نوشہرہ: نائب مہتمم دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک مولانا حامد الحق شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ میں سابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق، سابق گورنرغلام علی اور دیگر رہنماؤں سمیت دینی مدارس کےعلماء اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ مولانا حامد الحق کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں تدفین کی گئی ہے۔

مولانا حامد الحق کو ان کے مرحوم والد مولانا سمیع الحق کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے خود کش دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے سربراہ اور مدرسے کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی سمیت 8 افراد شہید ہوگئے تھے۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمد نے بتایا تھاکہ حملے کا ہدف جامعہ حقانیہ کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی ہی تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مولانا حامد الحق

پڑھیں:

نوشہرہ؛اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے متعدد افراد زخمی و مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید ہو گئے تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق  دھماکہ جامعہ کے اندر ہوا تھاجس کے نتیجے میں مولانا حامد الحق سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے تھے جنہیں نوشہرہ اور پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ، تاہم بعد میں مولانا حامد الحق  زخموں کی تاب نہ لا سکے اور شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق مسجد کے ملحقہ احاطے میں ہی مولانا حامد الحق کو ٹارگٹ کیا گیا ہے ۔ 

شہد کی مکھیوں کے حملے سے 90 سالہ بزرگ خاتون ہلاک

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نوشہرہ، مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ اداکردی گئی، خودکش حملے کا مقدمہ درج
  • جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں شہداء کی نماز جنازہ ادا، سکیورٹی کے سخت انتظامات
  • نوشہرہ: خودکش دھماکے میں شہید مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ، افغان قونصلر سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
  • مولانا حامد الحق اپنے والد مولانا سمیع الحق کے پہلو میں سپرد خاک
  • نوشہرہ: مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ادا، افغان قونصلر سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
  • نوشہرہ؛اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
  • دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد خودکش دھماکا، 5 نمازی شہید، متعدد زخمی
  • دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد خودکش دھماکا، 5 نمازی شہید
  • دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد خودکش دھماکا، 4 نمازی شہید