پاک بحریہ کے جہاز یرموک کی IDEX اور NAVDEX 25 میں شرکت، عالمی دفاعی تعاون کا مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری )پاک بحریہ کے جہاز یرموک کی بین الاقوامی دفاعی نمائش (IDEX) اور بحری دفاعی نمائش (NAVDEX 25) میں شرکت کے لئے متحدہ عرب امارات کا دورہ ،بحری نمائش میں 65 ممالک کی شرکت کے ساتھ 8 ممالک کے بحری جہازوں نے شرکت کی ۔بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور بحری نمائش کے سربراہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا پاکستان بحریہ کے ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (آپریشنز) کی نمائش میں شرکت کرنے والی شخصیات سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری، رومانیہ اور یمن کے وزرائے دفاع سمیت متعدد اہم شخصیات نے پی این ایس یرموک کا دورہ کیا،دفاعی نمائش میں شرکت متحدہ عرب امارات کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات اور عالمی میری ٹائم سیکیورٹی اقدامات میں پاکستان بحریہ کے فعال کردار کی عکاسی کرتی ہے ۔پی این ایس یرموک نے متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے جہاز الامارات کے ساتھ مشقیں بھی کیں
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات بحریہ کے میں شرکت
پڑھیں:
چین ویتنام ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینا عالمی اہمیت کا حامل ہے، چینی صدر
چین ویتنام ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینا عالمی اہمیت کا حامل ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھںگ نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے ہیڈگواٹرز میں کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری تولام کے ساتھ بات چیت کی۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور ویتنام کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے اور “چین اور ویتنام کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلوں کا سال” ہے۔چین ویتنام ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینا عالمی اہمیت کا حامل ہے۔ چین اور ویتنام کو یکطرفہ غنڈہ گردی کا مقابلہ کرنے اور عالمی آزاد تجارتی نظام اور صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
شی جن پھنگ نے چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو گہرا کرنے کے لئے چھ نکاتی تجویز پیش کی، جس میں زیادہ اعلیٰ معیار کا باہمی اسٹریٹجک اعتماد بڑھانا، زیادہ مضبوط سیکیورٹی تحفظ قائم کرنا، زیادہ اعلیٰ معیار کے باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینا، رائے عامہ کے تعلقات کو مزید ٘مضبوط بنانا، زیادہ قریبی کثیرالجہتی تعاون کرنا ، اقوام متحدہ کی مرکزیت پر مبنی عالمی نظام اور بین الاقوامی قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظم و نسق کی حفاظت کرنا اور سمندری معاملات میں مزید بہتر روابط کرنا شامل ہیں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کی بڑی مارکیٹ ہمیشہ ویتنام کے لئے کھلی رہےگی اور چین ویتنام کی اعلی معیار کی مزید مصنوعات درآمد کرےگا۔ چین
ویتنام میں سرمایہ کاری کے لئے چینی کمپنیوں کی ترغیب دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سمندری معاملات کو مناسب طریقے سے سنبھالنا اور بحیرہ جنوبی چین میں ضابطہ اخلاق جلد از جلد طے پانا ضروری ہیں۔تولام نے کہا کہ ویتنام ایک چین کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، چین کی وحدت کی حمایت کرتا ہے اور “تائیوان کی علیحدگی” کے کسی بھی اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
ویتنام چین کے ساتھ تعاون اورکوآرڈینیشن کو مضبوط بناتے ہوئے کثیر الجہتی اور بین الاقوامی تجارتی ضوابط کو برقرار رکھنے اور فریقین کےمابین دستخط
شدہ تمام معاہدوں کی پاسداری کرنے کے لئے تیار ہے۔ ویتنام چین کے ساتھ بحری اختلافات کو مناسب طریقے سے سنبھالنے اور سمندری استحکام کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔بات چیت کے بعد دونوں جنرل سیکرٹریز نے چین اور ویتنام کے درمیان دستخط شدہ دوطرفہ تعاون کی 45دستاویزات کی پیشکش کا مشاہدہ کیا ۔ دونوں فریقوں نے ایک “مشترکہ بیان” جاری کیا۔ اسی روز شی جن پھنگ نے ویتنام کے وزیر اعظم دونگ ہوئیکونگ اور ویتنام کی قومی اسمبلی کے چیئرمین تران تھانح مان سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔