگنیفیسنٹ پنجاب‘ میگا ٹورسٹ منصوبہ کیا ہے؟ منصوبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے مری ٹورازم ڈویلپمنٹ پلان کا حصہ ہے ، جس پر عملدرآمد کے لیے لاہور کی والڈ...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ 550 ملین روپے کی لاگت سے منصوبے پر والڈ سٹی اتھارٹی لاہور عمل درآمد کرانے گی، ماہرین کی مدد سے مری کو اس کے قدیمی حسن کے مطابق بحال کرے گی منصوبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے مری ٹورازم ڈویلپمنٹ پلان کا حصہ ہے والڈ سٹی اتھارٹی لاہور مری کی مقامی آبادی اور انتظامیہ سے بھی مدد اور مشاورت لے گی ایک سال کے عرصے میں مری روڈ کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی تاریخی پیدل راستے بحال کئے جائیں گے، صفائی ستھرائی مثالی ہوگی اور سہولیات فراہم کی جائیں...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )پاک بحریہ کے جہاز یرموک کی بین الاقوامی دفاعی نمائش (IDEX) اور بحری دفاعی نمائش (NAVDEX 25) میں شرکت کے لئے متحدہ عرب امارات کا دورہ ،بحری نمائش میں 65 ممالک کی شرکت کے ساتھ 8 ممالک کے بحری جہازوں نے شرکت کی ۔بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور بحری نمائش کے سربراہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا پاکستان بحریہ کے ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (آپریشنز) کی نمائش میں شرکت کرنے والی شخصیات سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری، رومانیہ اور یمن کے وزرائے دفاع سمیت متعدد اہم شخصیات نے پی این ایس یرموک کا دورہ کیا،دفاعی نمائش میں شرکت متحدہ عرب امارات کے...
اخبار کے مطابق یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ ٹرمپ یوکرین کے حوالے سے اپنے موقف کو مزید سخت کر سکتے ہیں، جو کیف کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ زلینسکی کی حکمت عملی یہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہ یورپی ممالک کو یہ اشارہ دیں کہ امریکہ پر انحصار کیے بغیر انہیں خود ہی روس کے خلاف مضبوط ہونا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کو ایک انتہائی سخت اور غیر معمولی بحث دیکھنے میں آئی، امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ“ کے مطابق اس طرح کی گرما گرمی عام طور پر عالمی رہنماؤں کے درمیان بند دروازوں کے پیچھے ہوتی رہی ہے، مگر...

نیسلے پاکستان کی سی ڈی اے کے اشتراک سے اسلام آباد میں ایک لاکھ درخت کے ساتھ شہری جنگلات اگانے کی مہم کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ2025ء) وزیر اعظم کی معاون برائے ماحولیاتی تبدیلی،رومینہ خورشید عالم، سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ریٹائرڈ) خرم آغاز، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی عائشہ حمیرا، سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی، چیئرمین سی ڈی اے علی رندھاوا، سوئس سفارتخانہ کے ناظم الامور کلاڈیا تھامس، سی ای او نیسلے پاکستان جیسن آوانسینا کی شرکت وزیر اعظم کی معاون برائے ماحولیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے اسلام آباد میں نیسلے پاکستان کی سی ڈی اے کے اشتراک سے ایک لاکھ درخت کے ساتھ شہری جنگلات اگانے کی پہلی مہم کاافتتا ح کیا۔ نیسلے کیئر کے تحت یہ سرگرمی 2050 تک نیٹ زیرو کے حصول کیلئے کمپنی کی کاربن کے اخراج میں کمی کی کوششوں کا حصہ ہے۔(جاری ہے) ...
ملک کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کی دیہی خواتین کے لیے خصوصی بسیں چلانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انٹر ویلج ٹرانسپورٹ پلان بھی طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دیہاتی خواتین کی ٹرانسپوٹیشن کے لیے جامع پلان طلب کر لیا۔ ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز تک بس سروس شروع کی جائے گی اور دور دراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کے لیے سبسڈی دینے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور...
ٹک ٹاکر رجب بٹ سمیت حیدر شاہ، مان ڈوگر اور دیگر سات افراد کے خلاف درج مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رجب بٹ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مدعی مقدمہ نے ٹک ٹاک پر ہراساں کرنے اور دھمکی دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق رجب بٹ کے خلاف درج مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات لگائی جائیں گی، اس حوالے سے لیگل ٹیم سے مشاورت جاری ہے۔ واضح رہے کہ رجب بٹ، مان ڈوگر، حیدر شاہ اور دیگر ساتھیوں کے خلاف سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی نے موقف اختیار کیا...
کراچی: مقتول نوجوان مصطفیٰ عامر کے والدین نے سول سوسائٹی کے ہمراہ سی ویو کلاک ٹاور کے قریب احتجاج کیا۔ اس موقع پر سول سوسائٹی سمیت مقتول کے رشتے داروں اور اہلِ محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے گرفتار ملزمان ارمغان اور شیراز کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ مظاہرین نے مقتول مغوی نوجوان کی تصاویر والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قاتلوں کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ارمغان اور شیراز میرے بیٹے کے قاتل ہیں، اس کیس کو بلاوجہ منشیات کے کیس سے جوڑا جا رہا ہے۔ قاتل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے دونوں رہنماؤں کے درمیان زبانی جھڑپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران نائب امریکی صدر یوکرینی صدر سے کچھ تلخ سوالات کرتے ہیں جس کے جواب میں ولادیمیر زیلنسکی بولے؛ جنگ کے دوران سب کو مسائل ہوتے ہیں، آپ کو بھی ہوئے ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: صدر زیلنسکی نے کہا کہ آپ کے اور ہمارے درمیان ایک سمندر ہے اور ابھی آپ کو یہ محسوس نہیں ہورہا لیکن مستقبل میں ہوگا، جس پر صدر ٹرمپ...
محکمہ انسداددہشتگردی نے مختلف کارروائیوں کے دوران 20 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر پنجاب کے مختلف شہروں میںکارروائیاں کیں ،یہ کارروائیاں لاہور ، فیصل آباد ، خانیوال، بہاول نگر ، راولپنڈی ، چنیوٹ، میانوالی ، ساہیوال ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ، بہاولپور اور حافظ آباد میں کی گئیں۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں میں لاہور سے 2 جبکہ راولپنڈی سے خطرناک دہشت گرد منموہن سنگھ کو گرفتار کیا گیا، منموہن سنگھ کا تعلق رحیم یار خان سے ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 3 آئی ای ڈی بم ، 23 ڈیٹونیٹرز ،61 فٹ حفاظتی...
پشاور(نیوز ڈیسک) دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مہتتم مولانا حامد الحق کی شہادت کے بعد ان کے بھائی مولانا راشد الحق کو نائب مہتمم مقرر کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانا حامد الحق حقانی شہید سمیت دیگر شہدا کا جنازہ دارالعلوم حقانیہ میں پڑھایا گیا، ہزاروں علما و مشائخ، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت عوام کے جم غفیر نے شرکت کی۔ جنازے کے موقع پر مولانا عرفان الحق حقانی نے حقانی خاندان اور مشائخ دارالعلوم حقانیہ کی ترجمانی کرتے ہوئے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ مولانا راشد الحق حقانی بن مولانا سمیع الحق شہید اتفاق رائے سے دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم ہوں گے۔ انہوں نے جنازہ میں شریک تمام افراد سے ہاتھ...
کرد جنگجوؤں کے سربراہ کی جماعت کا 40 سال بعد ترکی سے جنگ بندی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز کرد عسکریت پسند تنظیم کُردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی جانب سے ترکی کے ساتھ 40 سالہ مسلح جدوجہد کے بعد جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا۔ یہ اعلان ہفتے کے روز کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرد رہنما عبداللہ اوجلان کی طرف سے لڑائی روکنے اور گروپ کو تحلیل کرنے کے مطالبے کے بعد پی کے کے کی جانب سے یہ پہلا ردعمل ہے۔رپورٹ کے مطابق اوجلان کی جانب سے رواں ہفتے تنظیم ختم کرنے اور ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی گئی تھی، جس کے بعد یہ پی کے کے کا...
نوشہرہ: نائب مہتمم دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک مولانا حامد الحق شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ میں سابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق، سابق گورنرغلام علی اور دیگر رہنماؤں سمیت دینی مدارس کےعلماء اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ مولانا حامد الحق کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں تدفین کی گئی ہے۔ مولانا حامد الحق کو ان کے مرحوم والد مولانا سمیع الحق کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے خود کش دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے سربراہ اور مدرسے کے نائب مہتمم مولانا حامد...
معروف اداکار ساجد حسن نے اپنے بیٹے ساحر حسن کے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ہونے کے حوالے سے میڈیا سے بات کی ہے۔ ساجد حسن کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو پہلے ہی مجرم سمجھ لیا گیا ہے، حالانکہ ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔ ساجد حسن نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کا قتل ایک المناک واقعہ ہے، اور مصطفیٰ کی والدہ کا ویڈیو پیغام سن کر وہ رات بھر سو نہیں سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ مصطفیٰ بھی ان کے بیٹے جیسا تھا، اور وہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کا منصفانہ ٹرائل ہو تاکہ اصل مجرموں کو سزا مل سکے۔ ساحر حسن کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ساتھ...
جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے نائب مہتمم مولانا حامد الحق سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا عبد الحق ثانی نے پڑھائی، جس میں افغان قونصلر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنازے کے موقع پر دارالعلوم حقانیہ اور اس کے گرد و نواح میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ داخلی راستوں پر سکینرز نصب کیے گئے تھے علاوہ ازیں اکوڑہ خٹک کی مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید...
بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کی افواہیں حالیہ دنوں میں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، جس نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔ یہ افواہیں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب خبر آئی کہ دونوں 37 سال کی ازدواجی زندگی کے بعد اپنی راہیں جدا کر رہے ہیں۔ ان افواہوں کے درمیان، سنیتا آہوجا کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں انہوں نے اپنے شوہر گووندا کے ساتھ طلاق کی خبروں پر وضاحت پیش کی۔ گووندا کی اہلیہ شنیتا آہوجا کو حال ہی میں ممبئی کے ایک مندر میں دیکھا گیاتھا۔ اس دوران انہیں دیکھ کر پاپ خود کو نہ روک...
—فائل فوٹو مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کے کیس میں محکمۂ پراسیکیوشن نے کیس کے تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کے 2 ملازمین کے 164 کے مکمل بیانات کی تفصیل سامنے آگئی گواہ غلام مصطفیٰ نے کہا کہ 6 جنوری کو نو بجے رات کو ایک لڑکا آیا اور وہ اوپرچلا گیا، اس لڑکے کی شکل نہیں دیکھی تھی، محکمۂ پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ارمغان کے خلاف درج 4 مقدمات میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی رپورٹ جمع کروائی جائے۔محکمۂ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ بتایا جائے کہ کیس میں ملزمان سے اب تک کیا انویسٹی گیشن ہوئی ہے۔محکمۂ پراسیکیوشن نے مزید کہا ہے کہ کیس میں اب...
ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو تقریباً 3 بلین ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے، جو اس سے قبل غزہ میں حماس کیخلاف جنگ میں استعمال ہونے والے مزید 2 ہزار پاؤنڈز بموں کی فراہمی کے لیے کانگریس کی عمومی نظرثانی کی محتاج تھی۔ جمعہ کو دیر گئے کانگریس کو بھیجے گئے نوٹیفیکیشن کے سلسلے میں، محکمہ خارجہ نے کہا کہ اس نے 2.04 بلین ڈالر مالیت کے ایم کے 84 اور بی ایل یو 117 بموں سمیت 4 پریڈیٹر وار ہیڈز کی فروخت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے اس ضمن میں تفصیلی جواز فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہنگامی صورتحال موجود میں امریکا کی قومی سلامتی...
ذرائع کے مطابق ”کشمیر یکجہتی پروگرام، عالمی خاموشی اور پاکستان کی ذمہ داری“ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے سینٹر برائے خواتین نے کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں ایک سیمینار کے مقررین نے عالمی برادری پر بھی زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ایک موثر اور فعال کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق ”کشمیر یکجہتی پروگرام، عالمی خاموشی اور پاکستان کی ذمہ داری“ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے سینٹر برائے خواتین نے کیا تھا۔ مقررین میں سینئر مشاہد حسین، وفاقی سیکرٹری تعلیم محی احمد وانی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اور یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، یونیورسٹی...
سابق بھارتی کرکٹر اور یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے پاکستان کے چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے پر بیان جاری کیا تھا کہ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو ایک سال کے دورانیے میں بہترین ٹیم بنا کر دکھاؤں گا۔ انہوں نے پاکستان سابق کھلاڑیوں سے سوال کیا کہ وسیم اکرم اور شعیب اختر جیسے سابق پاکستانی کرکٹ اسٹارز موجودہ ٹیم کی کوچنگ کرکے ان کی مدد کیوں نہیں کررہی۔ بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق بھارت میں کرکٹ اکیڈمی چلانے والے یوگراج سنگھ نے اپنے ایک بیان میں ناصرف پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف داری کی ہے بلکہ ٹیم پر تنقید کرنے والے سابق پاکستانی کرکٹرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے کہا...
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مشہور جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں مبینہ خودکش کے حملے میں شہید ہونیوالے جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی کی نماز جنازہ کی ادا کر دی گئی جبکہ پولیس نے مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کرتے ہوئے عوام سے شناخت میں مدد کی اپیل کی ہے۔ مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ دارالعلوم حقانیہ میں ہی ادا کی گئی جہاں نمازِ جنازہ ان کے بڑے صاحبزادے نے پڑھائی، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں طالب علم، سیاسی کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات نماز جنازہ کے موقع پر اکوڑہ خٹک میں واقع درالعلوم حقانیہ میں واک تھرو گیٹ سمیت سیکیورٹی کے سخت...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا دارومدار آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کے نتیجے پر ہے۔ گزشتہ روز بارش کے باعث افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا جس سے آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ افغانستان کی امیدیں مدھم پڑ گئیں۔ افغانستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ انگلینڈ جو پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے، جنوبی افریقا کو بڑے مارجن سے شکست دے۔ مثال کے طور پر اگر انگلینڈ 301 رنز کا ہدف دیتا ہے تو اسے جنوبی افریقا کو 207 رنز سے ہرانا ہوگا تاکہ جنوبی افریقا کا نیٹ رن ریٹ افغانستان...
ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان جھڑپ وتلخ کلامی کی وجہ کیا بنی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے یوکرین کے ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کی شام میڈیا اور دنیا بھر کے لاکھوں افراد کے سامنے ہونے والی عدیم المثال زبانی تکرار سے پہلے وائٹ ہاؤس کے دروازے پر ایک چھوٹے سے مذاق نے اس جھگڑے کی راہ ہموار کی۔جب ٹرمپ اپنے مہمان کا استقبال کر رہے تھے انہوں نے اسے لے جانے والی کار سے باہر نکلتے ہی ان کا استقبال کیا، تاہم اس موقع پر انہوں نے طنزیہ لہجے میں کہا: “اسے تمام خوبصورتی سے دیکھو ، اچھے لباس میں” وہ زیلنسکی کے غیر رسمی ملبوس کا...
پاکستان بھر میں رمضان المبارک کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پہلا روزہ 2 مارچ 2025 بروز اتوار کو ہوگا رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے تاہم مہنگائی میں اضافے نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور عوام مہنگے داموں خریداری کرنے پر مجبور ہیں مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے مرغی کا گوشت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے جبکہ بکرے کا گوشت 2,700 روپے فی کلو اور گائے کا گوشت 1,200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے...
بڑے اسلامی ملک کے بادشاہ نے خشک سالی کے باعث اس سال عوام سے عیدالاضحیٰ پر قربانی سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مراکش کے شہریوں کو اس سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قربانی سے اجتناب کا یہ فیصلہ ملک میں جاری خشک سالی اور معاشی مشکلات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، مراکش گزشتہ سات سال سے مسلسل خشک سالی کا شکار ہے، جس کے نتیجے میں مویشیوں کی تعداد میں 38 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ وزارتِ زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 30 سال کے دوران ہونے والی اوسط بارش کے مقابلے میں اس سال...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناکام معاشی پالیسیوں کے سنگین نتائج کے تحت اربوں ہندوستانیوں کے پاس خرچ کرنے کے لیے کوئی پیسہ نہیں ہے۔ وینچر کیپٹل فرم ’بلوم وینچرز‘ کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی ناقص اقتصادی پالیسیوں نے بھارت کو معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے جہاں غربت عروج پر اور معیشت مکمل طور پر عدم توازن کا شکار ہے۔ مودی حکومت میں امیروں کا معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے، لیکن غریبوں کی حالت بد سے بدترین ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں 1.4 بلین لوگ رہتے ہیں لیکن تقریباً ایک ارب کے پاس کسی بھی صوابدیدی سامان یا خدمات پر خرچ کرنے کے لیے رقم نہیں ہے۔بھارت میں...
کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا دارومدار آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کے نتیجے پر ہے۔گزشتہ روز بارش کے باعث افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا جس سے آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ افغانستان کی امیدیں مدھم پڑ گئیں۔ افغانستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ انگلینڈ جو پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے، جنوبی افریقا کو بڑے مارجن سے شکست دے۔ مثال کے طور پر اگر انگلینڈ 301 رنز کا ہدف دیتا ہے تو اسے جنوبی افریقا کو 207 رنز سے ہرانا ہوگا تاکہ جنوبی افریقا کا نیٹ رن ریٹ افغانستان سے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر نے یوکرینی صدر سے انتہائی سخت لہجے میں گفتگو کی۔ ایک موقع پر امریکی صدر نے یوکرینی صدر کو ڈانٹ دیا اور کہا کہ تم تیسری جنگِ عظیم کے لیے سٹہ کھیل رہے ہو اور دنیا کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی کوشش میں ہو، تمہاری وجہ سے جنگ بندی نہیں ہو رہی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف بات کرنے پر صدر زیلنسکی کو جھڑک بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمہارے ہاتھ میں کچھ نہیں، تمہارے پتے اب ختم ہو چکے۔ اس موقع پر صدر زیلنسکی نے کہا کہ آپ روس سے کس سیاسی ڈپلومیسی کی بات کر رہے ہیں؟ اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناگواری سے بات کاٹ...