امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرینی صدر کو ڈانٹنے کی ویڈیو آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر نے یوکرینی صدر سے انتہائی سخت لہجے میں گفتگو کی۔
ایک موقع پر امریکی صدر نے یوکرینی صدر کو ڈانٹ دیا اور کہا کہ تم تیسری جنگِ عظیم کے لیے سٹہ کھیل رہے ہو اور دنیا کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی کوشش میں ہو، تمہاری وجہ سے جنگ بندی نہیں ہو رہی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف بات کرنے پر صدر زیلنسکی کو جھڑک بھی دیا۔
انہوں نے کہا کہ تمہارے ہاتھ میں کچھ نہیں، تمہارے پتے اب ختم ہو چکے۔
اس موقع پر صدر زیلنسکی نے کہا کہ آپ روس سے کس سیاسی ڈپلومیسی کی بات کر رہے ہیں؟
اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناگواری سے بات کاٹ کر کہا کہ تم ہمیں نہ بتاؤ کہ امریکا کے لیے کیا بہتر ہے؟ تم اس پوزیشن میں نہیں کہ امریکا کو ڈکٹیٹ کر سکو۔
علاوہ ازیں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ تم نے امریکا کی بے عزتی کی، ایک بار بھی ہمارا شکریہ ادا نہیں کیا اور امریکی صدر کا احترام نہیں کیا۔
Watch this carefully.
pic.twitter.com/wdM3XdbrH1
— Elon Musk (@elonmusk) February 28, 2025
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کہا کہ تم
پڑھیں:
کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ
کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کینیڈا پر ناجائز ٹیرف لگائے گئے تو سخت جواب دیں گے۔
جسٹن ٹروڈو نے ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر متوقع نئے تجارتی ٹیرف کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا 4 مارچ سے کینیڈا پر ناجائز ٹیرف عائد کرتا ہے تو ہماری حکومت فوری اور بھرپور جواب دے گی۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا نے سرحدی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے 1.3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے، جس میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز، ڈرونز اور 10,000 سرحدی محافظ شامل ہیں تاکہ اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔
ٹروڈو کا کہنا ہے کہ میں کئی ماہ سے کہہ رہا ہوں کہ جو فینٹانائل منشیات امریکا پہنچ رہی ہے، اس کا ایک فیصد سے بھی کم حصہ کینیڈا سے آ رہا ہے، لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہمیں اسے مزید کم کرنا ہے، اسی لیے ہم نے اپنی سرحدی نگرانی کو مزید سخت کر دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ہم کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، یہ اقدامات منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، خاص طور پر فینٹانائل نامی خطرناک نشہ آور دوا کی روک تھام کے لیے۔
ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ چین سے آنے والی درآمدات پر بھی 10 فیصد اضافی ٹیرف لگایا جائے گا، جو کہ پہلے سے موجود ٹیرف میں دگنا اضافہ ہو گا۔
ماہرین کے مطابق اگر امریکا کینیڈا پر ٹیرف نافذ کرتا ہے تو کینیڈا بھی جوابی اقتصادی اقدامات کرے گا، جس میں امریکی درآمدات پر جوابی ٹیرف شامل ہو سکتے ہیں۔
تجارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور دونوں معیشتوں میں تجارتی رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔