فاونڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج کے ENT ڈیپارٹمنٹ کی  اہم کامیابی؛ سماعت سے محروم 50 افراد کی کوکلیئر امپلانٹ سے سماعت بحال-
 دو سال قبل ، فاونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے  فاؤنڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج (جو کہ فاؤنڈیشن یونیورسٹی کا ایک الحاق شدہ کالج ہے)نے ایک اہم سنگ میل عبور  کیا جب ENT سپیشلسٹ   پروفیسر ڈاکٹر نصرت رضا، اور ان کی ٹیم نے پانچ سالہ انس کا "کوکلیئر امپلانٹ " کر کے سماعت سے مکمل محروم بچے کی سماعت بحال کر دی - اب تک ڈاکٹر نصرت رضا اور ان کی ٹیم 50 کامیاب کوکلیئر امپلاٹ کر چکی ھے- یہ جدید ترین طریقۂ علاج ان افراد کے لیے امیدنہج زندگی کی نوید   ہے جو پیدائشی طور پر یا کسی بیماری کی وجہ سے سننے کی صلاحیت سے محروم ہو چکے ھوں-کوکلیئر امپلانٹ ایک آلہ ہے جو اندرونی کان میں رکھا جاتا ہے تاکہ سماعت بحال ہو سکے-کوکلیئر امپلانٹس کے ساتھ، وہ افراد جو مکمل طور پر سماعت سے محروم ہو چکے ھوں ان کو سماعت بحال ہو جاتی ھے اور وہ معمول کی زندگی جی سکتے ہیں اور  آواز کو پہچان سکتے ہیں3 مارچ جو کہ سماعت سے آگاہی کا عالمی دن  ہے اس دن کی مناسبت سے فاؤنڈیشین یو نیورسٹی میں پچاسویں مریض کی سمارت کی بحالی کی تقریب ھوئی- فاؤنڈیشن یونیورسٹی پاکستان میں اعلیٰ معیاری تعلیم، جدید طبی تحقیق، اور عالمی معیار کی صحت کی سہولیات کی فراہمی میں ایک اہم کردار ادا کر رھا  ہے۔ یونیورسٹی کے تحت کام کرنے والے تدریسی اسپتال میں جدید ترین طبی آلات اور تربیت یافتہ ماہرین کی موجودگی یقینی بناتی ہے کہ مریضوں کو بہترین اور مؤثر علاج فراہم کیا جائے۔فاؤنڈیشن یونیورسٹی کا ویژن جدید تحقیق، معیاری تدریسی طریقوں، اور عالمی معیار کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے پاکستان کے صحت اور تعلیم کے شعبے میں انقلابی بہتری لانا ہے۔ کوکلیئر امپلانٹ پروگرام اس مشن کا ایک جیتا جاگتا ثبوت ہے، جس کے تحت درجنوں مریضوں کو دوبارہ سننے کی صلاحیت واپس مل چکی ہے۔عالمی یومِ سماعت کے موقع پر، فاؤنڈیشن یونیورسٹی اور فوجی فاؤنڈیشن اسپتال کی یہ کامیابی نہ صرف اس ادارے بلکہ پاکستان کے طبی شعبے کے لیے بھی ایک تاریخی لمحہ ہے۔تقریب میں ریکٹر، فاؤنڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کا لج اور  فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید مریضوں کو اس انقلابی علاج سے مستفید کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: یونیورسٹی میڈیکل کا فاؤنڈیشن یونیورسٹی سماعت بحال

پڑھیں:

ڈاکٹر ممتاز پٹیل برطانیہ کے رائل کالج آف فزیشنز کی پہلی ایشیائی مسلم صدر منتخب

MANCHESTER:

بھارتی نژاد برطانوی ڈاکٹر ممتاز پٹیل تاریخی رائل کالج آف فزیشنز(آر سی پی) کی 123 ویں صدر منتخب ہوگئیں اور انہوں نے پہلی ایشیائی اور مسلم صدر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ممتاز پٹیل دنیا بھر میں 40 ہزار ارکان پر مشتمل برطانیہ کی رائل کالج آف فزیشنز کی 123 ویں صدر منتخب ہوئی ہیں اور یہ برطانیہ میں ایک ہائی پروفائل عہدہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ممتاز پٹیل شمال مغربی انگلینڈ کے علاقے لینکا شائر میں پیدا ہوئیں اور ان کے والدین بھارت سے ہجرت کرکے وہاں منتقل ہوگئے تھے۔

ڈاکٹر ممتاز پٹیل مانچسٹر میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں اور وہ ماہر امراض گردہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ممتاز پٹیل آر سی پی کی پہلی ایشیائی مسلم صدر ہیں اور 16 ویں صدی میں شروع ہونے والے فزیشنز کے اس گروپ کی پانچویں خاتون صدر ہیں، صدارت کے لیے ووٹنگ کا عمل پیر کو مکمل ہوگیا تھا اور ان کی مدت کے آغاز کی تاریخ تاحال نہیں دی گئی ہے۔

ڈاکٹر ممتاز پٹیل نے تاریخی اعزاز ملنے پر کہا کہ بحیثیت صدر میں آر سی پی کو جتنا ہوسکے بہترین ادارے کے طور پر چلاؤں گی، جس کے لیے ہمارے ارکان کا تعاون حاصل ہوگا اور ان کی مدد سے ہم اپنے مریضوں کو بہترین خدمات فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں عزم، جذبے اور وژن کے ساتھ ساتھ آر سی پی کے اپنے 20 سالہ تجربے کو بروئے کار لاؤں گی۔

انہیں جون 2025 میں قائم مقام صدر بنایا گیا تھا اس کے علاوہ وہ آر سی پی کی سینئر سینسر اور نائب صدر برائے ایجوکیشن اور ٹریننگ کے طور پر کام کر رہی تھیں، اب وہ آر سی پی کونسل کی سربراہ اور بورڈ آف ٹرسٹیز کی رکن بن جائیں گی۔

آرسی پی کے بورڈ آف ٹرسٹی کی چیئرمین ڈاکٹر ڈیانا ویلفرڈ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ممتاز پٹیل کالج کے چیلنجنگ دور میں اہم کردار ادا کریں گے اور مجھے ان کی صلاحیت پر اعتماد ہے کہ وہ دیانت داری کے ساتھ قیادت کریں گی اور ہمارے ارکان میں اپنا اعتماد بنائیں گی اور کالج کا وقار بلند کریں گی۔

متعلقہ مضامین

  • وقار سیٹھ کے فیصلے پر پہلے تنقید بعد میں عالمی عدالت میں حوالے دیے گئے، آئینی بینچ
  • ڈاکٹر ممتاز پٹیل برطانیہ کے رائل کالج آف فزیشنز کی پہلی ایشیائی مسلم صدر منتخب
  • آج بہت بڑی سائز کے اولے پڑنےکی وجہ معلوم ہو گئی
  • آج بہت بڑے سائز کے اولے کیوں پڑے، وجہ معلوم ہو گئی
  • پاکستان اور ایران سے واپس آنے والے 10 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی مدد کی ہے، عالمی ایجنسی
  • ہیٹ ویو کا خطرہ، پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کردیا
  • لاپتہ افراد کی عدم بازیابی: آئی جی، ڈی جی رینجرز سندھ کو نوٹس جاری
  • ٹرمپ کا نیا حکم نامہ: غیرقانونی امیگرینٹس پر پابندیاں سخت، فوائد سے محروم
  • راولپنڈی: شادی میں کھانا کھانے سے 139 افراد فوڈ پوائزنگ کا شکار،معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا
  • کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی میں 1 ماہ بعد تدریسی عمل بحال