پنجاب کی دیہی خواتین کے لیے خصوصی بسیں چلانے کا اصولی فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
ملک کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کی دیہی خواتین کے لیے خصوصی بسیں چلانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انٹر ویلج ٹرانسپورٹ پلان بھی طلب کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دیہاتی خواتین کی ٹرانسپوٹیشن کے لیے جامع پلان طلب کر لیا۔
ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز تک بس سروس شروع کی جائے گی اور دور دراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
مریم نواز نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کے لیے سبسڈی دینے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب کا پہلاو ویمن ٹرانسپورٹ سلوشن پلان تیار کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم دیہات میں رہنے والی خواتین کا بھی حق ہے، دیہی خواتین کے لیے ٹرانسپورٹ کا نظام نہ ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے اور جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی فراہمی سے دیہی خواتین کا اعتماد بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین کو پبلک ٹرانسپورٹ میں تکلیف دہ حالات میں سفر کرتے دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، ٹرانسپورٹ سسٹم سے طالبات اور مریض خواتین کو آمد ورفت میں آسانی ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2025 قائمہ کمیٹی میں منظور
سٹی 42 : خواتین اور کمزور طبقات کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2025 قائمہ کمیٹی میں منظور کرلیا گیا ۔
قائمہ کمیٹی برائے محکمہ داخلہ نے بل پر تفصیلی بحث کی۔
مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی و چیئرپرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے بل ترمیم کے بعد جمع کروایا تھا، ان کے مطابق تیزاب گردی روکنے کے لیے مؤثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔
حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ
حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ خواتین پر تیزاب حملوں کی روک تھام اولین ترجیح ہے، خواتین کے تحفظ کے لیے قانون سازی میرا مشن ہے، خواتین کے حقوق کی قانون سازی جاری رکھوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایسڈ کنٹرول بل خواتین کی سلامتی کی جانب اہم قدم ہے۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ تیزاب کی غیر قانونی فروخت اب برداشت نہیں کی جائے گی، ہر عورت کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، ایسڈ کنٹرول بل، مجرموں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر حملے روکنے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، چیئرپرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی نے بل کی منظوری کو تاریخی قرار دیا۔
گوجر خان میں شادی کا کھانا کھانے سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی خواتین کے تحفظ کے لیے متحد ہے، ایسڈ حملے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی سے خواتین کے خلاف جرائم میں کمی آئے گی، تیزاب گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔