زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے کل بینک بند رہیں گے، رمضان کے اوقات کار بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اعلان کیا ہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے پیر کو بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
ڈان اخبار کی خبر کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین 3 مارچ کو دفتر آئیں گے۔
رمضان المبارک کے اوقات
اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران تمام بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں اور مائیکرو فنانس بینکوں کے دفتری اوقات کار کا اعلان بھی کردیا ہے۔
سرکلر کے مطابق پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو یہ اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے بڑی خوشخبری: ایف بی آر کا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے بڑی خوشخبری: ایف بی آر کا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) ختم کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلی بار فروخت پر عائد 3 فیصد ایف ای ڈی واپس لینے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف ای ڈی کا خاتمہ جولائی 2025 سے نافذ العمل ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ اس ٹیکس کا نفاذ 30 جون 2024 سے کیا گیا تھا، جو تقریباً دس ماہ تک لاگو رہا۔ ٹیکس کا اطلاق کمرشل پراپرٹیز اور رہائشی پلاٹس کی پہلی فروخت پر کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق جائیداد کی خریداری یا فروخت پر فائلرز کیلئے 3 فیصد ایف ای ڈی واپس لی جائے گی، جبکہ نان فائلرز پر عائد 5 فیصد ایف ای ڈی بھی ختم کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ اس فیصلے پر آمادہ ہیں، تاہم حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ ایف ای ڈی کے خاتمے کیلئے قانونی ترمیم کی جائے گی اور یہ ترمیم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی اجازت سے مشروط ہوگی۔
ایف بی آر حکام پرامید ہیں کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد ٹیکس کے خاتمے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔