ائیر لائن نے دورانِ فلائٹ جوڑے کو زبردستی لاش کے پاس بٹھانے کی وضاحت کر دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)دورانِ فلائٹ آسٹریلوی جوڑے کو کمبل میں لپٹی ہوئی لاش کے ساتھ بٹھانے پر ایئر لائن کا موقف سامنے آ گیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایئر لائن نے اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے اپنے عملے کا دفاع کیا ہے۔ایئر لائن کا کہنا تھا کہ عملے نے بر وقت، مناسب اور پیشہ ورانہ طریقہ کار اپنایا۔
(جاری ہے)
بیان میں ایئر لائن کا کہنا تھا کہ اس معاملے کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ دورانِ پرواز خاتون کی موت کے معاملے سے نمٹنے کا طریقہ کار تربیت اور صنعت کے معیاری پریکٹس کے عین مطابق تھا، جس کے تحت مسافروں کو دوسری نشستوں پر بٹھایا گیا اور عملے کا ایک رکن متوفی مسافر کے ساتھ پرواز دوحہ میں لینڈ ہونے تک بیٹھا رہا۔ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئر لائن نے مرنے والوں کے اہلِ خانہ اور دیگر مسافروں کو مدد اور معاوضے کی پیشکش کی ہے جو اس واقعے سے براہِ راست متاثر ہوئے تھے۔ایئر لائن کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک بدقسمت واقعہ تھا، بعض اوقات ہوا بازی کی صنعت میں اس طرح کے واقعات رونما ہو جاتے ہیں، جہاں دورانِ پرواز غیر متوقع اموات ہوتی ہیں، تاہم ہمارا عملہ ان حالات سے بہتر انداز میں نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایئر لائن کا کہنا تھا کہ
پڑھیں:
سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور ائیر لائنز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا
سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور ائیر لائنز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
ریاض (آئی پی ایس )سعودی حکومت نے عمرہ ویزہ رکھنے والے زائرین اور ائیر لائنز کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔سعودی حکومت نے دنیا بھر کی ائیرلائنز کو نئی ہدایت جاری کر دی ہیں۔
ہدایت نامے کے مطابق 15شوال کے بعد عمرہ ویزہ رکھنے والوں کو سعودی سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے پر مسافروں اور ائیرلائنز کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔دوسری جانب حج سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں سعودی وزارتِ داخلہ نے عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو لوٹ جانے کی ہدایت بھی کی ہے۔