امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے دونوں رہنماؤں کے درمیان زبانی جھڑپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران نائب امریکی صدر یوکرینی صدر سے کچھ تلخ سوالات کرتے ہیں جس کے جواب میں ولادیمیر زیلنسکی بولے؛ جنگ کے دوران سب کو مسائل ہوتے ہیں، آپ کو بھی ہوئے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

صدر زیلنسکی نے کہا کہ آپ کے اور ہمارے درمیان ایک سمندر ہے اور ابھی آپ کو یہ محسوس نہیں ہورہا لیکن مستقبل میں ہوگا، جس پر صدر ٹرمپ مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہ بتائیں کہ ہم کیا محسوس کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے تلخ انداز میں کہا کہ ہم نے اس احمق صدر کو 350 بلین ڈالر دیے، ہم آپ کو فوجی سازوسامان دیتے ہیں، اگر آپ کے پاس ہمارا فوجی سازوسامان نہ ہوتا تو یہ جنگ دو ہفتوں میں ختم ہوجاتی۔

مزید پڑھیں:

اس نوعیت کی تلخ گفتگو کی ویڈیو نے دنیا بھر کو اپنی طرف متوجہ کیا یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے سوشل میڈیا صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایکس پر تبصروں اور تجزیوں کا انبار لگا دیا۔

جہاں باقی دنیا سے صارفین بحث کا حصہ بنتے نظر آئے وہیں پاکستانی صارفین بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے، سوشل میڈیا صارف کوثر سہیل نے لکھا کہ کاروباری شخص ہو کر ٹرمپ اتنا بیوقوف ہے اس کا جواب سوائے اس کے اور کچھ سمجھ نہیں آتا کہ اللّٰہ تعالیٰ جب کسی کو سزا دینے کا ارادہ کرتا ہے تو اسی طرح ان سے عقل چھین لیتا ہے۔

کاروباری شخص ہو کر ٹرمپ اتنا بیوقوف ہے اس کا جواب سوائے اس کے اور کچھ سمجھ نہیں آتا کہ اللّٰہ تعالیٰ جب کسی کو سزا دینے کا ارادہ کرتا ہے تو اسی طرح ان سے عقل چھین لیتا ہے۔ دنیا شطرنج کی بساط ہے،کبھی بھی مہرے اِدھر سے اُدھر ہوگئے تو امریکہ سپر پاور نہیں رہیگا۔ اور بساط بدل رہی ہے

— Kausar sohail (@kausarsohail) March 1, 2025

ملیحہ ہاشمی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہاں بھئی۔ پاکستان سے کسی حکومتی شخصیت کا پروگرام ہے ٹرمپ سے ملاقات کرنے کا؟‘

ہاں بھئی۔ پاکستان سے کسی حکومتی شخصیت کا پروگرام ہے ٹرمپ سے ملاقات کرنے کا؟ ????????

— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) March 1, 2025

ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جس طرح ٹرمپ غصے میں انگلش بولتے ہیں ان کو تو سمجھ بھی نہیں آنی کیا کہہ رہے ہیں جواب کیا دینا ہے۔

جس طرح ٹرمپ غصے میں انگلش بولتے ہیں ان کو تو سمجھ بھی نہیں آنی کیا کہہ رہے ہیں جواب کیا دینا ہے۔۔۔ https://t.

co/xb2qeRpwzl

— Asad Arshad (@AsadArshed) March 1, 2025

کچھ صارفین صدر ٹرمپ کی حمایت میں بھی مدح سرا نظر آئے، ایک صارف نے لکھا  کہ جس طرح صدر ٹرمپ نے سابق امریکی صدر کی خارجہ پالیسی پر دنیا کے سامنے تنقید کی ہے ایسی مثال ملنا مشکل ہے۔ ’ٹرمپ نہ صرف اپنے ملک کا سوچ رہے ہیں بلکہ کچھ حد تک دوسروں کا بھی.‘

جس طرح ٹرمپ نے سابقہ صدر کے خارجہ پالیسی پر پوری دنیا کے سامنے شدید تنقید کی، ایسی مثال ملنا مشکل ہے. ٹرمپ نہ صرف اپنے ملک کا سوچ رہے ہیں بلکہ کچھ حد تک دوسروں کا بھی.

— Muhammad Suhail ALI. (@MuhammaddSuhail) March 1, 2025

ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا  کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کی کال آئی تو کہہ دینا کہ ہم اعتکاف میں بیٹھے ہیں۔ شہباز شریف کی وزارت خارجہ کو ہدایت۔‘

اگر ڈونلڈ ٹرمپ کی کال آئی تو کہہ دینا کہ ہم اعتکاف پر بیٹھے ہیں۔۔۔????
شہباز شریف کی وزارت خارجہ کو ہدایت pic.twitter.com/SwCMRSJZBE

— 【SUFYAN】 (@NAWABZADA223) March 1, 2025

واضح رہے کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ہونے والی تلخ کلامی کے بعد معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں جو ہوا وہ اچھا نہیں تھا، اگر ممکن ہو بھی جائے تو دوبارہ وائٹ ہاؤس نہیں جاؤں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تلخ کلامی ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس یوکرین یوکرینی صدر

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تلخ کلامی ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس یوکرین یوکرینی صدر یوکرینی صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاو س ٹرمپ کی رہے ہیں

پڑھیں:

سعودی عرب اور امریکا کے مابین بڑی پیشرفت، سعودی-امریکی نیوکلیئر معاہدہ جلد متوقع

ریاض:

پاکستان میں سعودی عرب کے پریس اتاشی ڈاکٹر نائف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان معاہدے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان نیو کلیئر معاہدہ متوقع ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سعودی پریس اتاشی ڈاکٹر نائف نے امریکی وزیرِ توانائی کے  بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اور ریاض جلد ہی توانائی اور سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیر توانائی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پرامن نیوکلیئرانرجی کی صنعت کو مقامی بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

امریکی وزیرنے کہا کہ ہم اس سال سعودی عرب کے ساتھ نیوکلیئرتعاون کی مزید تفصیلات کا اعلان اور پرامن نیوکلیئر انرجی کے میدان میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کریں گے۔

اپنے بیان میں  امریکی وزیر توانائی نے کہا کہ سعودی عرب دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور مجھے توقع ہے کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ ایک طویل المدتی شراکت داری دیکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • حقوق کے حصول کی تحریک میں آخر تک کھڑے رہینگے، علامہ علی حسنین
  • ٹرمپ کے ٹیرف پر چین کا طنزیہ جواب، اے آئی میمز میں امریکی صدر جوتے بناتے ہوئے
  • ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ٹرمپ ٹیرف عالمی معاشی جنگ...گلوبل اکنامک آرڈر تبدیل ہوگا؟؟
  • سعودی عرب اور امریکا کے مابین بڑی پیشرفت، سعودی-امریکی نیوکلیئر معاہدہ جلد متوقع
  • آصف زرداری اور بلاول بھٹو کہہ چکے کہ کینالز نہیں بننے دیں گے، فریال تالپور
  • امریکہ سے مکالمت صرف جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق، ایران
  • ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب